Tag: اسپیکر ایاز صادق

  • مذاکرات کا چیپٹر کلوز ہوچکا، پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش مسترد کردی

    مذاکرات کا چیپٹر کلوز ہوچکا، پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش مسترد کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ہے، سیاسی مذاکرات صرف خواہشات ہی نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت اسی لیے تو مذاکرات نہیں چل سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے، حکومت نے مطالبات نہیں مانے، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

    گذشتہ روزاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کئے، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں وہ آج بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خبردار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز دی کہ تحریک انصاف سے مذاکرات ضرور کریں لیکن اس میں طاقت کے تمام مراکز شامل کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ہر مخالف نہیں لیکن کوئی بتائے پندرہ دن میں ایسا کیا ہوگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی، تعویز یا کسی نے پھونک ماری؟ سمجھ نہیں آئی۔

    خواجہ آصف نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب کے پی ٹی آئی سے خصوصی تعلقات ہیں، خیال کرنا، رُل نہ جانا، وارننگ دے رہا ہوں، ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونا، میری دعا ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو کسی نے پوچھا بھی نہیں کہ مذاکرات کرنے چاہیے یا نہیں، مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل ہونا چاہیے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ایک شخص کی تاریخ ہے کوئی بتادے کس سے وفا کی ہے۔ اس کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادے کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے اس نے وفا کی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا "غلامی نامنظور” اب کہتا ہے "غلامی فوری منظور”۔

  • موحودہ پارلیمنٹ نے اپنی اکتیس سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قوانین پاس کیے، اسپیکر ایاز صادق

    موحودہ پارلیمنٹ نے اپنی اکتیس سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قوانین پاس کیے، اسپیکر ایاز صادق

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اب تک سب سے زیادہ قوانین پاس کیے ہیں، جن کی تعداد 187 ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں ایوان کے بہترین چلائے جانے پر وہ اللہ کے شکرگزار ہیں۔

    انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان کا آخری دن ہے، آج کسی کے خلاف کوئی بات نہ کرے، جتنی بھی تلخ باتیں ہیں انھیں الیکشن مہم کے لیے رکھ چھوڑیں۔

    اسپیکر ایاز صادق نے گزشتہ ادوار میں پاس ہونے والے قوانین کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے 1987 سے 1990 تک 13 قوانین پاس کیے جب کہ 1990 سے 1993 تک 60 قوانین پاس کیے گئے۔

    انھوں نے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں بتایا کہ 1993 سے 1996 تک 54 قوانین پاس کیے گئے جب کہ 1997 سے 1999 تک 51 قوانین پاس کیے گئے۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ 2002 سے 2007 تک اسمبلی نے 38 قوانین پاس کیے جب کہ اگلا ٹرم پہلا تھا جب اسمبلی نے پانچ سال پورے کیے اور 2008 سے 2013 تک اس نے 93 قوانین پاس کیے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اب تک 187 قوانین پاس کیے، 5 آئینی ترامیم بھی منظور کی گئیں اور 21 نجی ممبران کے بل پاس کیے گئے۔

    سندھ اورخیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں مدت پوری ہونےکے بعد تحلیل


    قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مثبت رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، انھوں نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے حوالے سے سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تاہم انھوں نے اس بات کی تردید کردی۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے کئی چیزیں پارلیمنٹ سے سیکھیں، حکومتی ارکان کے نامناسب کمنٹس بھی آئے جس کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، بجٹ تقریر میں احسن اقبال کا روٹیاں اٹھاکر احتجاج کرنا بھی مناسب نہیں تھا، بہرحال خورشید شاہ نے ہماری شکایات کی اچھی ترجمانی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسپیکر ایاز صادق کا اختیارات کا غلط استعمال،  اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کی گریڈ 20 پر ترقی

    اسپیکر ایاز صادق کا اختیارات کا غلط استعمال، اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کی گریڈ 20 پر ترقی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری مشتاق کوخلاف قواعدگریڈ بیس دیدیا، سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا پینتالیسواں نمبرتھا۔ نظر انداز کیے گئے چالیس سے زائد پرائیویٹ سیکریٹریز سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اختیارات نے غلط استعمال کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں میرٹ نظرانداز کرکے ترقی دیدی گئی۔

    اسپیکر ایاز صادق نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری مشتاق کو خلاف قواعد گریڈ بیس دیدیا، سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا 45واں نمبرتھا۔

    دوسری جانب نظرانداز کیے گئے چالیس سے زائد پرائیویٹ سیکریٹریز سراپا احتجاج ہیں ، پرائیویٹ سیکریٹریز نے ناانصافی کےخلاف اسپیکرکو تحریری درخواست بھی دے دی۔

    اس سے قبل سیکریٹری ٹو اسپیکرسعید میتلا کو بھی خلاف قواعد ترقی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سعید میتلا اورمشتاق نے کوئی کورس کیا نہ ہی کسی قسم کی ٹریننگ کا حصہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد بند کرنے کے لیے بڑا تالا چاہیے، ایاز صادق

    اسلام آباد بند کرنے کے لیے بڑا تالا چاہیے، ایاز صادق

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے بڑے تالے کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کے مظاہرے سے دارالحکومت بند نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگئی ہے جبکہ کچھ نام نہاد سیاسی شخصیات اسے کمزور کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’میرے لیے تمام اراکینِ پارلیمنٹ برابر ہیں اس لیے سب کو بات کرنے کے لیے موقع دیتا ہوں، مشترکہ اجلاس میں کچھ اراکین کے مائیک اس لیے بند کیے کہ وہ کشمیر پر بلائے گئے اجلاس میں دوسری موضوعات پر بات کررہے تھے‘‘۔

    پڑھیں:  عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

    انہوں نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’’دارالحکومت کو بند کرنے کے لیے بڑے تالے کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس موجود نہیں، عوام جمہوریت کے حامی ہیں اس لیے ایسی جماعتیں ہمیشہ اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گی اور  دارالحکومت 30 اکتوبر کو معمول کے مطابق کھلا رہے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست

     ایاز صادق نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی جس کے بعد چین سمیت دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں تاہم اسلام آباد دھرنا غیر ملکی انویسٹنمنٹ کو روکنے کی سازش ہے‘‘۔

    عمران خان کو مشورہ دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف بچے نہیں انہیں اپنے برے اور بھلے کا سب پتا ہے‘‘۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام شروع ہوگا

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام شروع ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا سولھواں اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج شام ہوگا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعے اورتحریک انصاف کے جلسے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

    اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا۔ اجلاس میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافے، بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعے اور چین کے ساتھ اربوں ڈالر کےمعاہدوں سمیت دیگرایشوز زیربحث آئیں گے۔

    ایوان میں تھرکی صورتحال اور بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔ اہم امور پر قانون سازی بھی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اس حوالے سے بھی اہم ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تیس نومبر کو ریڈزون میں احتجاجی جلسے کااعلان کر رکھا ہے تو دوسری طرف حکومت ریڈزون کو سیل کر رہی ہے۔