Tag: اسپیکر بلوچستان اسمبلی

  • جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

    جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

    کراچی: اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان منتخب ہونے والے بی اے پی رہنما جان محمد جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اسپیکر منتخب ہونے کے باوجود جان جمالی تاحال حلف نہیں اٹھا سکے ہیں، ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ نمونیا کا شکار ہو گئے تھے، جس پر انھیں علاج کے لیے کراچی لایا گیا ہے۔

    ذرائع اہل خانہ کے مطابق جان محمد جمالی کا علاج شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انھیں ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ہے۔

    تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جان جمالی کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت ہے۔

    یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے۔

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا۔

    جان محمد جمالی صوبے کے سینئر سیاست دانوں میں سے ایک ہیں، وہ 1998 میں وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی رہے، 2006 میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، وہ اس سے قبل 2013 میں بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف اٹھایا۔

  • اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو بھیج دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ بہ حیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں، اور پسندیدہ افراد کو وزیرِ اعلیٰ کا معاونِ خصوصی بنانے کے خواہاں ہیں۔

    قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وہ ایم پی اے رہ کر صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں، اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ جلد اس سلسلےمیں پریس کانفرنس کر کے حقائق عوام کے سامنے پیش کریں گے، عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی چینی سفیر سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو


    یاد رہے کہ 16 اگست بلوچستان عوامی پارٹی اور 6 جماعتوں کے مشترکہ امیدوار عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر جب کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل نے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیت کر عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • بلوچستان میں صوبائی مسلم لیگ بناؤں گا،جان محمد جمالی

    بلوچستان میں صوبائی مسلم لیگ بناؤں گا،جان محمد جمالی

    بلوچستان : اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں بھی مسلم لیگ بنائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات کا دنگل سجتے ہی اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا کہ وہ بلوچستان میں مسلم لیگ بنائیں گے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں نتیجے کی پرواہ نہیں کرتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں بیٹی کی حمایت میں اصولی طور پر کھڑا ہوں، اگر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی تو کھل کا مقابلہ کریں گے۔