Tag: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر کا دعویٰ

    صوابی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی جلسے سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے3بارصدرپاکستان بنانےکی آفرکی تھی لیکن میں نے پروٹوکول کی وجہ سے صدرپاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نےعلاقےکی تعمیروترقی کےلئےاسپیکرشپ کاعہدہ لیا، امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 40 سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سےہماراملک تباہ ہوگیا، نواز شریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔

  • اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا جمہوریت مستحکم کرنے کے قائل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت مستحکم کرنے کےقائل ہیں، وزیراعظم نےاسمبلی سےاعتماد کا ووٹ حاصل کیا ، اعتمادکےووٹ کےسلسلے میں لگائے جانےوالےالزامات بےبنیاد ہیں، سیاست میں شفافیت کوہمیشہ فروغ دیتے رہیں گے۔

    اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونیوالے واقعات پر افسوس ہے، واقعات کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔

    اسدقیصر نے کہا تھا اپوزیشن کو چیلنج ہے ایک بھی اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔

    یاد رہے قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا تھا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر صاحب کویہ نہیں پتااسمبلی کیسےچلتی ہے۔

  • وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن کو بڑا چیلنج

    وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن کو بڑا چیلنج

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ ایک بھی وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کی ، جس میں صادق سنجرانی نے کہا ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بناناہے، جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے، میڈیا کو سہولت دیں گے، جیت کسی کی بھی ہو،کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونیوالے واقعات پر افسوس ہے، واقعات کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔

    اسدقیصر نے کہا اپوزیشن کو چیلنج ہے ایک بھی اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج کردیا

    یاد رہے قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا تھا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر صاحب کویہ نہیں پتااسمبلی کیسےچلتی ہے۔

    بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج کیا تھا کہ کہ وہ آئیں جیسے چاہے تسلی کرلیں، پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہی تھی ایک ایم این اے بتادیں جو کم تھا، وہ کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو، کسی بھی صورت آئین و قانون کے خلاف کام نہیں کروں گا۔

  • وزیراعظم  کی کورونا صورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف

    وزیراعظم کی کورونا صورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کورونا صورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومت کورونا سےنمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی معیشت کودرپیش چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

    وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات مانگ لیں جبکہ اسپیکر اسدقیصرنےکوروناسےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا آئندہ بجٹ سمیت قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے سےمتعلق مشاورت جاری ہے م پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں سے رائے لے کرفیصلہ کیا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ زراعت کےشعبےکوبجٹ میں خصوصی توجہ دےکرترقی دی جائے گی ، ملاقات میں قومی اسمبلی کےورچوئل اجلاس منعقدکرنےسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امورپر بھی گفتگو ہوئی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس ویڈیولنک کےذریعےہورہےہیں، وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کےویڈیولنک سےانعقادکوبھی سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز ،سفارشات پرعمل کیاجائےگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کوموثراورفعال رکھناانتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے۔

    عمران خان نے کوروناصورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومت کورونا سےنمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا ، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مشکل کی گھڑی میں سیاسی جماعتوں کے کاایک پیج پرہوناملکی مفاد میں ہے۔

  • قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

    قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک شہریوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے اسمبلی کے ایوان کی کارروائی عوام الناس کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، عام آدمی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے ایک گیلری استقبالیہ تشکیل دیا جائے گا۔

    اسپیکر اسد قیصر کل 4 اکتوبر کو دن 12 بجے افتتاح کریں گے، ہر شہری شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔

    انھوں نے کہا ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو منتخب نمایندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہوگی، یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود آیا، اس میں رسائی عوام کا حق ہے۔

    تازہ ترین:  زرعی پیداوار میں اضافہ ہی ملکی معیشت بہتر کر سکتا ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

    اسد قیصر نے کہا ایوان بالا اور ایوان زیریں عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں، اس فیصلے پر عمل پیرا ہو کر عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسد قیصر نے پہلے بھی قومی اسمبلی سے متعلق غیر معمولی فیصلے کیے ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں انھوں نے سیاست دانوں پر ذاتی گارڈز پارلیمنٹ احاطے میں لانے پر پابندی لگا دی تھی۔

    جب کہ اس سے قبل اکتوبر میں اسد قیصر نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامی کی پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔

    اجلاس میں وزرات خارجہ و دفاع کی جانب سے ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی کی صورتحال بھی زیرغور آئےگی۔

    کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،گورنر اور وزیراعظم گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں۔

    وفاقی وزراءمیں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدراور اعظم خان کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    سینیٹرز میں مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، محترمہ ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انور الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان بھی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جارہی ہے جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد طلب

    عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد طلب

    اسلام آباد: عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا، اسپیکر اسد قیصر نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر آئی جی اسلام آباد کو کل رپورٹ سمیت پارلیمنٹ طلب کر لیا۔

    دریں اثنا، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو فون کر کے عرفان صدیقی کی گرفتاری اور ہتھکڑیاں لگانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی بزرگ استاد اور سینئر صحافی ہیں، ہمیں قلم کے تقدس کا اور آزادیٔ اظہار رائے کا احترام کرنا ہوگا، قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے ہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی سطح پر کسی سے نا انصافی برداشت نہیں کر سکتا، مہذب معاشروں میں استاد کا احترام لازم ہوتا ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ آج کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی ملاقات

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک افغان تعلقات، خطے کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پر امن، خوش حال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے پر امن افغانستان نا گزیرہے، پاکستان افغان امن کے لیے کاوشوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستایش ہیں، پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر شکر گزار ہیں، افغانستان میں امن کے لیے فریقین کی شمولیت ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افغان صدر رواں ہفتے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ٹویٹر پر کہا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، ہم افغانستان میں پائیدار امن یقینی بنانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں دونوں ممالک ایک ساتھ ترقی کریں اور خوش حال ہوں۔

    پڑوسی ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    اسلام آباد : امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کہا پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے ، دہشت گردی کےخاتمے کے لیےمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب تعلقات اورمسلم اُمہ کو مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب سےگہری وابستگی رکھتے ہیں، دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے۔

    اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    امام کعبہ کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات


    اس سے قبل امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی ، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب سےتعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مشکل وقت میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کےشکرگزار ہیں۔

    صادق سنجرانی نے کہا دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی پر شکر گزار ہیں ، سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے ، پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سےمنسلک ہے ، اہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے ۔

    شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے کہا پاکستان کی اہمیت اور محبت کےپیش نظر عوام سے ملنا ہم پرواجب ہے، سعودی ولی عہدکادورہ غماز ہے کہ پاکستان کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا امام کعبہ کی پاکستان آمدملک وقوم کے لیےخوشی کا باعث ہے ، کعبے سے نسبت کے مقابلے میں زمینی عہدوں کی اہمیت نہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ہر مشکل میں مزید مستحکم ہوا ہے۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا سعودی عرب سے عقیدت تعلقات کے استحکام کا باعث ہے ، کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے برابر نہیں ہوسکتا۔

  • نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے: اسد قیصر

    نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے: اسد قیصر

    صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے خوف ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو تعزیتی خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ’میں نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں، نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے۔‘

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دنیا پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، خطرہ ہے یورپ میں لوگ انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں، عالمی رہنماؤں کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں 6 پاکستانی شہید، ایک زخمی، اور 3 لاپتا ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرائسٹ چرچ حملہ: بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ

    معظم شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے عوام کی جانب سے بہت مدد کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام سے پاکستانی ہائی کمشنر کا مسلسل رابطہ ہے، شہدا کے لواحقین کے لیے ویزا سسٹم میں آسانی کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا اس دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، پاکستان اور ترکی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔