Tag: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

  • اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی

    اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی، بجٹ دو دن بعد پیش کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 قومی اسمبلی میں 10 جون کو پیش ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث21 جون کو سمیٹی جائے گی۔

    ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں؟

    انھوں نے کہا کہ 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا، 23 جون کو 26-2025 کے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔

    ایاز صادق نے مزید بتایا کہ 24 اور25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو قومی اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ممکن ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/official-date-announced-of-budget-for-the-year-2025-26/

  • پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے  والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    اسلام آباد : معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر قرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک کی ملاقات ہوئی ، اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

    ملاقات میں امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز،بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگرامور پر گفتگو ہوئی، ،ڈاکٹرذاکر نے کہا کہ پاکستان کےلوگ بہت محبت کرنےوالےہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کرقرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونےکی ضرورت ہے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں، امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذاکرنائیک کی دنیا میں اسلام کےامن ،محبت کےپیغام کو عام کرنے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔

    اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے ، پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

    معروف اسکالر نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن ، محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

    معروف اسکالر نے اتحاد بین المسلمین اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کیلئےپاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    جوائنٹ سیکرٹری اسداللہ، رضوان اللہ،قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمزکمیٹی میں شامل ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    کمیٹی تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

    مزید پڑھیں : پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا ایکشن

    اس سے قبل پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری پراسپیکرقومی اسمبلی نےسارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف اور چار دیگر سیکورٹی اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔

    جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف اسسٹنٹ وقاص احمد،جونیئراسسٹنٹ میں عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون ہیں۔

    سیکورٹی کی ناکامی پر اہلکاروں کو چار ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

  • زرتاج گل سے بدتمیزی: طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل

    زرتاج گل سے بدتمیزی: طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل کردی، گزشتہ روز ایوان میں انھوں نے زرتاج گل سے بدتمیزی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کیلئے معطل کردیا، اسپیکر کی طرف سے اس حوالے سے اٹھایا جانے والا سوال ایوان نے منظورکرلیا گیا۔

    ایازصادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کےاجلاس میں کل بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوا، وفاقی وزیر نے زرتاج گل کیخلاف نامناسب الفاظ کااستعمال کیا، ان کی رکنیت رواں اجلاس کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل پیش آنیوالےنامناسب واقعےپر پارلیمانی جماعتوں کے رہنما کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام رہنماؤں نے مثبت کردار ادا کیا،تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    اسپیکر نے کہا طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل کر دی گئی ہے، یہ سب پارلیمانی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔

    گزشتہ روز ایوان میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل میں تلخ کلامی ہوئی تھی ، زرتاج گل بدتمیزی پر رو پڑیں اور اسپیکر کے چیمبر میں چلی گئی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا خاتون ہونا میری کمزوری نہیں طاقت ہے، خواتین ارکان بھی عوامی ووٹوں کے ذریعے پارلیمان میں آتی ہیں۔

    جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق اور ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے ایس آئی سی ممبران سے معذرت کی۔

    زرتاج گل اور شاندانہ گلزار نے طارق بشیر کی حرکت پر ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا جبکہ ایس آئی سی ممبران کی جانب سے بجٹ سیشن تک طارق بشیر چیمہ کی بحثییت رکن معطلی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔

    بعد ازاں طارق بشیر  نےاسمبلی میں اپنی گفتگوپرزرتاج گل سےمعافی مانگ لی تھی۔

  • نیب کے لیے نئے ایس او پی تیار

    نیب کے لیے نئے ایس او پی تیار

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے نئے ایس او پی تیار کرلیے گئے، جس کے تحت صرف الزامات پرکسی رکن یاسیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کااحوال سامنے آگیا۔

    پارلیمان نے نیب کے لیے نئے ایس او پی تیار کرلیے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کردیا ہے۔

    ایس اوپیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے اسپیکر ایاز صادق سے مدد مانگ لی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا ، صرف الزامات پرکسی رکن یا سیاسی رہنما کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

    انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہوگا اور نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یاعوام میں بیان نہیں دےگا، نیب افسرمتعلقہ سیاسی ،منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پرہی بیان دے گا۔

    احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسرایک ماہ سے ایک سال تک قیدبھگتےگا اور متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کفایت شعاری کیلئے پہلا اقدام

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کفایت شعاری کیلئے پہلا اقدام

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیرضروری پروٹوکول اور سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری کیلئے پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے غیرضروری پروٹوکول اور سیکورٹی لینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی ہدایت ہے کہ استحقاق کے مطابق صرف ضروری سیکورٹی دی جائے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے اپنے لیے مختص اسکواڈ کی 6 گاڑیاں واپس بھجوا دیں، سابق اسپیکر راجہ پرویز 6سے  8 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں سفر کرتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس پرتعینات 40سے زائد ملازمین بھی واپس بھجوادیئے، یہ ملازمین سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی نجی اور سرکاری رہائش گاہ پرتعینات تھے۔

    ذرائع کے مطابق اب اسپیکر ہاؤس میں 4سے 5ملازمین ہوں گے، اسپیکر نے رواں مالی سال کےبجٹ اخراجات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

  • گوادر کی ترقی کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگ رہی ہے، ایاز صادق

    گوادر کی ترقی کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگ رہی ہے، ایاز صادق

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کچھ لوگوں کو پسند نہیں آرہی ہے، ہمیں ڈر ہے کہ پاکستان میں بھی سی پیک کے خلاف سازش نہ ہو ر ہی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بات کر رہے تھے انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی سازش بھی کی جارہی ہے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گوادار قدرتی وسائل سے مالا مال شہر ہے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کر کے بین الاقوامی سطح کا شہر بنائیں گے گوادر پورٹ اس کی ابتدا ہے۔

    ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے جس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہمیں اپنی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اسے من وعن تسلیم کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کا خطاب تاریخی موقع تھا اور پارلیمنٹ کے لیے قابل فخر دن تھا تا ہم تحریک انصاف نے اس دن بھی پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر کے اپنے ووٹرز کو مایوس اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر پیش نہیں کیا۔

  • متنازع خبر کا معاملہ جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گا، ایاز صادق

    متنازع خبر کا معاملہ جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گا، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث پاکستان میں مزید کوئلے پرچلنے والے پاور پلانٹ نہیں لگائے جائیں گے، آرمی چیف ابھی ریٹائر نہیں ہوئے نئے چیف کا فیصلہ انکی ریٹائرمنٹ سے قبل کر لیا جائے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر آئندہ پاکستان میں کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اسی لیے کوئلے سے چلنے والے توانائی کے مزید مراکز قائم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایک صحافی کی جانب سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ابھی ریٹائر نہیں ہوئے ہیں تا ہم ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسائل کشمیر میں بھارتی مظالم اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی انتہاپسندی ہے جس کا شکار عام شہری بن رہے ہیں۔

    قومی سلامتی سے متعلق حساس خبر کو شائع کرنے کے حوالے سے تحقیقات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کے معاملے پرکمیٹی بن گئی ہے کچھ دیر انتظار کر لیا جائے سب سامنے آجائے گا۔

    سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ظفر علی شاہ ن لیگ کے کارکن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں ایسی باتیں کر رہے ہیں یہ پارٹی کا موقف نہیں ہے۔

    واضح رہے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما ظفر علی شاہ نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی اور متبادل وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے پارٹی میں جاری چہ مہ گوئیوں کا انکشاف کیا تھا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ کسی کی جیت ہوئی نہ ہار،ایاز صادق

    جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ کسی کی جیت ہوئی نہ ہار،ایاز صادق

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور سماعت کے دوران کیس کو زیرِ بحث لانا عدالت پراثراندازہونے کے مترادف ہو تا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بات میرٹ پر ہوتی ہے،میرے پاس جو بھی معاملات آتے ہیں اُن پر رولز آف پروسیجر کے تحت عمل کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی ہے جہاں فائلیں تبدیل نہیں ہوتی اور یہاں بہت سوچ سمجھ کر فیصلے ہوتے ہیں۔

    پانامہ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ہم میں سے ہر ایک شخص کو عدالت پر مکمل بھروسہ ہے اس لیے سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

    انہوں نے بلاول بھٹو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اب کسی بات کی کوئی گنجائش بنتی نہیں ہے۔

    ایک صحافی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرا کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ تو کسی کی جیت ہوئی ہے اور نہ ہی ہار ہوئی ہے باقی سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

  • اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسلام آباد : اسپیکرایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا جب کہ دانیال عزیزکے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی توثیق کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا لیکن عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

    یہ پڑھیں : نااہلی ریفرنس پرالیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق شیخ رشید کے ریفرنس پر ثبوت نہ ہونے کا عذر لگا کرخارج کردیا جب کہ دوسری مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر نے جائزہ لیتے ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

    اسی سے متعلق : عمران خان کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    مسلم لیگ ن کے ان کرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف پرغلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے کمیشن جائزہ لینے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔