Tag: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

  • اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

    اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے سوالنامہ جمع کروادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسمبلی اجلاس کی کاروائی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کر کے پانامہ لیکس سے متعلق سوالنامہ ایاز صادق کو جمع کروادیا ہے۔

    کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں ہوئے تو اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

     *وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات

     ملاقات کے دوران کمیٹی نے اسپیکر اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن کے اراکین کو بھی بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے آج بھی وزیر اعظم کے اسمبلی میں نہ آنے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا راستہ دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں، اپوزیشن کے اراکین چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کر کے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں۔

    مزید پڑھیں : کاسا 1000:چار فریقی توانائی منصوبے کی تعمیر کا افتتاح، وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت

     یاد رہے وزیر اعظم پاکستان تین روزہ قومی دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں۔
  • اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کوطلب کرلیا

    اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کوطلب کرلیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تیرہ اکتوبرکواستعفوں کی تصدیق کے لئے تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کو پارٹی ورکرزکے استعفوں کی تصدیق کے لئے تیرہ اکتوبرکوطلب کرلیا ہے، اسپیکراسمبلی نے پی ٹی آئی کے پانچ اراکین کے استعفوں کوغیرآئینی قراردیا تھا۔

    پانچوں اراکین نے اسپیکر کے بجائےعمران خان کو استعفے ایڈریس کئے، جن کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

    اس سے قبل امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اوراسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے کل طلب کیا ہے،عارف علوی، شیریں مزاری اورمنزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے۔

  • سراج الحق کی اسپیکر قومی اسمبلی سےاستعفے منظور نہ کرنےاپیل

    سراج الحق کی اسپیکر قومی اسمبلی سےاستعفے منظور نہ کرنےاپیل

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ عمران اورقادری کی جانب سے آئین کی پاسداری سے سہارا ملا ہے،قوم کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے وقت چاہیے۔

    قومی اسمبلی کےاسپیکرسردارایازصادق سے ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے آئین و دستور کی پاسداری کا یقین دلایاہے، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، اٹھارہ کروڑعوام اوردوست ممالک بالخصوص چین بھی اس صورتحال پرفکرمند ہیں اور انہوں نے مذاکرات کے ذریعے بحران کے جلد خاتمے کی خواہش ظاہر کی ہے، انہوں نےچودہ اگست سےابتک اپنےکارکنان کو پرامن رکھنے پر عمران خان اورطاہر القادری کوخراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےامید ظاہر کی کہ استعفے کا معاملہ موخر ہو جائیگا، امیر جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ کسی جماعت کی طرفداری نہیں کی۔آئین و جمہوری نظام کی بالادستی کیلیےکام کرونگا۔