Tag: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی

  • ’وزیراعظم کوکہا درگزر کی پالیسی اپنائیں اسی میں فائدہ ہے‘

    ’وزیراعظم کوکہا درگزر کی پالیسی اپنائیں اسی میں فائدہ ہے‘

    اسلام آباد: حکمران جماعت کے اتحادی (ق) لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوکہا تھا درگزرکی پالیسی اپنائیں اسی میں فائدہ ہے، خدانخواستہ یہاں کچھ ہوگیاتوداغ لگ جائے گا جو دھونا مشکل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں بات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےکھلےدل سےمولانا فضل الرحمان کو مارچ کرنےکی اجازت دی، وزیراعظم نےمارچ والوں کوکہیں روکنےکی ہدایت نہیں کی۔

    پرویزالہیٰ نے کہا کہ فضل الرحمان کوبھی کریڈٹ جاتاہے کہ کچھ نقصان نہیں ہوا، مولانافضل الرحمان صرف استعفیٰ مانگ رہےتھے مگر بھروسےکی بنیاد پرمارچ ختم کرانےمیں کرداراداکیا، استعفےکےمطالبےپرفضل الرحمان اب بھی قائم ہیں جہاں راستے بلاک کریں گےوہاں بھی عام لوگوں کوراستہ دیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں واضح کہاتھا کہ نوازشریف کوجانےدیں، وزیراعظم کوکہادرگزرکی پالیسی اپنائیں اسی میں فائدہ ہے، خدانخواستہ یہاں کچھ ہوگیاتوداغ لگ جائےگاجودھونامشکل ہوگا۔

    پرویز الہیٰ کے بقول وزیراعظم کوبتایا کہ بھٹوصاحب کاواقعہ لوگ آج تک نہیں بھولے، بہترسیاسی ماحول کیلئےسخت رویےترک کرناہوں گے، صورتحال سے بچنے کیلئے افہام وتفہیم کی پالیسی ضروری ہے، اگر حکومت ڈیلیور کرے تو پھر سارےمعاملات ٹھیک ہوجاتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسیاست کرنےکیلئےدوبارہ پاکستان آناہوگا اگرنوازشریف واپس نہیں آئےتوسیاست نہیں سنبھال سکیں گے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت سےکوئی وزارت نہیں مانگی، مونس الہیٰ یا ق لیگ کاکوئی دوسرارکن وزارت نہیں مانگ رہا، عمران خان کوکہاتھاجب تک آپ وزیراعظم ہیں ساتھ دیں گے، عثمان بزداراوران کےوالدسےبھی اچھے تعلقات ہیں،ہم توچاہتےہیں عثمان بزدارکوتبدیل نہ کیاجائے، چاہتےہیں حکومت ہمارےساتھ بھائی چارےوالاتعلق رکھے۔

  • عثمان بزدار کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، وزیرِ معدنیات نے استعفیٰ واپس لے لیا

    عثمان بزدار کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، وزیرِ معدنیات نے استعفیٰ واپس لے لیا

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں اتحادی امور اور دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، ایم این اے مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی موجود تھے۔

    [bs-quote quote=”فکر نہ کریں، ق لیگ حکومت کے ساتھ اپنا مثالی تعاون جاری رکھے گی۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”چوہدری شجاعت”][/bs-quote]

    ملاقات میں وزیرِ معدنیات پنجاب عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔

    یاد رہے کہ عمار یاسر نے گزشتہ ماہ قیادت کو حکومت پنجاب سے ناراضی پر استعفیٰ دے دیا تھا تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے اتحادیوں کو منانے پر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لیا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں، ق لیگ حکومت کے ساتھ اپنا مثالی تعاون جاری رکھے گی۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمار یاسر کا استعفیٰ واپس ہو گیا ہے، وہ کل سے اپنا دفتر سنبھالیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، وزارتوں کی تعداد تین ہو گئی

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل پرویز الہٰی سے جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور حافظ عمار نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔