Tag: اسپیکر پنجاب اسمبلی

  • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑےہیں اور رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال، فلاح وبہبود کے اقدامات پر گفتگو کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پنجاب کی ترقی کے سفر میں اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غلط فہمیاں پید اکرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے، ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر فلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران نہ کر پائے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا، پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے، نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا۔

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑےہیں اور رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنا دانشمندی ہوتی ہے، اب ذاتی پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ، گورننس کی حکمرانی ہے۔

  • انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی، چوہدری پرویز الٰہی

    انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی، چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز، شہباز شریف کی پالیسیوں سے ہر شعبے میں تباہی ہوئی، انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے سرپلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا، یہی لوگوں کو اپنے مفاد کے لیے ورغلا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی پہیہ الٹا چلادیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چوہدری پرویز الٰہی” author_job=”اسپیکر پنجاب اسمبلی”][/bs-quote]

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن انتشار کا راستہ روکے، انتشار کا راستہ پھیلانے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی پہیہ الٹا چلادیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو تو ملک ترقی کرتا ہے، حکمرانوں کی نیت اور سوچ اچھی ہونی چاہئے، امن کا قیام، عوام کو سستا فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے، عمران خان کا ساتھ دیا جائے.

  • چیئرمین نیب کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے: پرویز الہیٰ

    چیئرمین نیب کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے: پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ممتاز قومی ادارے اور ملک سے دشمنی کر رہے ہیں۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب با اصول، ایمان دار، با وقار اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ہر قومی ذمہ داری میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے واقعے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے: خواجہ آصف

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مادر وطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح نا کام ہوں گے اور منہ کی کھائیں گے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف ایک آڈیو ویڈیو ریلیز کی گئی تھی، جس کے ذریعے انھیں بلیک میل کیا جا رہا تھا، احتساب عدالت میں ملزمان فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے واقعے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

  • عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردید

    عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردید

    لاہور: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں‌ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا.

    تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں.

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑےتھے اور کھڑے رہیں گے.  دعا کریں کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے.

    پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے، امید ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس اب نئی عمارت میں ہوگا.

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹلزکی تعمیر رواں سال مکمل کرلی جائے گی، اتحادی جماعتوں میں اختلاف نہیں، ساتھ آگے بڑھیں گے.

    مزید پڑھیں: عثمان بزدار کو میرٹ پر وزیر اعلیٰ لگایا گیا: صمصام بخاری

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینیہ میں‌تبدیلی کے بعد یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ پنجاب میں‌بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیلی کیا جاسکتا ہے، البتہ بعد میں ان خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے واضح‌کیا گیا کہ وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ پنجاب میں مکمل اعتبار ہے.

  • وزیر اعظم، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ پنجاب میں قانون سازی، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں رابطوں‌ کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے رابطے بڑھائیں. وزیر اعظم قانون سازی سے پنجاب اسمبلی کے کردار کو اور کارکردگی کو سراہا.

    یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو، تب ملک ترقی کرتا ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی دہشت گردتنظیم کواپنی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دےگا، وزیراعظم

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک پالیسی پر تحقیق کے ادارے پلڈیٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نیت اورسوچ اچھی ہونی چاہیے، 16بل پاس کر کے تمام اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی، ہم نے اپنے دور میں ادویات فری کیں، میٹرک تک تعلیم فری کی، کتابیں اور یونیفام فری تقسیم کیے.

    قبل ازیں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ اس وقت عمران خان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، بلاول کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا.

  • عمران خان اور پرویز الہیٰ‌ میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے کا عزم

    عمران خان اور پرویز الہیٰ‌ میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اعلیٰ سطح رابطے میں‌ اتحادی حکومت کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    عمران خان نے پنجاب کے معاملات میں تعاون پر مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویزالہیٰ کا شکریہ ادا کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے سفرمیں میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، خواہش ہے کہ پنجاب میں مل کرتبدیلی کے عمل کو آگے بڑھائیں.

    اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ کو پنجاب سے مزید اچھی خبریں ملیں گی، آپ کی سربراہی میں ملک ترقی کرے گا.

    انھوں نے کہا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، انشااللہ آپ کو چین اور ملائیشیا سےبھی کامیابیاں ملیں گی.


    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل


    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں‌ کئی اہم معاہدے طے پائے.

    اس دورے میں پاکستان نے سعودی عرب سے بارہ ارب ڈالر کا امدادی پیکیج حاصل کیا.

    بعد ازاں وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے پیکیج کے بعد اب آئی ایم ایف سے زیادہ قرض نہیں لینا ہوگا.

  • ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون کو صدارتی ایوارڈ دینے کا مطالبہ

    ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون کو صدارتی ایوارڈ دینے کا مطالبہ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون نسیم اختر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون نسیم اختر کو صدارتی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے اس خاتون کی حوصلہ افزائی کی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اپنی فیملی کے ہمراہ خاتون کی حوصلہ افزائی کرنے گئے اور کہا کہ میں صدر پاکستان عارف علوی سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ان خاتون کو صدارتی ایوارڈ سے نوازیں۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ نسیم اختر نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن مجید لکھ کر جہاں اپنی عقیدت کا اظہار کیا وہیں پاکستان کا نام بھی روشن کردیا، ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے ہنر کو مزید نکھار سکیں۔

    نسیم اختر نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میرے لکھے ہوئے قرآن کی کاپی مدینہ کی لائبریری میں رکھی گئی، حکومت کو چاہئے کہ ایک ادارہ قائم کریں جہاں لوگ اپنے اس ہنر کو نکھار سکیں۔

    مزید پڑھیں: ہاتھ کی کڑھائی سے پورا قرآن مجید تحریر کرنے والی پاکستانی خاتون

    واضح رہے کہ پاکستانی خاتون نسیم اختر نے کڑھائی سے کپڑے پر قرآن پاک لکھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے کڑھائی سے 724 صفحات لکھے جن کا وزن 55 کلو گرام ہے۔

    خیال رہے کہ نسیم اختر نے دو بچے ہیں اور وہ ملازمت کرتی تھیں دوران ملازمت وہ بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتی تھیں، اس نیک کام کا آغاز انہوں نے 1987 میں کیا 32 سال بعد 2018 میں وہ اپنے نیک کام سے سرخرو ہوگئیں۔

  • پنجاب میں انڈسٹری گزشتہ دس سال سے آگے نہیں بڑھی، چوہدری پرویزالہٰی

    پنجاب میں انڈسٹری گزشتہ دس سال سے آگے نہیں بڑھی، چوہدری پرویزالہٰی

    گجرات : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دس سال میں پنجاب میں انڈسٹری آگے نہیں بڑھی، ہمارے دور میں ماحول سازگار ہوگیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں پنجاب کی جی ڈی پی گروتھ آٹھ فیصد تک ہوگئی تھی، ہر سیکٹرمیں اچھا کام ہو رہا تھا لیکن گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

    چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹریز کے مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر ہوئیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ سے ملکی برآمدات بڑھتی ہیں اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی تاکہ مقامی صنعت ترقی کرسکے، ان کاموں میں وقت تو لگتا ہے لیکن ہم نیک نیتی سے ایسے کام کرتے ہیں جس سے آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔