Tag: اسپیکر کے پی اسمبلی

  • مخصوص نشستیں : اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

    مخصوص نشستیں : اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

    مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری سے متعلق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارکان کے حلف سے متعلق سنگین آئینی خلاف ورزی پر توجہ دلانا چاہتا ہوں، پشاور ہائیکورٹ کے معزز چیف جسٹس کی طرف سےآئینی خلاف ورزی کی گئی۔

    اسپیکر کا کہنا ہے کہ عدلیہ، مقننہ، ایگزیکٹو اپنے آئینی دائروں میں بلا مداخلت کے کام کریں، آرٹیکل 130اور 255 عدلیہ، مقننہ کے اختیارات کی حد بندی کرتے ہیں۔

    ایم پی اے کے حلف کا انتظام اسمبلی کے اسپیکرکے خصوصی دائرہ کار میں ہے، کسی ہائی کورٹ چیف جسٹس کے پاس حلف کیلئے کسی کو نامزد یا تقرری کا اختیار نہیں۔

    متن کے مطابق کسی ہائی کورٹ چیف جسٹس کے پاس حلف سے متعلق نہ عدالتی اور نہ انتظامی اختیار ہے، آرٹیکل 255(2)کوصرف غیرمعمولی حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جب اسپیکر واقعی غیرحاضر اور غیر دستیاب ہو تو آرٹیکل255(2)استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • ’’علی امین گنڈاپور کی گمشدگی، اسپیکر کے پی اسمبلی تمام اداروں سے رپورٹ طلب کریں‘‘

    ’’علی امین گنڈاپور کی گمشدگی، اسپیکر کے پی اسمبلی تمام اداروں سے رپورٹ طلب کریں‘‘

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی اور کے پی ہاؤس واقعے کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی قرارداد پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں قرار پیش کی گئی، آفتاب عالم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گمشدگی پر انتظامی سطح پر خط و کتابت کا نہ ہونا چیف سیکریٹری کی ناکامی ہے، وفاقی وزیر داخلہ و گورنر خیبر پختونخوا کو چاہیے تھا صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں آئینی آرڈر کو بحال کرنا ضروری ہے، اسپیکر کے پی اسمبلی تمام اداروں سے رپورٹ طلب کریں، اسپیکر تمام قانونی اقدامات اٹھاکر ایوان کو اعتماد میں لیں،

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کو کل طلب کرلیا ہے، اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکام کل پیش ہوکر بتائیں وزیراعلیٰ سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ہیں، کے پی ہاؤس اسلام آباد میں کیا ہوا اس متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔