Tag: اسکائی ونگز

  • ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی  کا پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی کا پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : ایک اور نجی ایوی ایشن نے اسکائی ونگز ایئر ایمبولینس سروس متعارف کروا دی، ایئر ایمبولنس طیارہ ’’پائپرسینیکا‘‘کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے ملک بھر میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک مریضوں کی تیزی سے منتقلی کیلئے ہوابازی کی ایوی ایشن کمپنی نے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز نے پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کمپنی کا ایئر ایمبولینس طیارہ پائپر سینیکا کراچی پہنچ گیا ہے اور اسے مریضوں کو فوری طور پر کسی بھی ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا اور یہ سروس طبی ٹیم کے ساتھ مریضوں کو بروقت طبی امداد حاصل کرنے کے لیے تیزی سے نقل و حمل کے قابل بنائے گی۔

    سی ای اواسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ طیارے میں منی آئی سی یو، آکسیجن اور ہنگامی طبی امداد کے طور استعمال ہونے والے آلات بھی نصب ہیں

    سروس کیلئے مزید دو طیارے جلد بیڑے میں شامل کرکے انہیں بھی ایئرایمبولنس سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا، طیارےمیں ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفرکرسکے گی۔

    ایئر ایمبولینس سروس ملک بھر میں دستیاب ہوگی، اور جہاں ضرورت ہو وہاں مریضوں کو لے جانے کے لیے طیارے روانہ کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے گئے ایک ریسکیو سروس نے پاکستان میں پہلی بار ایک مریض کو کامیابی سے منتقل کیا تھا، میانوالی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون، دو روز قبل چھت سے گرنے کے بعد فالج کا شکار ہوگئی تھی۔

    اس کا ابتدائی طور پر میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کیا گیا جہاں سے سرجنز نے اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا۔

    مریض کے اہل خانہ نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر "فرشتہ” قرار دیا تھا۔

    خیال رہے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    کراچی: 27 فروری سرپرائز ڈے کو یادگار بنانے کے لیے کراچی میں پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے اسکائی ونگز نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکائی ونگز نے آپریشن سوئفٹ ری ٹارٹ کی یاد میں گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن، پاکستانی ہیرو حسن صدیقی کی تصاویر تربیتی سیسنا طیارے پر پینٹ کروا دیں۔

    1965 کی جنگ کے دوران 5 بھارتی لڑاکا طیارے زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی طیارے پر پینٹ کی گئی ہے۔

    تربیتی طیارے پر کشمیر کی حسین وادی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کی کی عکاسی بھی کی گئی ہے، ان تصاویر کے ذریعے اقوام متحدہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔

    سربراہ اسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ سیسنا طیارے پر مصوری معروف ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے کی ہے، مشرقی تیمور کو تو اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے فوری طور پر علیحدہ وطن کا درجہ دے دیا، جب کہ کشمیر اس سے زیادہ پرانا تنازعہ ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا منتظر ہے۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    انھوں نے کہا پوری قوم اپنے ہیروز کے ساتھ ہے اور ان پر فخر کرتی ہے، گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن کی تصویر کو دشمن ہونے کے باوجود مہذب انداز میں پینٹ کرنے کا پس منظر جنگی قیدیوں سے اچھا سلوک ہمارے مذہب کی تعلیمات میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ طیارے پر آرٹ ورک کو محبت اور امن کا عنوان دیا گیا ہے۔