ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے کمائی کی دوڑ میں دنیا کے بڑے مرد اداکاروں ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں جہاں مرد اداکاروں کا غلبہ ہے اور کے ہوشربا معاوضے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، وہاں ہالی ووڈ کی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے بلاک بسٹر فلموں کے مرد اداکاروں کی کمائی کو شرما دیا ہے۔
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی کمائی خاتون اداکارہ سے کم ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کوئی سولو ہٹ نہیں دیا۔
اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا شمار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی نئی اداکارہ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
40 سالہ اداکارہ کے کیریئر میں کوئی ایسی فلم نہیں جو صرف ان کے دم پر کامیاب ہوئی ہو پھر بھی ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر 15 بلین ڈالرز کے قریب بھرپور کمائی کی ہے۔
اسکارلٹ جانسن جو کہ ہالی ووڈ کا معروف ترین نام ہیں انھوں ہالی ووڈ کیریئر میں اب تک52 فلموں میں مرکزی یا سیکنڈ لیڈ کردار ادا کیے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/trump-tariffs-100-tariffs-on-movies/