Tag: اسکالرشپس

  • یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، یورپی ملک نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران کیا گیا،جہاں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    اسکالر شپ کا مقصد ہونہار پاکستانی طلباء کی مدد کرنا ہے اور ہنگری کے جاری تعلیمی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں۔

    ہنگری کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے پہلے ہی 1,700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹر سیجارتو نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کو ایک مخلص پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستانی پیشہ ور افراد کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسکالرشپس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان سے طلباء کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوز حاصل کرنے اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے تعلیم، تجارت اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں ہنگری کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ اعلان پاکستان اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، صنعت اور ثقافتی تبادلے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

  • طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، وزیراعظم

    طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کرتے ہوئے کہا  کہ طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے، طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کاتدارک کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراء کردیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اسکالر شپس پروگرام کا18ویں ترمیم کے بعد اندازہ نہیں تھا ، طلبا کی شکایتیں آتی تھیں کہ اسکالرشپس میں نظراندازکیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نسٹ نے ملک میں تعلیم کے اعلیٰ معیار قائم کئے ، دوران تعلیم اسکالرشپس میں پیسے ختم ہونے پرطلبہ کومشکلات کاسامناتھا ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسوقت انقلاب آیا ہوا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قومی کی تعمیر ہونا چاہیے ، ریاست مدینہ تاریخ کا انقلاب تھااسکی معلومات نوجوانوں تک پہنچانی ہے، طلبا کی شکایات پر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ، طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کاتدارک کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو انسان نبیﷺ کی سیرت پر چلے گا وہ اوپر چلاجائے گا، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کےاصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے، حضورﷺ کے راستے پر چل کر ہم انسان بنتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے ، دین میں زبردستی نہیں مگرنوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے۔