لاہور : ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری کے بعد بی ایس کرنے پر طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی اور تعلیم کا حصول اور آسان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزارکرنےکی ہدایت بھی کی۔
سرکاری اور 8 منتخب نجی جامعات سے بی ایس کرنے پر طلبا کی 100 فیصد فیس اسکالر شپ سے ادا ہوگی۔
مریم نواز نے جہلم،وہاڑی اوربہاولنگرمیں نئی یونیورسٹیوں کےفوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجرا کیلئے ہدایات جاری کیں۔
طلبا کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جاب مارکیٹ کی ضروریات سےمنسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔
ڈویژنل ڈائریکٹرزاورپرنسپل کی تعیناتی کیلئےآن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا اور پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کےقیام کیلئےحکومتی سطح پرسہولت دینے پر اتفاق ہوا۔
نجی یونیورسٹیو ں کےامورکاجائزہ لینےکیلئےاعلیٰ سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے اور تعلیمی بورڈزکےامورمیں ریفارمز کیلئے پنجاب بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کے 90 کالجز میں ایم ڈی ،ای کیٹ فری کلاسزپروگرام پر وزیراعلیٰ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مفت ایم ڈی او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے۔