Tag: اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم

  • عمران فاروق قتل کیس : اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تحقیقات کے بعد واپس روانہ

    عمران فاروق قتل کیس : اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تحقیقات کے بعد واپس روانہ

    اسلام آباد : اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہو گئی.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے اپنے دورہ پاکستان میں ایف آئی اے سے معلومات کا تبادلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور متحدہ قومی موومنٹ کی مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک گھنٹے تک عمران فاروق قتل کیس اورایم کیو ایم منی لانڈرنگ کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان میں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیانات اور سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ شواہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کے اعترافی بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے سرفرازمرچنٹ کے اسکارٹ لینڈ یارڈ کو دیئے گئے بیان پر برطانوی ٹیم سے معلومات بھی حاصل کیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان میں تحقیقات مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہو گئی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے گرین لینڈ ایج وئیر کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا.

    مزید پڑھیں : اسکاٹ لینڈیارڈ کی چھ رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

     

  • عمران فاروق قتل کیس: لندن پولیس کی خالد شمیم سےبھی تفتیش مکمل

    عمران فاروق قتل کیس: لندن پولیس کی خالد شمیم سےبھی تفتیش مکمل

    اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے معظم علی کے بعد خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کرلی،برطانوی ٹیم اہم ملزم محسن علی سے تفتیش کیلئے عید کے بعد پھر پاکستان آئے گی۔

    عمران فاروق قتل کی تحقیقات تیزی سے اگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کاکہنا ہے مقدمے کی تفتیش کے لیے اسلام آباد آنے والی اسکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم نے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش مکمل کرلی ۔

     اب برطانوی پولیس کوتیسرے اور اہم ملزم محسن علی تک رسائی دیئے جانے کاامکان ہے۔

     بتایاجاتا جا رہا ہے کہ برطانوی ٹیم رواں ہفتے لندن واپس روانہ ہوجائے گی۔ اور وزارت داخلہ کی منظوری ملنے پر عید کےبعد دوبارہ پاکستان آئے گی۔۔ اور تیسرے ملزم سے پوچھ گچھ کرے گی۔

  • عمران فاروق قتل کیس: برطانوی ٹیم نے خالدشمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا

    عمران فاروق قتل کیس: برطانوی ٹیم نے خالدشمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا

    اسلام آباد: اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم تک رسائی ملنے پر برطانوی ٹیم نے خالدشمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغازکردیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، چوہدری نثار نے گزشتہ روز ملزم تک رسائی دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

      ملزم خالد شمیم سے رواں ہفتے ہی تفتیش مکمل ہونے کا بھی امکان ہے، کیس کی تحقیقات کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ارکان کی تعداد چار ہوگئی ہے، ٹیم کے دو اراکین پیر کو اور دو منگل کو اسلام آباد پہنچے تھے۔

    ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی موجود ہے، تیسرے اور اہم ملزم محسن سید تک اسکاٹ لینڈ یارڈ کی رسائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔