Tag: اسکرب

  • چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ

    چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن اور جھائیوں کو دور کرنے کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ چاول کا آٹا، مونگ کی دال، ذرا سا سرکہ اور چٹکی بھر نمک ملائیں، اس میں دہی کا پانی شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں۔

    یہ اسکرب بن جائے گا، اس سے اچھی طرح مساج کریں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں، خشک ہونے کے بعد دوبارہ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

    اگر یہ اسکرب دن میں لگایا ہے تو منہ دھونے کے بعد سن اسکرین لگا لیں، رات میں لگایا ہے تو وٹامن سی یا ای چہرے پر لگا لیں۔ اس اسکرب کو ہفتے میں 3 دن استعمال کرنا ہے۔

  • کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    سب سے پہلے ایلو ویرا جیل لیں، اس میں الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کڑوے بادام کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ اور کارن اسٹارچ, 1 چائے کا چمچ مکس کریں۔

    ذرا سا سفید سرکہ لے کر چھوٹی الائچی اس میں بھگو لیں، تھوڑی دیر بعد اس سرکے کو پاؤڈر آمیزے میں ڈال کر مکس کریں۔

    اب اس سے چہرے پر اسکرب کی طرح مساج کریں، اور 15 منٹ کے لیے چھوڑدیں۔ اسکرب خشک ہوجائے تو دوبارہ مساج کرتے ہوئے چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک دن کے اوقات میں لگائیں۔

    رات میں سوتے ہوئے سرکے میں الائچی بھگو کر رکھیں اور سرکے کو چہرے پر لگائیں، صبح اٹھ کر چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    چھوٹی الائچی چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔

  • چہرے کے داغ دھبوں اور جھائیوں کے لیے گھر میں اسکرب بنانا بے حد آسان

    چہرے کے داغ دھبوں اور جھائیوں کے لیے گھر میں اسکرب بنانا بے حد آسان

    موسم گرما میں جلد کا سیاہ پڑ جانا، داغ دھبے ہوجانا اور جھائیاں آجانا عام بات ہے تاہم اس سے چھٹکارے کے لیے گھر میں نہایت آسانی سے اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر فرح نے چہرے کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرنے کے لیے گھر میں اسکرب بنانے کا آسان طریقہ بتایا۔

    اس کے لیے ایک عدد پان کا پتہ لیں، اسے گرینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں، اس میں چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور 1 چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل شامل کریں۔

    اس اسکرب کو 5 منٹ کے لیے لگا کر رکھیں اس کے بعد اس سے مساج کریں، 5 سے 7 منٹ مساج کرنے کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    اسے لگانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس اسکرب کو پان پر لگائیں اور اس سے مساج کریں۔

    اس اسکرب کو پہلی ہی بار لگانے میں جلد کے مردہ خلیے نکل جائیں گے اور 3 سے 4 بار لگانے کے بعد داغ دھبے ہلکے پڑنے لگیں گے۔

    1 مہینے تک اس کا استعمال چہرے کو صاف شفاف اور بے داغ بنا دے گا۔