Tag: اسکردو

  • اسکردو: برفانی تودے گرنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق

    اسکردو: برفانی تودے گرنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق

    اسکردو: چترال کے بعد اسکردو میں بھی بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے تباہی مچ گئی، چارافراد جاں بحق اور درجنوں مکان تباہ ہوگئے۔

    گلگت بلتستان کی حسین وادی اسکردو میں بارش کےبعد لینڈسلائیڈنگ شروع ہوگئی، برفانی تودے پگھلنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی،  پہاڑوں سے آنے والی آفت نے گھر منگ، شگر، غواڑی، نرغوڑو اور ٹھلے میں کئی بستیاں اجاڑ دیں لوگ بے گھر ہوگئے۔

    پہاڑی تودوں کی زد میں آکر چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،  لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کا تیز بہاؤ درجنوں پُل اورسڑکیں بہالے گیا، کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغ بھی اجڑ گئے۔

      متاثرہ علاقوں میں وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے، جہاں محصور ہزاروں افراد مدد کے منتظر ہیں۔

  • شمالی علاقوں میں شدید سردی،اسکردو میں منفی 5 ڈگری

    شمالی علاقوں میں شدید سردی،اسکردو میں منفی 5 ڈگری

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہرجاری ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، مالاکنڈ، ہزارہ ، گلگت بلتستان ڈویژن کشمیر اور اس ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ہنزہ، چترال، گلگت اور کالام میں منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اسکردو میں مسافر وین دریائے شوب میں جاگری،4افراد جاں

    اسکردو میں مسافر وین دریائے شوب میں جاگری،4افراد جاں

    اسکردو: اسکردو میں ضلع گانچھے کے علاقے کھر پک کے مقام پر مسافر وین دریائے شوب میں جاگری جس کے نتیجے میںایک ہی خاندان کے آٹھ افراد دریا میں ڈوب گئےجبکہ چار افراد زخمی ہیں۔

    اسکردو میں مسافر وین ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت بارہ افراد کو لے کر ضلع گھانچے جارہی تھی کہ کھر پک کے مقام پر دریائے شوب میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد دریا میں ڈوب گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، دریا میں ڈوبے گئے آٹھ افراد میں سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں چار افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔