Tag: اسکواڈ

  • فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    لاہور: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں فواد عالم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد عالم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو لڑکے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے ان کو ہی مواقع فراہم کریں کیونکہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ساتھ سفر بھی کررہے ہیں۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فواد عالم ڈومیسٹک میں فارم کا مسئلہ لگ رہا ہے، تاہم نئے لڑکوں کی فارم کی بنیاد پر فواد عالم اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کے میچز کی پرفارمنس پر اسکواڈ کو منتخب کیا ہے، 5 روزہ ٹیسٹ میں ہمارے پاس فاسٹ بالرز زیادہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے اور تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے، وہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس حارث رؤف جیسے بہت زبردست بالر ہے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عابد علی پر ہماری نظر ہے ان کی پروگریس اچھی چل رہی ہے، عابد علی مستقبل میں ہمارے پلینز میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں ہے۔

    چیف سلیکٹر محمدوسیم نے انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھے۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے اور عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ حفیظ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف پہلی بار پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

  • پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    مچل مارش اور الیکس کیرے آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن کولڈر، نائل، آشٹن اگر، کرس لین، گلین میکسویل، ڈراسی شارٹ، بین مکڈرمٹ، بلی اسٹینلیک، اینڈریو ٹائے، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 24 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

    پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی تھی۔

    ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے 183 رنز کا ہدف فخز زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا تھا۔

  • ورلڈ کپ میں شرکت،کھلاڑیوں کی قسمت کا فٰیصلہ کل ہوگا

    ورلڈ کپ میں شرکت،کھلاڑیوں کی قسمت کا فٰیصلہ کل ہوگا

    کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی۔کپتان کا نام شامل کرنے پر اصرار۔اسپنر رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑمیں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کن کھلاڑیوں کے نام کا قرا نکلتا ہے پندرہ رکنی ٹیم کے لئے سلیکٹرز نے کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طویل مشاورت کی۔

    کچھ کھلاڑیوں پر بحث جاری رہی، اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی، کپتان نے نام  شامل کرنے پر اصرار کیا۔

    اجلاس کے بعد وقار اور مصباح الحق میڈیا سے بات کئے بغیر لاہور روانہ ہوگئے۔ پینٹینگولر کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی میگا ایونٹ کے لئے اڑان بھرسکتے ہیں۔ احمد شہزاد کے ساتھ سرفراز احمد سے اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔

    حفیظ بولنگ ایکشن میں کلئیر نہ ہوئے تو بطور بیٹسمین کھیلیں گے۔ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ یونس خان، حارث سہیل، شاہد آفریدی ، محمد عرفان اور جنید خان مضبوط امیدوار ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، بلاول بھٹی، انور علی اور احسان عادل ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ وہاب ریاض اور سہیل تنویرمیں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کے آثار بھی نہیں۔

  • ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کیلئے پی سی بی مشکلات کا شکار

    ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کیلئے پی سی بی مشکلات کا شکار

    لاہور: ورلڈ کپ کے لئے پندرہ رکنی حتمی اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا۔ٹیم کے انتخاب کےلئے سلیکٹرز نے مشاورت شروع کردی ہے۔ورلڈ کپ کے لئے آئی سی سی کو حتمی کھلاڑیوں کی فہرست بھجوانے کی آخری تاریخ سات جنوری ہے۔

    پی سی بی نے پندرہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے مشاورت تیز کردی ہے۔ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست نے سلیکشن کمیٹی کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    اسد شفیق سمیت کئی کھلاڑی کیویز کے خلاف خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ کھلاڑیوں کی انجری اور پابندی نے پی سی بی کی پریشانی میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔

    ٹیم کا انتخاب بورڈ کے لئے چیلنج بن گیا گیا ہے۔ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی بورڈ کے لئے سب سے بڑا دھچکا ہے۔ادھر حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    ایسے میں نوجوان لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے پینٹاگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیا جائے گا جس کے بعد ہی حتمی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد حفیظ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتیس دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے، ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد حفیظ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، جنید خان، سعید اجمل، عبدالرحمن، عمر گل، راحت علی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔