Tag: اسکولز کی چھٹیاں

  • گرمیوں کی چھٹیاں، اسکولز میں تعطیلات کااعلان ہوگیا

    گرمیوں کی چھٹیاں، اسکولز میں تعطیلات کااعلان ہوگیا

    پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری

    اس سے قبل گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

    بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/summer-vacations-punjab-school-education-dept-shares-update/

  • اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز، سیکرٹری تعلیم سندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز، سیکرٹری تعلیم سندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی: سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز کی تردید کردی اور کہا اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے اور تمام اسکولزمیں تدریسی عمل16 مارچ سے شروع ہوگا۔

    اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ   وزیر اعلیٰ سندھ روزانہ کرونا وائرس پراجلاس کر تےہیں، آج بھی کرونا وائرس پر اجلاس ہوگا ۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کا خطرہ، سندھ کے تعلیمی ادارے طویل مدت کیلئے بند کرنے کی تجویز

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ  گزشتہ اجلاس میں تعلیمی چھٹیاں بڑھانے پربھی بات نہیں ہوئی ،  خدا نخواستہ صورتحال خراب ہوئی تو حکومت چھٹیوں پرفیصلہ کرے گی۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کرونا کے اب تک 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سےایک مریض صحت یاب بھی ہوچکا ہے۔

    یاد رہے وزیرصحت عذرا پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو طویل عرصے تک بند رکھنے اور بڑے عوامی اجتماعات پرپابند ی لگانےکی تجویز دی گئی تھی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنائی جائے گی جو کرونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جبکہ کرونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔