Tag: اسکولوں کی چھٹیوں

  • اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا؟  وزیر تعلیم نے وجہ بتادی

    اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزیر تعلیم نے وجہ بتادی

    لاہور : وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی وجہ بتادی،   چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات بیان کر دیں۔

    محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کرنے کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کیا۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گرمی کی لہر کے پیش نظر بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : 31 اگست تک تعطیلات کا فیصلہ مسترد، اسکولوں کا اہم بیان سامنے آگیا

    ان کا کہنا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا تاہم ہمارے لیے بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

    خیال رہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کے حکومتی فیصلے کو غیر ضروری اور بلاجواز قرار دیا تھا۔

    ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ابرار احمد خان نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ "گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، خاص طور پر میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔”

    ابرار احمد خان کا کہنا تھا اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے 4 اگست سے معمول کے مطابق کھل چکے ہیں جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی اسکولز معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔

  • اسکولز 5 اگست سے کھولیں گے یا 15 اگست سے؟ اہم خبر آگئی

    اسکولز 5 اگست سے کھولیں گے یا 15 اگست سے؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی نئی تاریخ سامنے آگئی، اب تمام تعلیمی ادارے کب کھولیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کی توسیع کا اعلان کردیا۔

    جس کے تحت اب تمام سرکاری تعلیمی ادارے 15 کے بجائے پانچ اگست کو کھلیں گے۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    یاد رہے وزیر تعلیم سندھ نے گرمی اور برسات کے امکان پر اسکولوں میں چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 14 اگست سے ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی سے متعلق پروگرامز منعقد کریں گے تاہم سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں جون جولائی کی چھٹیوں کے بعد اسکولز یکم اگست سے کھولے جانے تھے۔

  • الیکشن میں  اسکولوں کی چھٹیاں  ، ایک اور اہم خبر آگئی

    الیکشن میں اسکولوں کی چھٹیاں ، ایک اور اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ میں انتخابات کے دوران 5 سے 9 فروری تک اسکولوں کی چھٹیاں ہوں گی، محکمہ تعلیم نے سمری تیارکرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتخابات کے دوران اسکولوں کی تعطیلات کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے سمری تیارکرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ کی منظوری سےنوٹیفکیشن ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 سے 9 فروری تک اسکولوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    6 فروری سے تمام سرکاری وبیشترنجی اسکول الیکشن کمیشن کے حوالے کردیئےجائیں گے، ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر 7 فروری سے عملہ اور سامان کی ترسیل ہوگی۔

    یاد رہے پنجاب نے بھی 6 سے 9 فروری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔