Tag: اسکولوں کے اوقات کار

  • ماہ رمضان میں اسکول اور کالجز  کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

    ماہ رمضان میں اسکول اور کالجز کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور : ماہ رمضان کیلئے اسکول وکالجز کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، جس کے تحت اسکول و کالجز صبح 8 بجے کھلیں گے اور دوپہر 12 بجے چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے ماہ رمضان کیلئے اسکول وکالجز کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔

    سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نے خصوصی تعلیمی اداروں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    جس کے تحت اسکول و کالجز صبح 8 بجے کھلیں گے اور دوپہر 12 بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز تعلیمی اداروں میں 11 بجے چھٹی ہوگی۔

    یاد رہے پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں۔

    واضح رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں، کل چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

  • رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار ، طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ، اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فیصلے کے تحت بوائزاسکول صبح 8بجےلگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی جبکہ گرلزاسکول ساڑھے 7بجے لگیں گے اور سوا 12بجے چھٹی ہوگی۔

    اس سےقبل بوائزاسکولوں میں پونے 3 اور گرلزسکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی تھی۔

    اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کارتبدیلی پر ایجوکیشن اتھارٹیزسے رائے مانگ لی۔

    خیال رہے رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں۔

  • طلبہ و والدین کیلئے اہم خبر،  اسکولوں کے اوقات کار تبدیل ، نیا شیڈول جاری

    طلبہ و والدین کیلئے اہم خبر، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل ، نیا شیڈول جاری

    لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ، نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا، جس کے تحت 50 فیصد طلبا ایک دن میں اسکول حاضرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او لاہور پرویزاختر نے اسکول کے نئے اوقات کارجاری کردئیے ، جس کے تحت 50 فیصدطلباایک دن میں اسکول حاضرہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار2دن اسکول نہیں آئے گا۔

    اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45 تک ہوں گے۔

    نرسری سے مڈل تک طلباکے اسکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہوں گی
    تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہوگی۔

    خیال رہے پنجاب حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 ‏دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارےمکمل ایس اوپیز کے تحت کھولےجائیں گے۔

  • ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟  والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ، بورڈز چیئرمین سمیت دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سندھ کورونا ٹاسک فورس اور این سی اوسی فیصلوں سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیرتعلیم سندھ نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ، جس پر نجی اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو تجویز پر غور کرنے کی درخواست کی۔

    اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ، جس کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول ساڑھے7سےساڑھے11بجے تک ، دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12 سے پونے 3بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

    اجلاس کے بعد وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناکےحوالےسےصورتحال کنٹرول میں ہے ، اجلاس میں اسکولوں کوبندکرنے یا نہ کرنےکی 2مختلف تجاویز آئیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویزکواین سی اوسی میں رکھاجائےگا تاہم اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسکولوں کیلئےرمضان ٹائمنگ سےمتعلق تجویزنہیں آئی۔