Tag: اسکول بند

  • بھارت میں اسموگ سے معمولات زندگی متاثر، نئی دہلی میں اسکول بند

    بھارت میں اسموگ سے معمولات زندگی متاثر، نئی دہلی میں اسکول بند

    بھارت میں اسموگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں، جس کے سبب نئی دہلی میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ کی خطرناک صورتحال کے باعث تمام پرائمری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور اسکولوں کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نئی دہلی اور اس کے اطراف میں تقریباً 3 کروڑ کی آبادی موجود ہے، جسے ہر سال سردیوں میں شدید فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اسموگ عام طور پر کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فیکٹریوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں کے باعث تخلیق ہوتی ہے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے نئی دہلی میں وقتاً فوقتاً شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر علاقوں سے آنے والے ڈیزل انجن ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے۔

    لاہور میں اسموگ کی اصل وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ صاف فضا کو بنیادی انسانی حق قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کے لیے مرکزی اور ریاستوں حکومتوں کو احکامات جاری کئے تھے۔

  • سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے مملکت میں ہونے والی بارشوں اور غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے عاجل نیوز نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو جدہ، رابغ، خلیص، مدینہ منورہ اور المھمد سمیت کئی علاقوں کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

    سعودی محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے بعد کیا ہے۔

    چین کے شہر میں خوفناک بگولے نے کئی جانیں لے لیں (ویڈیوز)

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث کئی اسکول آج بھی بند

    کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث کئی اسکول آج بھی بند

    کراچی: شہر قائد میں راستوں کی بندش کے باعث متعدد اسکولوں کے آج بھی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق والدین بچوں کو لیکر صبح سویرے اسکول پہنچے تو اسکولوں کی چھٹی کا علم ہوا۔ واضح رہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث سڑکیں صبح سویرے دوبارہ بند کی گئیں تھیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

    شارع قائدین سے نمائش آنے والا روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ ضیاء الدین احمدروڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

  • بھارت کی کن ریاستوں میں اسکول کب تک بند رہیں گے؟

    بھارت کی کن ریاستوں میں اسکول کب تک بند رہیں گے؟

    بھارت ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے، جس کا اثر بچوں کی تعلیم پر بھی پڑ رہا ہے، شدید سردی کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی کے اسکول 23جنوری کو کھول دیئے گئے تھے، مگر شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

    چندی گڑھ انتظامیہ کے مطابق نرسری سے کلاس 5 تک کے اسکولوں کو 28 جنوری تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے، اب 29 جنوری سے اسکولوں میں جونیئر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    جموں وکشمیر کے اسکول 28 جنوری سے کھول دیئے جائیں گے، جموں کی انتظامیہ نے بھی 27 جنوری تک اسکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ہریانہ حکومت نے ریاست کے اسکولوں کو 27 جنوری 2024 تک بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ تاہم یہ حکم صرف نرسری سے پانچویں تک کی کلاسز کے لیے ہے۔

    اس حکم کی وجہ سے دہلی این سی آر کے علاقوں میں گروگرام اور ہریانہ کے فرید آباد کے اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کے طلباء کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    16 لڑکیوں کا زیادتی کے بعد قتل، دل دہلا دینے والی داستان ۔۔

    دہلی این سی آر، نوئیڈا اور غازی آباد کے دیگر علاقوں سمیت پوری ریاست میں اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی حکم جاری سامنے نہیں آیا، تاہم لکھنؤ اور آگرہ کے ڈی ایم کی طرف سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکولوں کو 24 جنوری تک بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

  • بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیئے گئے

    بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیئے گئے

    بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

    جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔

    سخت سردی کی لہر کے باعث ریاست راجستھان اور اتر پردیش جبکہ نوائیڈا اور لکھنؤ میں بھی اسکولوں کوبند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی وزیر اسمرتی ایرانی کا دورہ مسجد نبویؐ

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کم اور دھند میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • فرانس : خون چوسنے والے کیڑوں نے دہشت پھیلادی

    فرانس : خون چوسنے والے کیڑوں نے دہشت پھیلادی

    پیرس : فرانس میں خون چوسنے والے کیڑوں کے حملے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی انتظامیہ نے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کی بڑی تعداد نے حملہ آور ہو کر شہریوں کو بے چین اور پریشان کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی راتوں نیندیں حرام ہوگئیں۔

     بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشنز ، ہوٹلز، اسکول کالجز ، ریسٹورینٹس اور ہوائی اڈوں سمیت کوئی بھی مقام ایسا نہیں ہے  جہاں ان لال کیڑوں کا بسیرا نہ ہو۔

    فرانسیسی وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ان خون چوسنے والے کیڑوں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اسکول بند کروا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ 15سے زائد تعلیمی اداروں میں کھٹملوں کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کھٹمل پائے جانے پر پہلے مرحلے میں 7اسکولوں کو بند کرنا پڑا، مجموعی طور پر 17تعلیمی اداروں میں مختلف سطح پر کھٹمل پائے گئے ہیں۔

    فرانسیسی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ملک میں60ہزار تعلیمی ادارے ہیں یہ بھی سچ ہے کہ کھٹملوں کی موجودگی کی رپورٹس کا انبار لگا ہوا ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فرانس کو برسوں سے کھٹملوں کے مسئلے کا سامنا ہے، پیرس کے ڈپٹی میئر کے مطابق ملک بھر میں بیڈبگ حقیقت میں ایک قومی ایمرجنسی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں2017اور2022 کے درمیان10میں سے1گھر کھٹمل سے متاثر تھا، فرانس میں بڑے پیمانے پر ان خون چوسنے والے کیڑے کھٹمل کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں موسم گرما کے اولمپک گیمز کا انعقاد کیا جانا ہے جو محض 9ماہ بعد شروع ہوگا۔

  • کراچی میں آج بیش تر اسکول بند، کھلے اسکولوں میں حاضری کم

    کراچی میں آج بیش تر اسکول بند، کھلے اسکولوں میں حاضری کم

    کراچی: شہر قائد میں آج بیش تر اسکول بند اور کھلے اسکولوں میں حاضری کم رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز نجی اسکولز چَین کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل کے خلاف پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر اسکول بند ہیں، تاہم چند اسکول آج معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسکولوں کی چھٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    والدین میں اسکولوں کے کھلنے یا بند ہونے کے سلسلے میں تذبذب پایا جا رہا ہے، کچھ اسکولوں میں صبح آنے والے بچوں کو واپس بھیجا گیا، والدین تذبذب کا شکار ہیں کہ بچوں کو اسکول بھیجیں یا نہیں۔

    پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو گلستان جوہر بلاک 7 میں گھر کی دہلیز پر سر پر گولی ماری گئی۔

    کراچی میں فائرنگ سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار جاں بحق

    پولیس کے مطابق حملہ آور مقتول سے کوئی قیمتی سامان لے کر نہیں گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے چلائی، جس میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • اسکول، ریسٹورنٹس پھر بند، نیا حکم نامہ جاری

    اسکول، ریسٹورنٹس پھر بند، نیا حکم نامہ جاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 17 جولائی سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکول بند ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کرونا پابندیوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، صوبے میں 15 جولائی سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کیفیز میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

    نئے حکم نامے کے مطابق 17 جولائی سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکول بند ہوں گے، جب کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    پارکس، واٹر پارکس، سوئمنگ پولز 16 جولائی سے تا حکم ثانی بند رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فی صد مسافر ایس او پیز کے ساتھ سفر کریں گے، اِن لینڈ تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی ہوگی۔

    سی ویو، ہاکس بے، کھینجر جھیل، المنظر پر جانے پر بھی پابندی ہوگی، سنیما ہال کل 15 جولائی سے بند رہیں گے، اِن ڈور جم، ان ڈور اسپورٹس 16 جولائی سے بند ہوں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاحتی مراکز بھی مکمل طور پر بند رہیں گے، اور پابندی کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔

  • کراچی: سردی نے کرادئیے بچوں کے مزے، اسکول8 جنوری تک بند

    کراچی: سردی نے کرادئیے بچوں کے مزے، اسکول8 جنوری تک بند

    سندھ میں شدید سرد موسم نے کرادئیے بچوں کے مزے اور ہوگئے اسکول مزید سات دنوں کے لئے بند، وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔

    سردی سردی غضب کی سردی , کوئٹہ کی یخ بستہ ہواوں نے کراچی کا رخ کیا تو اہلیان کراچی سردی سے تھر تھر کانپنے لگے، سردی نے جہاں عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا وہیں اسکول جانے والے بچوں کی موجیں بھی کرادی ۔۔۔کڑاکے کی سردی کے باعث بچوں کے والدین نے درخواست کی اتنی سردی میں بچے بیمار ہوجائیں گے۔

    پہلے تو انکار ہواکہ چھٹیاں نہیں دی جاسکتیں ۔۔بچوں کے چہرے یہ سن کر مرجھا گئے شاید وزیر تعلیم صاحب کو بچوں کے معصوم چہروں پر رحم آہی گیا اور انہوں نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں دو سے آٹھ جنوری تک سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا۔ جس سے بچوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ بچوں کے والدین کی درخواست پر کیا گیا ہے۔