Tag: اسکول بیگ

  • اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا

    کراچی: اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

    سی ٹی ڈی نے آج منگل کو اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم اظہر کو جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا سی آر او کروا لیا گیا ہے، فوٹو فنگرز لینا باقی ہیں، غیر قانونی اسلحے سے متعلق تفتیش بھی كرنی ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو مخبر کی اطلاع پر کشمیر روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے اسکول کا چھوٹا بیگ کندھے پر ٹانگا ہوا تھا، بیگ سے 4 سے زائد پستول مع میگزین برآمد ہوئے، اور اس کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے۔

  • اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلنگ میں ریٹائرڈ ایف سی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران کے پی کے پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

      انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم ظہرالدین کے اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔

    راجہ عمر خطاب نے کہا کہ دانیال اسلحہ ڈیلرز قدیر، صدام اور ندیم اینڈ سنز کا مرکزی کارندہ ہے، گرفتار ملزم اظہرالدین کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ برآمد ہوا ملزم پہلے بھی کراچی میں اسلحے کی سپلائی کرکے جاچکا ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے آرمزٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک بنایا گیا تھا، سی ٹی ڈی کا خصوصی ڈیسک مکمل مانٹیرنگ کرتا ہے کے پی کے میں تین اسلحہ ڈیلر بھاری ہتھیار اب تک کراچی بھیج چکے ہیں سی ٹی ڈی گروہ کے دو ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کرچکی ہے اسلحہ اسمگلنگ میں زیادہ ترریٹائرڈ یا ڈسمس ایف سی اہلکار ملوث ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق شہری آن لائن آرڈر بک کرواتے ہیں، ڈیلیوری دانیال منشی کرواتا ہے دانیال آنے جانے کا کرایہ اور فی پستول معاوضہ ادا کرتا ہے ملزمان کراچی آکر پارٹی کے ہاتھ میں اسلحہ دیتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا ہے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • اسکول بیگ کا وزن کتنا ہونا چاہیے؟ بل پیش

    اسکول بیگ کا وزن کتنا ہونا چاہیے؟ بل پیش

    پشاور: خیبر پختون خوا کی اسمبلی میں آج ایک ایسا بل پیش کیا گیا ہے جس کا تعلق بچوں کے اسکول بیگ کے وزن سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی اسمبلی میں اسکول بیگز لمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020 ایوان میں پیش کر دیا گیا، یہ بل آج اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا۔

    خیبر پختون خوا میں اسکول بیگ کا وزن مقرر کرنے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں جو بل پیش کیا گیا ہے اسے ’اسکول بیگز لمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ بل صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے ایوان میں پیش کیا۔

    مذکورہ ایکٹ کے تحت ہر کلاس کے لیے بیگ کے الگ الگ وزن کا تعین کیا گیا ہے، مجوزہ بل کے مطابق جماعت اوۤل کے بچوں کے لیے بیگ کا وزن 2.4 کلوگرام ہوگا۔

    بل کے مطابق جماعت دوئم کے لیے بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن 2.6 کلوگرام اور تیسری جماعت کے لیے 3 کلوگرام وزن مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ہائی سیکنڈری کے طلبہ کے لیے بیگ کا وزن 7 کلوگرام تک ہوگا۔

    بچوں کے بھاری اسکول بیگ سے متعلق قانون سازی کی جائے، پشاور ہائی کورٹ کا حکم

    مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے اسکول بیگ کا وزن مقررہ مقدار سے زائد ہوگا تو سرکاری اسکول پرنسپلز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، جب کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں اس سلسلے میں ایک درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کو قانون سازی کا حکم دیا تھا اور 4 ماہ کی مہلت دی تھی، جسٹس قیصر رشید نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے تھے کہ بھاری بستوں سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

    مارچ 2018 میں اس حوالے سے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کلینکل عباسی شہید اسپتال کراچی نے تمام اسکول پرنسپلز کو ایک خط میں کہا تھا کہ بھاری بیگ اٹھانے والے بچے مختلف تکالیف کا شکار ہوتے ہیں، انھیں گردن، ریڑھ کی ہڈی اور کندھے میں درد کی شکایات ہو سکتی ہیں، روزانہ کئی بچوں کو ان ہی تکالیف کے باعث اسپتال لایا جاتا ہے، اس لیے بیگ کا وزن مناسب رکھا جائے۔

  • ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    اسلام آباد: انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے دیہی علاقوں کے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے گئے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے بچوں میں 20 ہزار اسکول بیگ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق نے خطاب کیا۔

    ابرار الحق نے کہا کہ یہ اسکول بیگ نہیں بلکہ محبت کا بہترین تحفہ ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

    اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعلقات کا نیا دور ہے، سی پیک کے تحت اسپتال اور ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان نے ایجوکیشن فار آل کا ویژن دیا ہے، چین کی کمپنیاں اسکل ڈیولپمنٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو تیارہیں۔

    عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

    یاد رہے کہ معروف گلو کار ابرار الحق کو 15 نومبر کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، تاہم عدالت میں ان کی تعیناتی کے خلاف دی جانے والی درخواست پر 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں معطل کر دیا تھا۔

    بعد ازاں 26 دسمبر 2019 کو کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے ابرار الحق کی بہ طور چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی درست قرار دے دی تھی، اور انھیں عدالتی حکم کے ذریعے بحال کر دیا۔