Tag: اسکول میں فائرنگ

  • سوئیڈن : اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

    سوئیڈن : اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

    اوریبرو : سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے مغربی شہر اوریبرو کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا، تاہم اب مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، حملے کے وقت طلبہ امتحان دینے کے بعد واپس جاچکے تھے اور اسکول میں بہت کم طلبہ موجود تھے۔

    حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر ڈالا، پولیس کے مطابق حملہ دہشت گردانہ نہیں تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    رِسبیرگسکا اسکول میں فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے 11بجے پیش آیا، تاہم متاثرین کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس حملے کا دہشت گردی سے بظاہر کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔

    واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے، جبکہ چار کی سرجری کی گئی۔ دو کی حالت مستحکم ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

  • ویڈیو: نرسری کے 5 سالہ بچے کی اسکول میں فائرنگ سے طالب علم زخمی

    ویڈیو: نرسری کے 5 سالہ بچے کی اسکول میں فائرنگ سے طالب علم زخمی

    بھارت کے بہار میں ایک پانچ سالہ بچہ اسکول میں بندوق لے آیا، جس نے تیسری کلاس کے بچے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچہ نرسری کا طالب علم ہے، جو اپنے بیگ میں اسلحہ چھپا کر اسکول لے آیا تھا۔

    اسکول پہنچنے کے بعد طالب علم نے ایک 10 سالہ لڑکے پر گولی چلائی، جو اسی اسکول میں کلاس 3 کا طالب علم ہے، گولی لڑکے بازو پر لگی، جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 3 نوجوان زندگی کی بازی گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ سڑک پر ٹھہرے ہوئے ٹرک پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرانے کے سبب پیش آیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی زندگی کی بازی گئے۔

  • پارا چنار : اسکول میں فائرنگ ،  6 اساتذہ جاں بحق

    پارا چنار : اسکول میں فائرنگ ، 6 اساتذہ جاں بحق

    پاراچنار: اسکول میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں گورنمنٹ ہائی اسکول تری مینگل اور گاڑی پر فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے، فائرنگ کے نتیجے میں اسکول میں 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرے واقعے میں شلوزان روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا، اسکول میں فائرنگ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اساتذہ اسکول میں میٹرک کےامتحان کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ اسکول کےاسٹاف روم میں کی۔

    پاراچنار:فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ضلع بھر میں آمدورفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیئے گئے ہیں۔

    بورڈ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسکول پرنسپل جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسکول پرنسپل جاں بحق

    شہدادکوٹ:نامعلوم ملزمان نے ایک نجی اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسکول کے پرنسپل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑدیا ۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شہداد کوٹ کے علاقے تحصیل وارہ کے نجی اسکول میں پیش آیا ، جہاں نا معلوم افراد نے دن دہاڑے نجی اسکول میں فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے پرنسپل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم اور کسی شخص یا طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ فائرنگ کرکے ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    فائرنگ سے اسکول کے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے ، کچھ طلبہ اپنے بستے چھوڑ کر از خود ہی اپنےگھروں کو روانہ ہوگئے ، جبکہ بیشتر کے والدین انہیں لینے کے لیے اسکول پہنچ گئے ۔ افسوس نا ک
    واقعے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کے بجائے ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے کہ حملہ آوروں نے پرنسپل کے سوا کسی کو
    بھی نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی اور اپنا کام انجام دے کر باآسانی فرار ہوگئے۔

  • امریکہ، اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی

    امریکہ، اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی

    نیویارک : ریاست کیرولائنا کے اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ حملہ آور کے والد کی لاش بھی اسکول کے نزدیک سے ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں اسکول کے استاد سمیت دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں،فائرنگ کے باعث اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی جس کی وجہ سے کچھ طلبہ معمولی زخمی ہو گئے۔

    shooting-1

    واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے اسکول کو گھیرے میں لے کر اسکول میں موجود بچوں اور اساتذہ کو محفوظ مقام تک پہنچایا جب کہ معمولی مزاحمت کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    shooting-2

    بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق پولیس کو فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے قریب سے حملہ آور کے والد کی لاش بھی ملی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے حملے سے پہلے اپنے والد کو بھی قتل کیا،دریں اثناء فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں اور اسکول کے استاد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں استاد اور ایک طالب علم کی حالت اطمینان بخش ہے جب کہ ایک بچے کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    shooting-3

    واضح رہےحالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے کئی واقعات نے امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے اور شہری خود کو عوامی مقامات پر غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

     

  • میکسیسکو:اسکول میں فائرنگ، طالبعلم شدید زخمی، 12 سالہ ملزم گرفتار

    امریکی ریاست نیو میکسیسکو کے شہر روسویل کے نجی اسکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے بارہ سالہ ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بارہ سالہ ملزم نے شاٹ گن سے فائرنگ کرکے تیرہ سالہ طالبہ اور بارہ سالہ طالبعلم کو شدید زخمی کر دیا، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فائرنگ سے اسکول میں بھگدڑ اور خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر بارہ سالہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ریاست کی گورنر سوزنا مرٹیزن نے اسکول کا ہنگامی دورہ کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے کی حالت خطرے سے باہر جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔