Tag: اسکول ٹیچر

  • طالب علم نے اسکول میں ٹیچر کو گولی ماردی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

    طالب علم نے اسکول میں ٹیچر کو گولی ماردی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

    بھارت کے کاشی پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، اسکول کے طالب علم نے ٹیچر گگن سنگھ کو گولی مار دی۔ طالب علم اپنے ٹفن میں پستول چھپا کر اسکول پہنچا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے گولی چلائی تو اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی ٹیچر گگن دیپ سنگھ کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے زخمی ٹیچر کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹیچر اپنی کلاس سے جانے ہی والے تھے کہ ایک طالب علم نے ٹفن باکس سے بندوق نکالی اور ان پر فائرنگ کر دی۔ طالب علم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اساتذہ نے اسے پکڑ لیا۔

    زخمی ٹیچر کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اے ایس پی ابھے سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹیچر کی جانب سے نابالغ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پوچھ گچھ کے دوران طالب علم نے بتایا کہ پستول گھر کی الماری میں رکھا ہوا تھا۔ میں نے الماری سے پستول نکال کر ٹفن میں رکھا اور اسکول پہنچ گیا۔

    واقعے کے بعد ملزم طالب علم کا والد بھی روپوش ہوگیا، تاہم بعد میں منظر عام پر آگیا، پولیس ملزم کے والد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ گھر میں پستول کیسے آئی۔

    عہدیداروں نے واضح کیا کہ ہر پہلو کی تہہ تک جانے کی کوشش کی جائے گی کہ طالب علم نے کن حالات اور ذہنی دباؤ میں اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

    اس سنسنی خیز واقعے کے بعد فرانزک ٹیم نے اسکول پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ اس دوران کرائم سین بھی بنا۔ پولیس ٹیم کو 315 بور پستول اور کارتوس برآمد ہوا۔

    خاتون کی ڈانس کے دوران روح قبض ہوگئی، ویڈیو وائرل

    پولیس کو دوران تفتیش پتہ چلا کہ فزکس کی کلاس میں استاد نے طالب علم سے ایک سوال پوچھا تھا۔ جواب دینے کے باوجود استاد نے اسے تھپڑ مار دیا۔ اس نے کلاس میں تھپڑ مارے جانے کو اپنی توہین سمجھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لیے طالب علم نے استاد کو گولی مار دی۔

  • خاتون کو ہراساں کرنے پر اسکول ٹیچر کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

    خاتون کو ہراساں کرنے پر اسکول ٹیچر کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

    بھارت میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں اسکول ٹیچر کے ناشائستہ سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشتعل افراد نے اسکول ٹیچر کی درگت بنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر کے رویے کی شکایت پولیس سے بھی کی گئی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل مشتعل افراد نے ٹیچر کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

    گزشتہ روز کری چیدو منڈل کے پدمارا نائیڈوپلم پنچایت کے وائی کالونی میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر پر خاتون باورچی کے ساتھ غیر انسانی رویے اور چپل سے مارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے باعث وہاں کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گاؤں والوں نے مذکورہ ٹیچر کو بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی سرکاری اسکول کے استاد ویمولا وینکٹ روی کمار نے اسی اسکول میں کام کرنے والی خاتون باورچی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

    خاتون کے احتجاج کرنے پر اسے چپل سے مارا گیا، واقعہ کے بارے میں سن کر گاؤں کے بزرگوں نے ان سے بات کی، لیکن معافی مانگنے کے بجائے روی کمار نے ان سے بحث کی اور انہیں چیلنج کردیا۔

    نوجوان کو جاب نہ دینے والی کمپنی نے مضحکہ خیز جوابی ای میل میں‌ کیا کہا؟

    ٹیچر کے رویے سے ناراض مقامی لوگوں نے اسے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے ہی اس کی درگت بنادی۔

    آندھرا پردیش پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور تفتیش کے بعد روی کمار کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (MEO) نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مزید کارروائی کے لیے تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

  • اسکول ٹیچر نے طالب علم سے کلاس روم میں شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    اسکول ٹیچر نے طالب علم سے کلاس روم میں شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    بھارت کے کلکتہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، کلاس روم میں اسکول ٹیچر نے طالب علم سے شادی کرلی۔ معاملہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے کلاس روم میں سال اول کے طالب علم سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (MAKAUT) میں پیش آیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لباس میں ملبوس پروفیسر اور طالب علم کو ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے ہیں۔

    کلاس روم میں یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے طالب علم نے پروفیسر سے شادی کی، طالب علم نے خاتون کی مانگ میں سندور بھرا اور اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔ کلاس روم میں موجود دیگر طلباء نے خاتون کا استقبال کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر اس طرح کی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دے دیا ہے۔

    حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک خاتون پروفیسر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کرنے والے طالب علم کو فی الحال کلاسیز سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    خاتون پروفیسر نے اپنے دفاع میں یونیورسٹی حکام کو بتایا کہ یہ عمل ان کی کلاس کے لیے سائیکو ڈرامہ پرفارمنس کا حصہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کے پیچھے کوئی بدتمیزی یا غیر اخلاقی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو اندرونی دستاویزات کے لیے تھی لیکن اسے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے وائرل کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر قتل

    کراچی میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی اجمیرنگری کے قریب اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹیچر کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسکول ٹیچر کے چہرے پر گولی ماری، جس کے نتیجے میں ٹیچر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیچرخان مائل کی لاش کوضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، جاں بحق ٹیچر کا تعلق وزیرستان سے تھا۔

    ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کے مطابق عینی شاہد نے بتایا ہے کہ 2 ملزمان اسکول کے باہر پہلے سے موجود تھے، ٹیچر جیسے ہی آیا ایک ملزم نے اشارہ کیا اور فائرنگ کردی، قتل کے واقعے میں 9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 ای کی رہائشی خاتون کو شوہر نے دو کمسن بچوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

    سفاک ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سسر کو فون کرکے کہا کہ تمہاری بیٹی کو مار دیا ہے گھر سے لاش اٹھا لو۔

    شوہر نے 22 سالہ صبا کو بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے اس دوران روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا، باپ فرار ہوا تو بچے ماں کی لاش سے لپٹ کر روتے رہے۔

    سسر نے کا کہنا ہے کہ داماد پہلے بھی لڑائی کرتا تھا اب ہمیں اس نے فون کرکے بولا کہ بیٹی کی لاش پڑی ہے گھر سے جاکر اٹھا لو۔

    انہوں نے بتایا کہ صبح 5 بجے آیا تو دیکھا کہ بچی کی لاش پڑی تھی۔

    مقتولہ صبا نے تین برس قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی بعد میں معلوم ہوا کہ عرفان نشے کا عادی ہے۔

    صبا کی والدہ نے بتایا کہ داماد شراب کے نشے کا عادی تھا روز بیٹی کو تاروں سے مارتا تھا میں کہتی تھی کہ ہمارے پاس رک جاؤ لیکن وہ بار بار فون کرکے اس کو بلاتا تھا۔

    اسکول سے گھر جاتے ماں اور بچوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • سرکاری اسکول ٹیچر کو گولیاں مار کر  قتل کردیا گیا

    سرکاری اسکول ٹیچر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    خیبر: باڑہ بر قمبرخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو قتل کردیا، طلبا نے واقعےکے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ بر قمبرخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو قتل کردیا۔

    گورنمنٹ مڈل اسکول سرکہ کمر کے استاد روح الامین کو اسکول کے قریب مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ ملزمان ان کی موٹرسائیکل بھی لے گئے۔

    موقع پر موجود افراد نے زخمی ٹیچر کو اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    مزید پڑھیں : ملتان : خاتون ٹیچر کا دن دیہاڑے قتل

    طلبا نے سرکاری اسکول ٹیچر کے قتل کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    یاد رہے ملتان میں خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا، قاتل نے بچوں کے سامنے گولی چلائی اور فرار ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے شخص عون کو گرفتار کرلیا گیا تھا، پولیس نے بتایا تھا قاتل محلے دار تھا، وہ شادی کرنا چاہتا تھا اور ٹیچر نے عون سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • طالبہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے اسکول ٹیچر کی درگت بنا دی گئی، ویڈیو وائرل

    طالبہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے اسکول ٹیچر کی درگت بنا دی گئی، ویڈیو وائرل

    ہماچل پردیش : طالبہ کو فحش میسجز بھیجنے والے اسکول ٹیچر کو عبرتناک سزا مل گئی، طالبہ کے اہل خانہ نے ٹیچر کی درگت بنا ڈالی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمیرپور ہماچل پردیش میں سرکاری اسکول ٹیچر مکیش چورسیا نے موبائل فون پر نویں جماعت کی ایک طالبہ کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجے۔

    طالبہ نے گھر جاکر والدین سے اس بات کی شکایت کی، جس پر اس کے اہل خانہ نے ٹیچر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

    طالبہ کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسکول جاکر پہلے تو مذکورہ ٹیچر مکیش چورسیا سے سخت باز پرس کی اور اسکول ٹیچر پر جوتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

    ٹیچر کی درگت بنانے کے بعد طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس کو اسکول ٹیچر کی کارروائیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مختلف پلیٹ فارمز پر ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں اسکول ٹیچر کو بُرا بھلا کہا۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹیچر کو ایک طالبہ اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے چپلوں سے بے دردی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کر ڈالا

    بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کر ڈالا

    نواب شاہ : بال بڑےہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کرڈالا، طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ سے واقعے کیخلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں تاج کالونی میں واقع سرکاری بوائزاسکول میں بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبہ کوگنجاہی کردیا۔

    طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ سے واقعے کیخلاف احتجاج کیا اور کہا بچوں کوتذلیل کا نشانہ بنایاگیاجس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

    ڈی ای او ایجوکیشن مسعود ستھو نے واقعےکانوٹس لےلیا اور اسکول ہیڈ ماسٹر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ٹیچر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

    ڈی ای او کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیکرٹیچرکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • اسکول ٹیچر کو بیوی بچوں سمیت گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

    اسکول ٹیچر کو بیوی بچوں سمیت گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے امیٹھی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسکول ٹیچر کو بیوی اور دو معصوم بچوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت شیو رتن گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس واردات کو انجام دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

    رپورٹس کے مطابق اسکول ٹیچر سنیل کمار اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے، شام کے وقت مسلح افراد ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی فون پر متاثرہ خاندان کے ذمہ داروں سے فون پر بات کروائی۔

    راہل گاندھی نے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کروانے کا بھی یقین دلایا۔ پولیس قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے حیدرآباد اور اس کے مضافات میں 2 خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کیا گیا، یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔

    مقتولہ کے بچے ٹیوشن سے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ماں کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قتل کی دوسری واردات میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی، اسپندنا نامی 29 سالہ سافٹ ویر ملازمہ نے محبت کی شادی کی تھی، بعد ازاں اُس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

    ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، کل وہ گھر میں تنہا تھی کہ نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

  • اسکول ٹیچر کلاس میں سوگئی، بچے پنکھا جھلتے رہے، ویڈیو وائرل

    اسکول ٹیچر کلاس میں سوگئی، بچے پنکھا جھلتے رہے، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کی کلاس میں آرام سے سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوپی کے علی گڑھ کے ایک سرکاری سکول سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کمرے میں آرم سے سو رہی ہے جبکہ معصوم بچے پنکھا جھلنے میں مصروف ہیں۔

    وائرل ویڈیو : تصاویر کے شوقین والدین اپنی ہی اولاد کے دشمن بن گئے

    رپورٹس کے مطابق اسکول میں بجلی نہیں تھی اور گرمی ہونے کے باعث خاتون ٹیچر نے بچوں کو پنکھا جھلنے کا کہا۔ مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • خاتون اسکول ٹیچر نے 15 طلبہ کے بالوں پر قینچی چلا دی

    خاتون اسکول ٹیچر نے 15 طلبہ کے بالوں پر قینچی چلا دی

    حیدرآباد : بھارت میں ایک خاتون اسکول ٹیچر نے طلبہ کے بالوں کا ہیئر اسٹائل ناپسندیدہ قرار دے کر ان پر قینچی چلادی، بے ڈھنگے بال کٹنے پر طلبہ اور والدین نے شدید احتجاج کیا۔

    بھارت کے شہر حیدرآباد کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر کی جانب سے 15 طلبہ کے بال ناپسندیدہ قرار دے کر کاٹ دیئے گئے جس پر ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

    اسکول کے احاطہ میں کھڑا کرکے جن 15طلبہ کے بال کاٹے ہیں ان میں ہشتم، نہم اور دہم جماعت کے طلبہ شامل ہیں۔

    انگلش ٹیچر شریشا کو شکایت تھی کہ ان بچوں کا کلاس میں رویہ انتہائی بدتمیزی اور بد اخلاقی پر مبنی تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کلاس میں ان طلبہ سے سوالات کے جوابات پوچھے جاتے تو یہ جواب دینے کے بجائے اپنے بالوں کو بار بار اچھالتے رہتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ کئی بار ان طلبہ کو اسکول آتے ہوئے بال تراش کر اور انہیں طریقے سے سنوار کر آنے کی ہدایت دی جاتی تھی لیکن وہ بے سود ثابت ہوئی۔

    آخرکار تنگ آکر ٹیچر شریشا نے بے ڈھنگے انداز سے ان کے بال کٹوا دیئے جس کے بعد طلبہ اور ان کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے شکایت کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    اس حوالے سے ڈی ای او ایجوکیشن سوما شیکھر شرما نے میڈیا کو بتایا کہ احتجاج کے بعد ٹیچر شریشا کو معطل کرکے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا ٹیچرز کی مختلف تنظیموں نے ٹیچر شریشا کی معطلی کے حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹیچر کو ’بیسٹ ٹیچر‘ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔