نئی دہلی : طلبہ کو انتحانات میں نقل کرنے کے گُر سکھانا اسکول پرنسپل کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے نقل کی ترکیبیں بتانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکول پرنسپل کی جانب سے طلبہ کو نقل کی ترکیبیں بتانے کا حیران کن واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں واقع ایک اسکول کے پرنسپل کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس پر بچوں کو بورڈ امتحانات میں نقل کرنے کے طریقے بتانے کا الزام ہے۔
مذکورہ اسکول پرنسپل کا راز خود طلبہ نے فاش کیا، جب اسکول پرنسپل بچوں کو کمرہ امتحان میں موجود نگران سے بدتمیزی کرنے اور نقل کے طریقے بتارہا تھا تو طلبہ نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہری بناش میموریل اسکول کے پرنسپل پراوین مال کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اسکول پرنسپل بچوں کو پرچے کے دوران آپس میں بات کرنے کے طریقے بتارہا ہے اور اگر کمرہ امتحان میں موجود نگران نقل کرتے ہوئے پکڑ پرچی پکڑ لے اور تمہیں تھپڑ مارے تو آہستہ سے کہنا ایک اور تھپڑ ماردیں لیکن معاف کردیں۔
#WATCH Mau: Manager of Harivansh Memorial Inter College gives instructions to students appearing in state board examination; says 'write your exam with the help of cheating and maintain discipline when your 'chit' is caught'. (18.02) pic.twitter.com/nMeiUQmQai
— ANI UP (@ANINewsUP) February 20, 2020
اگر آپ نگران سے لڑیں گے یا بحث کریں گے تو اسے غصہ آجائے گا اور آپ کا یہ عمل پورے اسکول کےلیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔
پرنسپل نے بچوں کو بتایا کہ پر بچہ اپنی امتحانی کاپی میں 100 روپے رکھے لازمی پھر ٹیچر اسے بغیر دیکھے اچھے نمبرز دے گا۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پراوین مال اپنی تقریر میں ‘جے ہند اور جے بھارت’ کا نعرہ بھی لگاتا ہے۔
اسنتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے پرنسپل جو بچوں کا مستقبل تاریک کریں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔