Tag: اسکول پر فائرنگ

  • طالب علم کی ساتھیوں اور ٹیچرز پر فائرنگ، 9 ہلاک، متعدد زخمی

    طالب علم کی ساتھیوں اور ٹیچرز پر فائرنگ، 9 ہلاک، متعدد زخمی

    جنوبی آسٹریا کے شہر گریز میں ایک اسکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسکول کے طالب علم نے ساتھیوں اور ٹیچرز پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

    پولیس نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے، حملے میں متعدد افراد ہلاک یا شدید زخمی ہوئے ہیں، ان میں طلباء اور اساتذہ دونوں شامل ہیں۔

    گریز کے میئر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں گولی چلانے والا بھی شامل ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجریا کے ایک اسکول میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 17 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق جب کہ اتنے ہی زخمی ہوگئے تھے۔

    افسوسناک واقعہ نائیجریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا کے علاقے کوارا نمودا میں پیش آیا تھا، جہاں ایک اسلامی اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 17 بچے جاں بحق اور 17 ہی جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

    آگ لگنے کے وقت اسکول میں 100 کے قریب طلبہ موجود تھے جنہیں فوری ریسکیو کرکے بچایا گیا۔

    نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زخمی بچوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بمباری، مزید 60 فلسطینی شہید

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکومتی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • 50لاکھ روپے نہ دینے پر بھتہ خوروں کی اسکول پر فائرنگ

    50لاکھ روپے نہ دینے پر بھتہ خوروں کی اسکول پر فائرنگ

    لاہور: اسلام پورہ میں گرلز اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان نے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول کے مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کردی، بھتہ مانگنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا

    پولیس نے بتایا کہ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پرفائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان نے اسکول کے گیٹ پر پورا برسٹ فائر کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/peshawar-deputy-commission-section-144-18-02-2025/