Tag: اسکول کھولنے

  • اسد عمر کی اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

    اسد عمر کی اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا، معاون خصوصی فیصل سلطان ومتعلقہ حکام کی این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان کا دورہ کرنے والی این سی او سی ٹیم نے بلوچستان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز ویڈیو لنک پر بریفنگ دی۔

    این سی او سی کو ملک بھر کے اسکول و سیاحتی مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ پر بریفنگ بھی دی گئی ، اسد عمر نے کہا کہ اسکول کھولنے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    یاد رہے حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ، شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے، کرونا وبا سے متعلق صورت حال تسلی بخش نظر آ رہی ہیں، تاہم وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک کلاس روم میں 40 میں سے 20 طلبہ کو بلایا جائے، 20 بچوں کی ایک دن کلاس رکھی جائے اور 20 بچوں کی اگلے دن۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، طلبہ کپڑے کا ماسک بھی بنا کر پہن سکتے ہیں، اگر کسی بچے کو کھانسی یا بخار ہے تو اسے اسکول نہ بھیجا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ علامات والے طلبہ کا ٹیمپریچر چیک کیا جانے چاہیے، سماجی فاصلے پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے وقت طلبہ کی اسکریننگ کی جائے۔

  • کورونا کی وبا، اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز پر کام شروع

    کورونا کی وبا، اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز پر کام شروع

    لاہور: اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آگئیں، جس میں پہلے مرحلےمیں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے ، سکولوں کے اوقات کار 3گھنٹے کرنے اور صرف لازمی مضامین پڑھانے کی تجویز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےسےمتعلق تجاویزپرکام شروع کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں نویں،دسویں جماعت کےطلباکواسکول بلانے اور دوسرےمرحلےمیں8ویں اور5ویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے کی تجویز سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسکولوں کے اوقات کار 3گھنٹےکرنے اور اسکولوں کےآغازمیں صرف لازمی مضامین پڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں سےبھی تجاویز مانگ لیں۔

    4ہزار سے کم اور4ہزار سے زائد فیس لینے والے اسکولوں کو 2کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 2 کیٹگریز کے اسکولوں کوکل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں،شفقت محمود

    گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں اور اسکول کھولنے پر وزارت تعلیم یونیسف سے رابطے میں ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کو بھی دیکھا جائے گا، ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا، جس پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سروے میں 70 فیصد والدین نے اسکول کھولنے کی بات کی، اسکول کھولنے سے متعلق روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیں گے۔