Tag: اسکول کی طالبہ

  • اسکول کی طالبہ کو ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کس طرح ملے؟

    اسکول کی طالبہ کو ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کس طرح ملے؟

    ساحال سمندر پر فوسلز ڈھونڈنے کے لیے جانے والی اسکول کی طالبہ کو ہزاروں سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات مل گئے۔

    یہ بات کتنی حیران کن ہوگی کہ آپ ساحل سمندر پر چہل قدمی کررہے ہوں اور اس دوران اچانک آپ کو 200 ملین سالوں سے پتھر میں محفوظ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات مل جائیں، یہ بچوں کی کسی کہانی کا حصہ نہیں بلکہ 10 سالہ برطانوی لڑکی ٹیگن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آچکا ہے۔

    جنوبی ویلز کے ساحل پر اسکول کی طالبہ ٹیگن اپنی ماں کے ساتھ فوسل ڈھونڈنے کے لیے پہنچی تھی تاہم اس کے لیے سیر و تفریح ایک دلچپس حقیقت بن گئی۔

    ٹیگن نے کچھ فوسلز کی تلاش میں اپنی والدہ کلائر کے ساتھ پونٹارڈوے سے ویلی آف گلیمورگن تک کا سفر کیا تھا، اس دوران انھوں نے سرخ سلٹ اسٹون چٹان کے درمیان ایک جگہ کا انتخاب کیا کہ وہاں فوسلز کو ڈھونڈا جائے۔

    تاہم اسکول کی طالبہ کو یہاں 200 ملین سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات ملے وہ بھی صرف ایک نہیں بلکہ ٹیگن کو پانچ قدموں کے نشان ملے جو کافی بڑے سائز کے ڈائنوسار کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    ٹیگن نے بتایا کہ ہم صرف یہ دیکھنے کے لیے نکلے تھے کہ ہمیں یہاں کیا مل سکتا ہے، ہمیں نہیں لگتا تھا کہ ہمیں کچھ ملے گا، ہم نے دیکھا کہ یہ بڑے سوراخ ہیں جو ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کی طرح نظر آتے ہیں۔

    طالبہ نے کہا کہ میری ماں نے ان نشانات کی کچھ تصویریں لیں اور میوزیم کو ای میل کی، جس پر یہ انکشاف ہوا کہ یہ پاؤں کے نشانات لمبی گردن والے ڈائنوسار کے تھے۔

    نیشنل میوزیم ویلز کی ماہر حیاتیات سنڈی ہویلز کے مطابق، صحیح نسل کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو کیملوٹیا نے چھوڑا ہے، جو ٹرائیسک دور کے آخر میں ایک بہت بڑے سبزی خور جانور ہوا کرتے تھے۔

    انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ قدموں کے نشانات اتنے بڑے ہیں کہ یہ ایک قسم کا ڈائنوسار ہوگا جسے سوروپوڈومورفا کہتے ہیں۔

  • ننھی طالبہ کی ماں نے اسکول بس ڈرائیور پر کیوں حملہ کیا؟

    ننھی طالبہ کی ماں نے اسکول بس ڈرائیور پر کیوں حملہ کیا؟

    اسکول کی طالبہ کی ماں نے بس ڈرائیور کے اقدام پر سیخ پا ہو کر بچوں سے بھری بس پر اس پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    امریکا کی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی اسکول طالبہ کی ماں کو ایک اسکول بس ڈرائیور سے بدتمیزی اور اس پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ واقعہ اس ماہ کے شروع میں پیش آیا تھا۔

    27 سالہ ماں ہرمینگلڈا مارکیز کو اس بات پر غصہ تھا کہ بس ڈرائیور نے اس کی بیٹی سے غلط طرح سے بات کی ہے اور اسے بس سے جلدی اترنے کے لیے کہا ہے۔

    پولیس کی جاری ویڈیو میں مارکیز بچوں کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے اور چیختے ہوئے بس ڈرائیور کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وہ بس ڈرائیور کو کہتی ہے کہ کیا تم میری بیٹی کے بارے میں بات کر رہے ہو؟

    اس دوران دو دیگر والدین بھی بس کے دروازے پر نمودار ہوتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ ڈرائیور نے بس کو غلط جگہ پر روکا ہے۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق، 27 سالہ ہرمینگلڈا مارکیز پر اسکول کے ایک ملازم پر سنگین حملے کا الزام ہے جبکہ حملے کے وقت مذکورہ لڑکی کا بوائے فرینڈ بھی وہاں موجود تھا جس نے اسے پکڑ لیا اور وہاں سے کھینچ کر لے گیا۔

    عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ بس ڈرائیور ایک متبادل بس ڈرائیور تھا جو عام طور پراس روٹ پر بس نہیں چلاتا تھا۔

    پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ دھندلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیز 11 اپریل کو بس میں داخل ہوتے ہوئے ڈرائیور پر چیخ رہی ہے۔

    مارکیز متاثرہ ڈرائیور کے سر اور چہرے پر بار بار تھپڑ مارتی ہے اور پھر ہاتھوں کو مکا بنا کر متاثرہ ڈرائیور کو دونوں ہاتھوں سے مارتی رہتی ہے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق مارکیز اور اسکا بوائے فرینڈ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ایک کار میں فرار ہو گئے تھے تاہم لڑکی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، اسکول کی طالبہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

    کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، اسکول کی طالبہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات اور ان میں اموات بد قسمتی سے معمول بن گئی ہیں، آج اسکول جانے والی طالبہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ کراچی کے بلدیہ 9 نمبر میں پیش آیا جہاں والد کے ہمراہ اسکول جانے والی طالبہ ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی اپنے والد کے ہمراہ اسکول جارہی تھی، والد بچی کو چیز دلوانے جنرل اسٹور پر رکا تو بچی موٹرسائیکل پر بیٹھی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے بچوں کی شرارت سے موٹر سائیکل گری، موٹر سائیکل کے ساتھ سڑک پر گرنے والی بچی ٹرک کی زد میں آگئی۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

  • اسکول کی طالبہ کا پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ

    اسکول کی طالبہ کا پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ

    جہلم: گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی طالبہ نے والدین سے شکایت کرنے پر پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا، طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچر نے اسکول سےنکال دیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی طالبہ نے پرنسپل پرتیزدھارآلے سے حملہ کردیا ، سی ای او کا کہنا ہے کہ والدین کوبتانےکی رنجش پرطالبہ نے پرنسپل پرحملہ کیا، طالبہ موقع سےفرارہو گئی تھی تاہم قانونی کارروائی کریں گے۔

    انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کےبیگ سے سگریٹ کاپیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچرنےاسکول سے نکال دیا تھا اور پہلےبھی اسکول انتظامیہ نےوالدین کوصورتحال سےآگاہ کیاتھا۔

    سی ای او کے مطابق طالبہ نے جاتے جاتے ٹیچرز کو دوبارہ دھمکیاں دیں۔

    یاد رہے دو سال قبل نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل کو قتل او اس کی بہن کو زخمی کردیا تھا،تاہم بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ملتان روڈ لاہور کے علاقہ سندر میں اسکول پرنسپل شگفتہ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں نویں جماعت کے طالب علم رضوان اور ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا تھا جس کا ملزم کو شدید صدمہ تھا۔