Tag: اسکول

  • کیرا نائٹلی، ڈینیئل کریگ نے اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں کیو داخل کرایا؟

    کیرا نائٹلی، ڈینیئل کریگ نے اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں کیو داخل کرایا؟

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرا نائٹلی اور جیمز بانڈ فلموں کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیج رہے ہیں۔

    ڈیلی میل کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈینیئل کریگ اور کیرا نائٹلی مبینہ طور پر اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیجتے ہیں، 2005 کی فلم دی جیکٹ میں ایک ساتھ نظر آنے والی یہ جوڑی دوبارہ مل گئی ہے کیونکہ ان کے بچے ایک ہی اسکول میں جاتے ہیں۔

    کیرا نائٹلی اور ان کے شوہر جیمز رائٹن کے دو بچے ایڈی اور ڈیلاہ ہیں، یہ جوڑا مئی 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

    دوسری طرف، ڈینیئل بھی دو بچوں کے باپ ہیں، ایک کا نام ایلا لاؤڈن، جس کی ماں فیونا ہیں جبکہ دوسرے بچے کا نام گریس ہے جو ان کی موجودہ بیوی ریچل ویز سے ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار اپنے بچوں کی تعلیم کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کیرا اور جیمز اپنے بچوں کے اسکول کی پڑھائی کے حوالے سے اکثر معلومات لیتے ہیں۔

  • اسکول میں 40 طلبہ کے ہاتھ کس نے کاٹے؟ سنسنی خیز واقعہ کی تحقیقات شروع

    اسکول میں 40 طلبہ کے ہاتھ کس نے کاٹے؟ سنسنی خیز واقعہ کی تحقیقات شروع

    ایک پرائمری اسکول کے 40 کے قریب طلبہ کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات دیکھ کر علاقے میں خوف پھیل گیا محکمہ تعلیم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    یہ چونکا دینے والا سنسنی خیز واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کے ایک گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول کے تیس سے چالیس طلبہ کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔ یہ دیکھ کر گاؤں میں خوف پھیل گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکول کے کئی طلبہ جن کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ان کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    ​​40 طالبات کے ہاتھوں پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے

    ایک ساتھ اتنے بچوں کے ہاتھوں پر ایک ہی طرح کے کٹ کے نشانات دیکھ کر طلبہ کے والدین اور گاؤں کے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

    گاؤں کے سرپنج جے سکھ بھائی نے واقعہ کا علم ہونے پر محکمہ تعلیم اور پولیس سے تمام معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ​​40 طالبات کے ہاتھوں پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے

    امریلی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کشور میانی نے واقعہ کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات شروع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے زخمی ہونے کے ساتھ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ طلبہ اسکول کے اوقات میں زخمی ہوئے یا کسی اور طریقے سے انہیں یہ زخم لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور اگر ضروری ہوا تو ان کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

  • رمضان میں اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    رمضان میں اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    کراچی : ماہ رمضان کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان 2025 کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کیے ہیں، جس میں پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں کے نئے نظام الاوقات کی تفصیل دی گئی ہے۔

    رمضان کے نئے اوقات کار کے تحت پنجاب کے اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے کھلیں گے اور جمعہ کی کلاسیں دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔

    ڈبل شفٹ والے اسکولوں کے لیے صبح کا سیشن 8:30 سے 12:30 تک ہوگا، جبکہ دوپہر کی شفٹ دوپہر 1:00 سے 4:00 تک ہوگا جبکہ جمعہ کے دن دوپہر کی شفٹ 2:30 سے 5:00 تک رکھی گئی ہے۔

    سندھ کے رمضان اسکول کے شیڈول میں مختلف اوقات متعارف کرائے گئے ہیں، سنگل شفٹوں میں چلنے والے پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلیں گے۔

    ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک کلاسز ہوگی ، اس کے بعد دوپہر کا سیشن 11:45 سے 2:45 تک ہوگا۔

    سندھ میں سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول ایک جیسے رمضان ٹائمنگ پیٹرن پر عمل کریں گے۔

    نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے روزے رکھنے والے طلباء اور عملے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

    والدین اور طلباء رمضان اسکول کے اوقات کی تفصیلی معلومات اپنے متعلقہ اسکول انتظامیہ یا صوبائی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

  • محکمہ اسکول ایجوکیشن کا بجٹ خرچ نہ ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    محکمہ اسکول ایجوکیشن کا بجٹ خرچ نہ ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترقیاتی بجٹ 39 فی صد خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رواں مالی سال میں 599 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے تھے، جنھیں نظرثانی کے بعد 19 ارب 99 کروڑ روپے کیا گیا، تاہم 11 ارب 69 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

    معلوم ہوا ہے کہ مجموعی بجٹ میں اب تک 7 ارب 99 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے ہیں، اور اب باقی 5 ماہ میں 12 ارب ایک کروڑ روپے خرچ کرنے ہیں۔

    اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی کام پر سست روی پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فنڈز کے اجرا کے حوالے سے مختف فیصلے کیے گئے۔

    110 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے مختص ہیں، ان کی مکمل رقم ایک ہی مرتبہ جاری کر دی جائے گی، 27 ترقیاتی منصوبوں پر 2 قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی، 5 ترقیاتی منصوبوں پر 4 اقساط میں رقم جاری ہوگی۔

    451 منصوبوں پر 10 کروڑ روپے کا بجٹ 4 قسطوں میں جاری کیا جائے گا، 5 منصوبوں پر 10 کروڑ روپے کی رقم چار قسطوں میں جاری کی جائے گی، ایک منصوبہ ایسا ہے جس پر انتظامی منظوری کے بعد چار قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی۔

  • نائیجیریا کے اسکول میں شدید آگ، 17 بچے جاں بحق

    نائیجیریا کے اسکول میں شدید آگ، 17 بچے جاں بحق

    نائیجریا کے ایک اسکول میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 17 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق جب کہ اتنے ہی زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نائیجریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا کے علاقے کوارا نمودا میں پیش آیا، جہاں ایک اسلامی اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 17 بچے جاں بحق اور 17 ہی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت اسکول میں 100 کے قریب طلبہ موجود تھے جنہیں فوری ریسکیو کرکے بچایا گیا۔

    نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی بچوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکومتی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافاتی علاقے میں ایک اسکول میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

  • اسکول سے گھر جاتے ماں اور بچوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    اسکول سے گھر جاتے ماں اور بچوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    اسکول سے گھر جانے والے بچوں اور ان کی ماں کو بھی ڈاکوؤں نے نہ بخشا، دن دہاڑے ملزمان لوٹ مار کرتے رہے جنھیں کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق روالپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردارت کی، بچوں کو اسکول سے واپس لانے والی خاتون سے ڈاکوؤں نے طلائی زیورارت اور لوٹ لیے۔

    دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    ڈاکوؤں کو خاتون اور بچوں کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے، گھر کے گیٹ کے باہر یہ واردات انجام دی گئی جبکہ گاڑی کے باہر کھڑی بچی ڈر کر گھر کے اندر بھاگ گئی۔

    بچوں کے سامنے خاتون سے چار طلائی چوڑیاں اور موبائل فون لوٹا گیا اور ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، سینئر پولیس آفیسر واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-fb-area-robbery-attempt-women/

  • رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

    رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

    رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے اس سال ایک ملک نے اس ماہ مبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری پرائمری اسکول رمضان المبارک کے 28 ایام میں بند رہیں گے۔

    ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آ رہی کئی چھٹیوں کو ختم جب کہ کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔

    بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ملک کے سرکاری پرائمری اسکولز کے لیے سال 2025 میں تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا گیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    چھٹیوں کے جاری شیڈول کے مطابق پرائمری اسکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 28 دن اسکول بند رہیں گے جب کہ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

    عیدالاضحیٰ اور گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے اسکول 14 روز بند رہیں گے۔ چھٹیوں کا یہ مرحلہ 3 جون سے شروع ہوگا اور 22 جون تک چلے گا۔ کیلنڈر کے مطابق درگا پوجا کے دوران 7 دنوں کی چھٹی رہے گی اور ان 7 دنوں میں لکشمی پوجا اور فاتحہ یازدہم کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

    مذکورہ بالا تعطیلات کے علاوہ بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح 3 ریزرو یعنی محفوظ تعطیلات بھی ہوں گی۔ یہ تعطیلات اسکول کے سربراہان ضرورت کے مطابق طے کریں گے ۔ اسکول اسٹینڈرڈ پریکٹس کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی ایام اور مذہبی انعقاد کے لیے بھی تعطیلات ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/what-will-babies-born-from-january-1-2025-be-called/

  • سردی کی چھٹیاں ختم، اسکول کھل گئے

    سردی کی چھٹیاں ختم، اسکول کھل گئے

    موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے تاہم پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے دی جانے والے موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے ہیں تاہم پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے کم ہے۔

    کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں سے کشیدہ صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث والدین کی بڑی تعداد نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔

    حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سردی کی شدت کے باعث پہلے روز اسکولوں میں طلبہ وطالبات کی حاضری معمول سے کم رہی جب کہ دیگر نے صبح سویرے سردی سے کپکپاتے ہوئے اسکولوں کا رخ کیا۔

    پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 13 جنوری تک جاری رہیں گی جب کہ خیبر پختونخوا میں اسکول 6 جنوری سے کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے میں سردی کی شدت بڑھنے اور کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

  • کل تعلیمی ادارے  بند رکھنے کا اعلان

    کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    راولاکوٹ : آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، کل شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبرکو غیر معینہ مدت تک احتجاج کا اعلان کردیا۔

    جس کے بعد آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے 5 دسمبر کو اسکول بندرکھنے کا اعلان کردیا جبکہ آل آزاد کشمیر انجمن تاجران نے بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کردی۔

    محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے تمام سرکاری اسکولز کھلے رکھنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔

    معیاری تعلیم یا پوتمکن کا گاؤں

    حکومت نے آزاد کشمیر میں آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر رکھے ہیں، صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیےکل آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، مساجد سے ہڑتال کے حوالے سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

    صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آزاد جموں کشمیر کی طرف سے معطل کر دیا گیا ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کیخلاف مقدمات کو واپس لیا جائے، صدارتی آرڈیننس کی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا۔

  • تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور اور ملتان میں اسموگ کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی ادارے کل سے کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ اسموگ میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    ڈی جی محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح پونے 9 بجے کھلیں گے، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

    فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے  8بجے سے ساڑھے  12بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔