Tag: اسکول

  • اسکول جانے سے بچنے کیلئے طالبہ 33 گھنٹے تک بسں میں گھومتی رہی

    اسکول جانے سے بچنے کیلئے طالبہ 33 گھنٹے تک بسں میں گھومتی رہی

    تعطیلات کے بعد واپس اسکول جانے سے بچنے کے لیے ایک طالبہ ایک دن سے بھی زائد بسوں میں سفر کرکے وقت گزارتی رہی۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تاہم اسکول کی 12 سالہ طالبہ نے اسے انوکھے انداز میں استعمال کیا۔ بسوں میں مسلسل سفر کرتے ہوئے لڑکی تعطیلات کے بعد واپس اپنے ہاسٹل جانے سے گریزاں تھی۔

    مسلسل33 گھنٹوں تک ایک بس سے دوسری بس میں سفر کرن والی لڑکی کا نام حکام کی جانب سے لڑکی کا نام مخفی رکھا گیا ہے۔ ودیا رنیا پوری کی رہنے والی لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے جبکہ وہ ایک خانگی اسکول میں زیر تعلیم اور ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے۔

    کرسمس کی تعطیلات میں لڑکی اپنے دادا کے گھرآئی ہوئی تھی۔ والد کی ہدایت کے مطابق اسے چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس ہاسٹل پہنچنا تھا۔

    دادا اسے واپس اسکول بھیجنے کے لیے بس اسٹیشن لے گئے اور 11 بجے دن اسے بس میں سوارکرایا اور اس بابت اپنے بیٹے کو بھی اطلاع دے دی۔

    لڑکی کو بظاہر ہاسٹل دوبارہ جانے میں دلچسپی نہیں تھی۔ وہ منچریال چوراہا پر اترنے کے بجائے کریم نگر کے مضافاتی علاقہ بمکل کراس روڈ پر بس سے اترگئی جبکہ اسکے والد بس اسٹاپ پر بیٹی کا انتظار کرتے رہے۔

    بعدازاں پولیس کی مدد لی گئی، سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصاویر دیکھنے کے بعد ابھیلاش نامی شخص نے پولیس کومطلع کیا کہ یہ لڑکی‘میر ساتھ حیدر آبادسے گنگادھر تک بس میں تھی۔

    لڑکی کو جمعہ کی صبح پولیس نے ڈھونڈ لیا اور والدین کو اطلاع دی جو کہ لڑکی کو پچھلے 33 گھنٹوں سے ڈھونڈ رہے تھے۔

  • والدین بچوں کو اسکول کے ساتھ ٹیوشن کیوں پڑھائیں؟

    والدین بچوں کو اسکول کے ساتھ ٹیوشن کیوں پڑھائیں؟

    اسکول میں پڑھنے والے لڑکے لڑکیوں کیلئے شام کے اوقات میں ٹیوشن لینا پہلے اتنا ضروری تصور نہیں کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ 3دہائیوں سے یہ سلسلہ بہت عام ہوگیا ہے۔

    پہلے صرف بڑی جماعتوں کے طلباء و طالبات کو ٹیوشن کی ضرورت صرف اس لیے پیش آتی تھی کہ ان کے مضامین بہت مشکل اور انہیں ذہن نشین کرانے کیلئے ایک قابل استاد کی رہنمائی بھی بے حد ضروری تھی۔

    لیکن اب والدین چھوٹی کلاس کے بچوں کو بھی گھر پر پڑھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے بلکہ انہیں ٹوشن سینٹرز بھیج دیا جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کی مارکیٹ کی طرح ٹیوشن سینٹرز میں بھی یہ والدین کی آمدنی پر منحصر ہے کہ ان کا بچہ کتنی مہنگی اور کس معیار کی ٹیوشن لیتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر تعلیم فجر رابعہ پاشا نے ٹیوشن کی اہمیت اور اس کے فوائد و نقصانات کے حوالے سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی فراہمی کسی بھی ریاست کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے یہ اسی کا کام ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں پڑھائی کے معیار پر نظر رکھیں اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی کمیٹیاں تشکیل دیں جس سے وہ اسکول کے معیار تعلیم کے حوالے سے کوئی اقدام اٹھا سکیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بچہ اسکول کا کام اسکول میں ہی ختم کرکے آئے اس پر ہوم ورک کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے جس کیلئے اسے ٹیوشن کا سہارا لینا پڑےن اس سے بچے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

  • اسکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے 10سالہ طالبہ جاں بحق

    اسکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے 10سالہ طالبہ جاں بحق

    جہلم :سرکاری اسکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے سرکاری اسکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، ذرائع نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بچی کی موت کو دبانےکی کوشش کر رہی ہے.

    بچی کے چچا نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا، اسکول انتظامیہ نے کال کرکے بتایا کہ آپ کی بچی بیہوش ہے ، جب وہاں پہنچے تو اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔

    زبردستی اسکول میں داخل ہوئے تووہاں بچی کی لاش پڑی تھی، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: ’پنجاب کی کئی یو سیز میں اسکول تک نہیں‘

    قومی اسمبلی اجلاس: ’پنجاب کی کئی یو سیز میں اسکول تک نہیں‘

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں راجن پور کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں گرلز کالج نہیں، کئی یو سیز میں اسکول بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔

    اجلاس میں رکن اسمبلی ریاض مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بجٹ پر کم اور سیاسی تقاریر زیادہ ہو رہی ہیں، ہرکوئی اپنے اپنے لیڈروں کو خوش کرنے میں لگا ہے۔

    ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ ابھی خزانہ کے وزیر مملکت موجود نہیں ورنہ بجٹ پر بات کرتے، جس نے الیکشن لڑنا ہے اس نے اپنے حلقے کا کام کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں راجن پور کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں گرلز کالج نہیں، کئی یو سیز میں اسکول بھی نہیں۔

  • اسکول میں بچوں کو جسمانی سزا اور خوف جیسے رویوں سے نہیں سکھایا جا سکتا: ماہرین

    اسکول میں بچوں کو جسمانی سزا اور خوف جیسے رویوں سے نہیں سکھایا جا سکتا: ماہرین

    کراچی: ماہرین تعلیم کی متفقہ رائے ہے کہ اسکول میں بچوں کو جسمانی سزا اور خوف جیسے رویوں سے نہیں سکھایا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنان، بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسکول میں بچوں کو جسمانی سزا اور خوف جیسے رویوں سے نہیں سکھایا جا سکتا، ضروری ہے کہ استاد بچوں کے ساتھ دوستی کا رویہ اپنا کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔

    ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ریفارم سپورٹ یونٹ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ اور یونیسیف کے زیر اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔

    سندھ رولز فار پروہبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ عامر ممتاز نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جسمانی سزا کی روک تھام کا ایکٹ 2016 کے تحت منظور ہوا، پاکستان میں اسکولوں میں جسمانی سزا کے حوالے سے روک تھام مؤثر قانون سازی کرنے والا سندھ واحد صوبہ ہے، یہ قانون بچوں کی حفاظت خاص طور پر ذہنی و نفسیاتی تحفظ کو یقینی بناتا ہے، اhہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین بچوں کے تحفظ کے سلسلے میں شکایاt کی صورت میں اس قانون کی مدد لیں تا کہ بچوں کو منفی رجحانات سے بچایا جا سکے۔

    ڈپٹی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ غلام علی برہامانی نے کہا کہ تدریسی عمل کے دوران طالب علموں کو جسمانی سزا دینا تضحیک کرنے سے بھی زیادہ کا رویہ ہے، جسے اب بدلنا ہوگا۔

    یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر پریم بہادر چن نے کہا کہ خوف کے ماحول میں سیکھنا ممکن ہی نہیں، بچوں کو شفقت کے ساتھ ہی پڑھایا اور سکھایا جا سکتا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن کراچی کے چیئرمین اقبال احمد ڈیتھو نے کہا کہ اسکول کے بچوں کو جسمانی سزا سے حفاظت دینے کے لیے سندھ میں ہونے والی قانون سازی ایک مثبت تبدیلی ہے، لیکن ضروری ہے کہ اس پر عمل درآمد بھی لازمی ہو۔

    یونیسیف کی کنسلٹنٹ سدرہ محمود نے کہا کہ جسمانی تشدت سے ساتھ ہمیں بچوں کو تشدد کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور نفسیاتی اثرات پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ ایک اچھا استاد ایک ہمدردانہ رویے سے ممکن کر سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر چائیلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اصغر علی گھانگرو نے کہا کہ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر ادارہ ہے، والدین بچوں کو اسکول میں جسمانی سزا ملنے کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں پر قانونی تحفظ اور شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    تقریب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈپٹی سیکریٹری غلام علی برہامانی، چیف پروگرام مینجر ڈاکٹر جنید سموں، یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر پریم بہادر چن، ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اصغر علی گھانگرو، چیف ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان، کنسلٹنٹ یونیسیف سدرہ محمود سدوزئی، تعلیمی ماہرین، اساتذہ، طالب علموں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

  • کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے خالی، اسکول اور ڈسپنسری قائم

    کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے خالی، اسکول اور ڈسپنسری قائم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں اب تک 28 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،اندرونی علاقے میں اسکول اور ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب قیادت میں 35 دن سے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک 3 ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار اور 5 ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کچے کا اکثریتی علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروایا جا چکا ہے، کٹانی چک چراغ شاہ میں اسکول اور ڈسپنسری قائم کر دی گئی ہے، پولیس نے اسکول اور ڈسپنسری اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی۔

    ترجمان کے مطابق عمارت نہ ہونے پر ٹینٹ میں اسکول اور ڈسپنسری قائم کر کے عملہ تعینات کر دیا گیا، ہے، اسکول اور ڈسپنسری میں پولیس کا تعلیمی و طبی تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری

    بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نویں جماعت کا پرچہ شیڈول کے مطابق شروع کردیا گیا، اس کے علاوہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج بورڈ امتحانات معمول کے مطابق ہورہے ہیں۔

    آج ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی ترسیل مکمل ہوگئی جس کے بعد نویں کلاس بائیولوجی کا پرچہ شیڈول کے مطابق شروع ہوگیا۔

    پرچے کا دروانیہ صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہے، دوپہر کی شفٹ میں ڈھائی بجے جنرل گروپ انگریزی کا پرچہ ہوگا۔

    ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ 524 امتحانی مراکز پر پرچے فراہم کیے گئے ہیں، میٹرک بورڈ کی ٹیم کچھ دیر بعد امتحانی مراکز کا دورہ بھی کرے گی۔

  • عرب امارات: اسکولوں میں داخلے کے لیے ہدایات جاری

    عرب امارات: اسکولوں میں داخلے کے لیے ہدایات جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کے داخلے کے لیے شرائط و ہدایات وضع کردیے گئے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولز نے آئندہ تعلیمی سال کے دوران بکنگ کے لیے 3 شرائط مقرر کی ہیں۔

    پرائیوٹ اسکولز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہوگی، داخلے کی کارروائی میں ان طلبہ کا اندراج ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا جو اسکول چھوڑ کر چلے گئے ہوں اور دوبارہ داخلہ لینا چاہتے ہوں۔

    دیگر اسکولوں سے آنے والے ممتاز طلبہ کو بھی ترجیحی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے، اس سلسلے میں یہ بات مدنظر رکھی جائے گی کہ امیدوار طالب علم نے کورس کے تمام مضامین میں امتیازی نمبر حاصل کیے ہوں۔

    اسکولوں کے منتظمین نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے 3 شرائط منفرد تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔

    داخلے کی کارروائی کرنے والے ادارے کے ذمہ داران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ نجی اسکولوں کا حق ہے کہ وہ اپنے یہاں داخلے کے لیے من پسند زمروں کا انتخاب کریں۔

    زمروں کا انتخاب منفرد تعلیمی معیار برقرار رکھنے اور طلبہ کے کردار کو بہتر بنائے رکھنے کی خاطر کیا گیا ہے۔

    ہمارا ماننا ہے کہ دیگر اسکولوں کے بعض طلبہ کو داخلہ دینے سے اسکول میں پہلے سے موجود طلبہ کے کردار پر اچھا اثر پڑتا ہے، جبکہ بعض طلبہ کو داخلہ دینے سے کلاس روم کا ڈسپلن خراب ہوتا ہے، اساتذہ اور انتظامی عملہ الجھنوں میں گرفتار ہوتا ہے۔

    منتظمین نے کہا کہ اسکول کی مختلف کلاسوں میں زیر تعلیم طلبہ کے بھائیوں کے داخلے ترجیحی بنیاد پر ہوں گے۔

  • 27 رمضان کو تعطیل کا اعلان

    27 رمضان کو تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 رمضان المبارک کے موقع پر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل 27 رمضان (18 اپریل 2023 منگل) کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کل اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کل صوبے بھر میں نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پروفاقی حکومت کی جانب سے 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں 21 سے 25 اپریل 2023، جمعہ تک منگل عام تعطیلات ہوں گی، عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی۔

  • عرب امارات: سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے ٹرانسفر کا طریقہ کار

    عرب امارات: سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے ٹرانسفر کا طریقہ کار

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے درمیان طلبہ کے ٹرانسفر کا طریقہ کار مقرر کردیا گیا، اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تعلیمی ادارے نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے درمیان طلبہ کے ٹرانسفر کا طریقہ کار مقرر کردیا۔

    تعلیمی ادارے کی جانب سے جاری گائیڈ بک میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ تعلیمی سال کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ایک اسکول سے دوسرے اسکول میں ٹرانسفر ہوسکتے ہیں۔

    تعلیمی ادارے کا کہنا ہے کہ دوسرے سیشن کے آغاز کے پہلے ہفتے میں نجی اسکولوں کے طلبہ سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔

    مذکورہ سہولت ان اسکولوں کے لیے دی گئی ہے جن میں سرکاری اسکولوں والا کورس پڑھایا جارہا ہے، ٹرانسفر کی سہولت پہلے اور دوسرے ہفتے میں ہوگی۔

    گائیڈ بک میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے پرائیویٹ اسکول سے جہاں غیر ملکی نصاب تعلیم رائج ہو وہاں کے طلبہ کا سرکاری اسکول میں ٹرانسفر تعلیمی سال کے آغاز میں یا زیادہ سے زیادہ پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ممکن ہوگا۔