Tag: اسکیئنگ

  • خاتون ٹرینر نے گلہری کو اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا، حیران کن ویڈیو

    خاتون ٹرینر نے گلہری کو اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا، حیران کن ویڈیو

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون ٹرینر نے کمال دکھاتے ہوئے ایک گلہری کو پانی میں اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر اسکیئنگ کرتی ایک گلہری کی دلکش ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شائقین کے ہجوم کے سامنے گلہری پانی میں متاثر کن کرتب دکھا رہی ہے۔

    واٹر اسکیئنگ کرتی گلہری کی مہارت نے سب کو حیران کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ خاتون پہلے بھی تین گِلہریوں کو ٹرین کر چکی ہیں۔ یہ کارنامہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ٹونی میری ٹیڈیسکو نے اپنے شوہر چک بیسٹ جونیئر کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔

    یہ جوڑا گلہریوں کو واٹر اِسکی کرنے کا طریقہ سکھانے کے بعد اپنے انتہائی باصلاحیت پالتو جانوروں کے ساتھ شو منعقد کر رہا ہے، ویڈیو میں جو گلہری نظر آ رہی ہے اس کا نام ٹویگی ہے جو واٹر اسکیئنگ کرنے والی چوتھی گلہری ہے۔

    خاتون کے دماغ میں سانپوں میں پایا جانے والا کیڑا دیکھ کر سرجن حیران

    جوڑے کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ گلہریاں یا تو بچائی تھیں یا جنگل سے لے کر آئے تھے، ان کی افزائش انھوں نے نہیں کی، ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ کوئی خاص نسل نہیں ہے، پہلی گلہری کو خاتون کے شوہر کے والدین نے 1978 میں اس وقت بچایا تھا جب وہ درخت سے گر کر زخمی ہو گئی تھی، اور پھر اس کی تربیت کی گئی۔

  • مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    فارمولا ون کارریس کے سات مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئین مائیکل شوماکر فرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    فارمولان ریس میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے جرمنی کے مائیکل شوماکر زندگی اور موت سے لڑرہے ہیں۔ فارمولا ون ٹریک پر تیزی دکھانے والے شوماکر برف پر اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

    قمست نے بھی ان کا ساتھ نہ دیا۔ شوماکر کو فرانس کے علاقے میربیل میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں سرپرچوٹ آئی اور اس وقت ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شوماکر کا سر چٹان سے ٹکرایا جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق شوماکر کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ کومے میں تھے۔

    چوالیس سالہ شوماکر کو حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعےہسپتال پہنچایا گیا۔ شوماکر سات بارفارمولا ون کار ریسنگ چیمپیئن رہ چکے ہیں اور اس کے علاوہ انیس سالہ کیرئیر میں اکیانوے کار ریس مقابلوں کے فاتح رہے۔ دوہزار نو میں بھی شوماکر سنجیدہ نوعیت کے حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔

    جس میں ان کو متعدد چوٹیں آئیں تھیں۔ فارمولا ون ڈرائیورز اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شوماکر کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔