Tag: اشتعال انگیزی

  • سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آگیا، 12 ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آگیا، 12 ایف آئی آر درج

    اسلام آباد : سوشل میڈیا پرہتک آمیزاوراشتعال انگیز بیانوں پر12 ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، شرپسندوں کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورسوات سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف قانون بھی حرکت میں آگیا اور حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات پر بارہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، شرپسندوں کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورسوات سے ہے۔

    ملزمان ہتک آمیز، بغاوت پر اکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    اسی طرح کے دیگر شرپسند عناصر کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے اسلام آباد میں فائنل احتجاج کے بعد ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم شروع کی گئی تھی۔

  • نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے بیانات سے گریز کریں جس سے اشتعال انگیزی پیدا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے اعلان کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میں انہوں نے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

    انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام غیر قانونی ہوگا جس سے علاقے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں گے، ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہوگا۔

    نیتن یاھو کا اعلان انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے، امارات

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔

    نیتن یاہو کا ٹیلی ویژن خطاب میں کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارتی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارتی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار

    راولپنڈی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، پاکستان نے 29 مئی کے بعد شہریوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن پر ہونے والے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی، ڈی جی ایم اوز نے مئی 2018 کے بعد سیز فائر کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔


    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیزفائر معاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق


    پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی کیساتھ ہتھیاروں اور فورسز کی نقل وحرکت پر تحفظات کا اظہار کیا، اور ایل او سی پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 29 مئی کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے، جس پر بھارت سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی میں مدد کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا اور تفتیش کیلئے بھارت سے دراندازی کے شواہد مانگ لیے ہیں، ایل او سی پر مؤثر اقدامات کے باعث دراندازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔