Tag: اشتعال انگیز بیانات

  • سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز جھوٹے بیانات دینے کے باعث 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹے بیانات دینے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ملزمان ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلارہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان واٹس ایپس، ایکس پر پروپیگنڈا پھیلارہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان اور دیگر  شامل، گزشتہ روز 12 ملزمان پر مقدمات درج کیےگئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اشتعال انگیز بیانات،  پاکستان کا بھارت کو  کرارا جواب

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

    نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا جو اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی وفد کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستانی سفارتکار ربیعہ اعجاز نے بھارت کاگھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا۔

    ربیعہ اعجاز نے کہا بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ کے مبصرین کی جانب سے اسلاموفوبیا سے متعلق سوالات کا جواب دے۔

    پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا غیر قانونی الحاق کشمیری کبھی قبول نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ تنازع ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔

    پاکستانی وفد کی رکن نے زور دیا عالمی برادری جموں و کشمیر کے لوگوں کی مصیبتیں کم کرنے کیلئے کام کرے، کشمیریوں کو یو این چارٹر اور یواین ایس سی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کا حق دیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ جو اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، بھارت اقلیتوں، بشمول عیسائی، مسلمان اور دلت، کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتا ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نےبھارت میں محافظوں اورمیڈیاپرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز بیان بازی کو سیاسی فائدےکیلئےاستعمال کیا جاتا ہے ، نریندرمودی نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو ’’درانداز‘‘کہا، 1971کےواقعات بھارت کی بیرونی جارحیت اورپاکستان کی قومی خود مختاری پر حملہ تھے۔

  • فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    کراچی : پاک فوج اور رینجرز سے متعلق اشتعال انگیز بیانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سندھ کے مختلف شہرو ں تیس مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر سخت عوامی ردِعمل دیکھنے میں آیا، شہری غداری ، دہشتگردی ،اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    جیکب آباد کے ایئرپورٹ، دوداپور اور سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، حیدرآباد کے فورٹ تھانے، خیرپور، نوشہرو فیروز میں بھی ایف آئی آر کاٹی گئی، ٹنڈوالہیار کےتھانہ اے سیکشن ،دادو، بدین اور میر پور خاص میں بھی الطاف حسین کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔

    لاڑکانہ کے مارکیٹ تھانے میں شہری ارسلان برڑو کی مدعیت میں دفعہ ایک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں شہری شوکت علی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی۔

    گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد مراد لوند کی مدعیت میں تھانہ میرپور ماتھیلو پر سیکشن ایک سو اکیس،ایک سو تپن اور ایک سو چوبیس کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی۔