Tag: اشتہارات

  • سوشل میڈیا پر اشتہارات کیسے لگائے جاتے ہیں؟ جانیے

    سوشل میڈیا پر اشتہارات کیسے لگائے جاتے ہیں؟ جانیے

    موجودہ دور کے ڈیجیٹل منظر نامے میں سوشل میڈیا پر اشتہارت لگانا کسی بھی کامیاب مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہے۔

    فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر لاکھوں صارفین کے ساتھ میٹا کے پلیٹ فارمز کاروباری اداروں کو بڑے پیمانے پر سامعین تک رسائی کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

    لیکن بعض اوقات اختیارات اور سیٹنگز میں گڑ بڑ کی وجہ سے مؤثر اشتہاری مہمات کو کامیابی سے پورا کرنا خاص طور پر ان افراد کے لیے مشکل ہو سکتا ہے جو سوشل میڈیا اشتہارات کے شعبے میں نئے ہیں۔ ان کیلیے ’میٹا ایڈز مینیجر‘ بہت کام کا ٹول ہے۔

    سوشل میڈیا

    مذکورہ مضمون میں ’میٹا ایڈز مینیجر‘ سے متعلق ہدایات اور اس کو اتستعمال کرنے جت حوالے بیان کیا گیا ہے۔

    یہ طاقتور ٹول سوشل میڈیا پر اشتہارات کی تخلیق کے عمل کو بہت آسان بناتا ہے، جس سے آپ اپنے خریداروں تک درستگی اور سہولت کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

    اس مضمون میں ہم آپ کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کریں گے کہ میٹا ایڈز مینیجر کا آغاز کیسے کریں اور اپنی پہلی اشتہاری مہم کیسے متعارف کریں۔

    میٹا ایڈز مینیجر استعمال کرنے کے لیے 6 مرحلہ وار ہدایات

    مرحلہ 1: میٹا ایڈز مینیجر تک رسائی حاصل کریں

    میٹا بزنس سوٹ کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ اب ٹولز” سیکشن پر جائیں اور وہاں دستیاب ٹولز کی فہرست میں سے "اے ڈی ایس منیجر ” (ایڈز مینیجر) پر کلک کریں۔

    مرحلہ 2: نئی اشتہاری مہم تخلیق کریں

    (کمپینز) والے ٹیب پر کلک کریں اور پھر "Create New Campaign” (نئی مہم تخلیق کریں) پر کلک کریں۔

    اپنی مہم کا مقصد منتخب کریں (جیسے کہ Awareness, Consideration, Conversions)۔مہم کا بجٹ اور شیڈول سیٹ کریں۔
    "نیکسٹ” (اگلا) پر کلک کریں۔

    مرحلہ 3: اشتہار کی جگہ کا انتخاب کریں

    پہلے یہ طے کریں کہ آپ اپنے اشتہارات کہاں اور کس ایپ پر دکھانا چاہتے ہیں (جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ وغیرہ)۔ اس کے بعد مخصوص ایڈ پلیسمنٹس منتخب کریں (جیسے نیوز فیڈ، اسٹوریز، ریلز)۔
    "نیکسٹ”پر کلک کریں۔

    مرحلہ 4 : اپنے خریداروں کو ہدف بنائیں

    اپنے ہدف کے مطابق صارفین منتخب کریں جن میں ڈیمو گرافکس، دلچسپیاں اور پیسہ شامل ہوں۔
    "Audience Insights”ٹول کا استعمال کریں تاکہ اپنے ٹارگٹ کو مزید بہتر بنا سکیں۔
    "نیکسٹ” پر کلک کریں۔

    مرحلہ 5 : ویڈیو یا تصویر کی صورت میں اشتہار کی تیاری

    اپنے اشتہار کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کریں۔ اشتہار کا متن (ہیڈ لائن، ٹیکسٹ، کال ٹو ایکشن) درج کریں۔

    "Ad Creative” ٹولز کا استعمال کریں تاکہ اپنے اشتہار کی شکل و صورت کو حسب ضرورت بنایا جا سکے۔ پھر "نیکسٹ” پر کلک کریں۔

    مرحلہ 6 : جائزہ اور تصدیق

    اب اس آخری مرحلے پر اپنی اشتہاری مہم کی سیٹنگز کا بغور جائزہ لیں۔ اپنے بجٹ اور اشتہاری مواد کی تصدیق کریں۔ اس کے بعد "Confirm”(تصدیق کریں) پر کلک کرکے اپنی اشتہاری مہم کو باقاعدہ متعارف کرادیں۔

  • سعودی حکومت نے این جی اوز کو انتباہ جاری کردیا

    سعودی حکومت نے این جی اوز کو انتباہ جاری کردیا

    رمضان میں عطیہ مہم کے دوران اشتہارات میں بچوں کا استحصال کرنے والے این جی اوز کے لیے سعودی حکومت نے انتباہ جاری کردیا۔

    سعودی حکومت نے بچوں کے تحفظ کے قانون کے آرٹیکل تین اور اس کے ضوابط کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کمرشل مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بچوں کے استحصال کے خلاف این جی اوز کو متنبہ کیا ہے۔

    اس طرح کے خدشات سامنے آنے کے بعد کہ اشتہارات میں دکھائے جانے والے مناظر بچوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور ان میں تشویش، تناؤ اور ہراسگی پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

    حالیہ مشاہدات میں رمضان کی عطیہ مہمات اور مارکیٹنگ اشتہارات میں غیر منافع بخش تنظیموں کی جانب سے بچوں کے استعمال کو نوٹ کیا گیا، یہ اقدامات براہ راست قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

    سعودی وزارت ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • کم پیسوں میں نیٹ فلکس دیکھنا ہے، تو اشتہار بھی دیکھنے پڑیں گے

    کم پیسوں میں نیٹ فلکس دیکھنا ہے، تو اشتہار بھی دیکھنے پڑیں گے

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے صارفین کے لیے اشتہاروں والا پیکج متعارف کروا دیا، یہ ان صارفین کے لیے ہوگا جو کم قیمت میں نیٹ فلکس دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہوگا جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

    کمپنی نے اسے بیسک ود ایڈز کا نام دیا ہے اور یہ نومبر سے دستیاب ہوگا۔

    کمپنی کے مطابق اس پیکج کو لینے والے افراد 120 پکسل / ایچ ڈی ویڈیو دیکھ سکیں گے جبکہ ہر گھنٹے 4 سے 5 منٹ کے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

    اسی طرح یہ صارفین ایپ سے ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے جبکہ انہیں محدود فلموں اور ٹی وی شوز تک رسائی حاصل ہوگی۔

  • بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    میڈرڈ: اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسپین کی متعلقہ وزارت نے ان اشیا کو مضر صحت قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اسپین کی موجودہ حکومت میں صارفین کے امور کے وزیر آلبیرٹو گارسیون نے بچوں کے کھلونوں کی مارکیٹنگ کے شعبے میں جنس کی بنیاد پر ترتیب دی گئی تجارتی اور تشہیری ترجیحات کے خلاف اپنی مہم گزشتہ برس شروع کی تھی، جو اب کامیاب ہو گئی ہے۔

    انہوں نے ماضی میں بچوں کے لیے میٹھی اشیائے خوراک کی تشہیر پر بھی یہ کہہ کر پابندی لگا دی تھی کہ ایسے اشتہارات بچوں کی صحت کے منافی ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے ہسپانوی عوام سے یہ مطالبہ بھی کر دیا تھا کہ انہیں گوشت کم کھانا چاہیئے، اپنے ایسے ہی اقدامات کی وجہ سے وہ ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کا موضوع بھی بنتے رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے بچوں کے کھلونے تیار کرنے والے ملکی اداروں کے ساتھ ایک ایسا نیا اور بہت منفرد معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد کھلونوں کے اشتہارات تک میں روایتی صنفی تفریق اور نفسیاتی رجحان کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد اسپین میں پیداواری اور تجارتی اداروں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے جینڈر سٹیریو ٹائپس کو استعمال کرنے کی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    میڈرڈ حکومت اور کھلونوں کے تیار کنندہ ہسپانوی اداروں کے مابین اتفاق رائے سے طے پانے والے کوڈ آف کنڈکٹ میں اب خاص طور پر اشتہارات کے شعبے میں ایسی روایتی صنفی تخصیص کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

  • انسٹاگرام پر نئی تبدیلی

    انسٹاگرام پر نئی تبدیلی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی شاپس نے اپنے پلیٹ فارم پر ای کامرس صارفین کو مزید راغب کرنے کے لیے پہلی بار اشتہارات کی آزمائش شروع کردی ہے۔

    انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں ہے اور اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کروایا جائے گا۔

    انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید مؤثر بنا سکیں گے۔

    انسٹاگرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جبکہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔

    انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور استعمال کنندہ کو انسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

  • محکمہ اطلاعات سندھ، ڈمی اخبارات کو اشتہارات کی تحقیقات میں پیش رفت

    محکمہ اطلاعات سندھ، ڈمی اخبارات کو اشتہارات کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں ڈمی اخبارات کو اشتہارات دینے اور مبینہ کرپشن کے معاملے میں جاری تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پانچ مارچ کو سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو کی جانب سے ڈائریکٹر اطلاعات سلیم خان کو 20 دن میں انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر انھوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے 15 دن کے اشتہارات کا ریکارڈ انکوائری افسر نے حاصل کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس کیس میں بڑے پیمانے پر ذاتی مفادات حاصل کرنے اور کرپشن کے ذریعے پیسا کما کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    رواں سال جاری اشتہارات پر سندھ حکومت کا بڑا قدم

    واضح رہے کہ سیکریٹری محکمہ اطلاعات رفیق برڑو نے رواں سال کے جنوری تا مارچ کے دوران غیر قانونی اشتہارات دینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، محکمے کو ڈمی اخبارات کو اشتہارات جاری کر کے مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ جنوری میں ضلع غربی کے محکمہ اشتہارات کو بغیر نیلامی غیر قانونی ٹھیکے پر دینے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ کے آفر ریٹ پر ڈی ایم سی کا پورا محکمہ ٹھیکے پر دے دیا گیا تھا، تاہم ڈی سی غربی نے ڈی ایم سی کے کرپٹ افسران کا منصوبہ ناکام بنا کر ٹھیکے کو منسوخ کر دیا، اس معاملے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ نے بھی ایکشن لے لیا تھا۔

  • رواں سال جاری اشتہارات پر سندھ حکومت کا بڑا قدم

    رواں سال جاری اشتہارات پر سندھ حکومت کا بڑا قدم

    کراچی: کمیشن پر اشتہارات کے سلسلے میں حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں کمیشن پر اشتہارات دینے کے معاملے پر حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ نے جنوری، فروری اور مارچ 2021 میں جاری کیے جانے والے اشتہا رات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمیشن پر اشتہارات دینے کے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے انکوائری کے احکامات دے دیے۔

    ڈائریکٹر اطلاعات سلیم خان کو 20 دن میں انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو کا کہنا ہے کہ اخبارات کو اشتہار پالیسی کے تحت دیے جائیں گے، جنوری، فروری اور مارچ 2021 میں جاری کیے جانے والے اشتہارات کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔

    ضلع غربی کراچی کا پورا محکمہ غیر قانونی ٹھیکے پر دے دیا گیا، تحقیقات شروع

    یاد رہے کہ جنوری میں ضلع غربی کے محکمہ اشتہارات کو بغیر نیلامی غیر قانونی ٹھیکے پر دینے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ کے آفر ریٹ پر ڈی ایم سی کا پورا محکمہ ٹھیکے پر دے دیا گیا تھا، تاہم ڈی سی غربی نے ڈی ایم سی کے کرپٹ افسران کا منصوبہ ناکام بنا کر ٹھیکے کو منسوخ کر دیا، اس معاملے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ نے بھی ایکشن لے لیا تھا۔

  • میڈیا ورکر کو تنخواہ ملے گی، تو اشتہار ملیں گے: وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    میڈیا ورکر کو تنخواہ ملے گی، تو اشتہار ملیں گے: وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی، وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ ہدایات وزارت اطلاعات کو بھجوا دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایک طویل مدتی پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا تنظیموں اور مالکان سے مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کروائیں گے۔

  • پیمرا نے بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر پابندی عائد کردی۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا تاہم اس دوران بھی بھارتی اشتہارات پاکستانی چینلز پر دکھائے جاتے رہے اور یہ عمل حکومتی پالیسی کے برعکس تھا۔

    اسی بنا پر پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں فلمائے گئے یا پھر ان میں بھارتی اداکار اور ماڈل شامل ہوں۔

    بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی، پیمرا کا ہدایت نامہ جاری

    دریں اثنا دی یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پیمرا کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں پیمرا کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کے مقامی اشتہارات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کیا تھا، ہدایت نامے میں کہنا تھا کہ ہر قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے، بھارتی کلپس، گانے، نیوز رپورٹ میڈیا پر نشر نہیں کی جائیں گی۔

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    اسلام آباد: اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

    معزز جج طاہر محمود نے ریمارکس دیے کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لیےتاریخ مقرر ہے، سارے ملزمان حاضر ہیں جس پر وکیل نیب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کومستقل استثنیٰ عدالت نے دیا ہے۔

    احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔