Tag: اشتہارات

  • واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرائے جائیں‌ گے، فیس بک کی تصدیق

    واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرائے جائیں‌ گے، فیس بک کی تصدیق

    نیویارک: دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں اب اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اب زیادہ عرصہ اشتہارات سے پاک نہیں رہے گی۔ فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ 2020 سے اس کی زیرملکیت ایپ میں اشتہارات اسٹیٹس کے سیکشن میں نظر آئیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے یہ اعلان فیس بک کی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں کیا گیا جس کا انعقاد گزشتہ دنوں نیدرلینڈ میں ہوا۔ کانفرنس میں موجود بی کنکٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کے اولیور پونٹے ویلی نے مختلف ٹوئیٹس میں تصاویر پوسٹ کیں جن میں دکھایا گیا کہ اس ایپ میں اشتہارات کس طرح نظر آئیں گے۔

    واٹس ایپ کے نائب صدر کرس ڈینیئل نے کئی ماہ قبل ہی اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ اشتہارات کی اس اپلیکشن میں آمد ہورہی ہے تو یہ نئی پیشرفت حیران کن نہیں۔ درحقیقت یہ زیادہ حیران کن ہے کہ اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیوں نہیں ہوا کیونکہ پہلے 2019 کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس سال اشتہارات اس ایپ کا حصہ بنیں گے۔

    اکتوبر 2018 میں واٹس ایپ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سروس کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے تیار ہے اور کاروباری اداروں کو اشتہارات چلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک واٹس ایپ سے آمدنی کے حصول کی تیاری کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

    ہواوے موبائلز پر گوگل اور اینڈرائڈ سسٹم بند

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک واٹس ایپ فار بزنس ایپ سے بھی آمدنی کے حصول کا منصوبہ تیار کررہی ہے جو کہ فی الحال کاروباری اداروں کے لیے مفت ہے۔ فیس بک کی جانب سے کاروباری اداروں سے اس پلیٹ فارم میں اشتہارات دکھانے کے عوض فیس لی جائے گی اور یہ اشتہارات واٹس ایپ میں کمپنیوں کی پروفائل سے لنک ہوں گے۔

  • سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلوں اوراشتہارات سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلوں اوراشتہارات سے روک دیا

    اسلام آباد : پرائیوٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرکیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی نجی میڈیکل کالجزکو داخلوں اوراشتہارات سے روک دیا اورکیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم نے کالجز کی فیس ساڑھے 8 لاکھ روپے مقرر کی ہے اس سے ایک پیسہ بھی زائد نہیں لینے دیں گے، فیس میں کھانے اور رہائش کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل کالجز 34 لاکھ روپے تک وصول کرکے والدین کا استحصال کررہے ہیں۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کس موٹرسائیکل پرسامان رکھ کرلایا جاتا ہے سب معلوم ہے اور کس طرح انسپکشن ہوتی ہے تصاویر سمیت تمام معلوم آتی ہے۔

    چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم معیاری ڈاکٹرز بنانا چاہتے ہیں، میڈیکل کالجزچلانے کے شعبے میں ایسے لوگ آچکے ہیں جودکاندارہیں۔

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 745 ملین روپے ریکور کرکے طالب علموں کو واپس کرائے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی نجی میڈیکل کالجزکو داخلوں اوراشتہارات سے روک دیا اورکیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا، کہیں بھی اس طرح ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر پراستعمال نہیں ہوتا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی حکومت کے اشتہارات کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پالیسی میں وزیراعلیٰ یا کسی وزیرکی اشتہارمیں تصویرکی اجازت نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ 5 سال میں کے پی حکومت نے صرف 1.6 ارب خرچ کیے جبکہ شہبازشریف نےاپنی تصویر والے اشتہارات پربہت زیادہ پیسہ خرچ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ وزرا ئے اعلیٰ کی تصویر والے اشتہارات شائع کرنے سے روک دیا تھا اور سندھ حکومت کو بھی بینظیر بھٹو، وزیراعلیٰ اور بلاول کی تصاویر شائع نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔


    شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 8 مارچ کو سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایک سرکاری اشتہار پر خرچ ہونے والی 55 لاکھ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر انتخابی اسٹاف بدل دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر انتخابی اسٹاف بدل دیا

    واشنگٹن : امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی اسٹیفن بینن کی سونپ دی. بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے،اسی طرح ریپبلکن امیدوار کی سینیئر مشیر کیلیئین کانوے کو انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا ہے.

    *ڈونلڈ ٹرمپ نےغیرت کے نام پرقندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کردی

    ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی مہم کو تقویت دینے کے لیے مختلف ٹیلی وڑن چینلز پر اشتہاری مہم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

    *ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ

     یاد رہےاس سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جدید انداز کی الیکشن کمپین کی جگہ روایتی انتخابی مہم کو آگے بڑھائیں گے.تجزیہ کاروں کے خیال میں ان کا اشارہ الیکٹرانک میڈیا کے جدید طریقوں سے پیدا کی جانے والی شعبدہ بازی کی جانب تھا.

    واضح رہے کہ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم ابھی تک مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں ہو سکی ہے.سیاسی حریفوں کے خلاف متنازعہ بیان بازی سے مفت میں ہی میڈیا میں مقبولیت حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اشتہار دیں گے.