Tag: اشتہاری قرار

  • عمران خان اور طاہرالقادری  اشتہاری قرار

    عمران خان اور طاہرالقادری اشتہاری قرار

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کو ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیا گیا، عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد پولیس شہر بھر میں دونوں کے اشتہار لگائے گی اور تمام تھانوں میں بھی اشتہارات لگائے جائیں گے۔

    دونوں رہنماوٴں پر الزام ہے کہ انہوں نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران وہ زخمی بھی ہوگئے تھے۔

    واقعہ کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

  • میرشکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک اشتہاری قرار

    ایبٹ آباد : مقامی عدالت نے توہین ایل بیت کیس میں جیو کے مالک میر شکیل الر حمان، پروگرام ہوسٹ شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے منعقولہ و غیر منعقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج شاہد خان کی عدالت نے جیو مارننگ شو میں توہین اہل بیت کیس میں چاروں ملزموں جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے چاروملزمان کی منعقولہ و غیر منعقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں درخواست عبدا لر ؤ ف ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

  • کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ : عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں توہین آمیز پروگرام کیس کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنسیم ترین نے جیو پر توہین آمیزپروگرام نشر کرنے پرمیرشکیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشہاری قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسڑیٹ نے ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان شائستہ لودھی اسد خٹک اور وینا ملک کو بھی مقدمے میں اشہاری قراردیا ہے۔

  • مقامی عدالت نےمیرشکیل کے وارنٹ جاری کردیے

    مقامی عدالت نےمیرشکیل کے وارنٹ جاری کردیے

    کراچی: مقامی عدالت نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اوروجاہت ایچ خان کے وارنٹ جاری کردیئے۔

    کریک ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ آرکیڈین کیخلاف جھوٹی خبریں شائع کرنے پر جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور وجاہت ایچ خان کے خلاف کراچی کی سیشن کورٹ میں درخوست دائر کی گئی تھی، جس پر سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے وارنٹ جاری کیے ہیں، عدالت نے مقامی ایس ایچ او کو دونوں ملزمان کو پندرہ ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • گلگت بلتستان: میرشکیل الرحمان و دیگرملزمان اشتہاری قرار

    گلگت بلتستان: میرشکیل الرحمان و دیگرملزمان اشتہاری قرار

    گلگت بلتستان : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیو، جنگ گروپ کے سربراہ میرشکیل الرحمن سمیت دیگرملزمان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    گلگت بلتستان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پچیس اگست کو میرشکیل الرحمان اور شائستہ لودھی سمیت دیگرملزمان کوعدالت کے روبرو پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ملزمان عدالت میں حاضر نہ ہوئے، جس پر انسدداد دہشتگردی کی عدالت نے جیو جنگ گروپ کے سربراہ میرشکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد ملک کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

    عدالت نے کمشنر کراچی، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کواحکامات جاری کئے ہیں کہ میر شکیل الرحمان سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو بھی قرق کرکے رپورٹ آئندہ ماہ کی سات تاریخ کو پیش کی جائے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، عدالت گیارہ ستمبرکو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

  • گوجرانوالہ : عوامی تحریک کے 71 کارکنان اشتہاری قرار

    گوجرانوالہ : عوامی تحریک کے 71 کارکنان اشتہاری قرار

    گوجرانوالہ:دہشت گردی کی عدالت نے یوم شہدا کے موقع پر سادکھوکی میں پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے عوامی تحریک کے 71کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امتیاز نے یوم شہدا کے موقع پر سادھوکی کے مقام پر ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے عوامی تحریک کے 71اہلکاروں کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    فاضل جج نے 23اگست کو طاہرالقادری سمیت 72کارکنوں کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو 5ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 71کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف عوامی تحریک کے 148اور پی ٹی آئی کے 58کارکنوں ابھی تک جیل میں نظر بند ہیں، سیاسی اہلکاروں کے عزیزواقارب کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی بلکل اجازت نہیں دی جا رہی۔

    انھوں نے الزام عاید کیا کہ سزائے موت کے قیدیوں سے ملنا آسان ہے جبکہ سیاسی اہلکاروں سے ملنا بہت مشکل ہے۔