Tag: اشتہاری ملزمان

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل :  اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل : اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے، جن کے پاسپورٹ بلاک کئے گئے ان میں شہزاداکبر اورفرح خان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہزاداکبر اورفرح خان کاپاسپورٹ بھی بلاک کیاگیا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے اقدامات کیے۔

    خیال رہے نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    واضح رہے نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

    لاہور: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 عدالتی اشتہاریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں 2 عدلاتی اشتہاری شامل ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد ریحان، شہباز علی، طیب علی اور شہباز شامل ہیں، بدنامہ زمانہ عدالتی اشتہاری طیب علی کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شیخوپورہ، لاہور اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ عدالتی اشتہاری طیب علی کے خلاف 5 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے عمرے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

  • سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

    سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

    لاہور : پولیس نے سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ، عدالتی احکامات کے بعد ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کروانے کیلئے جےآئی ٹی عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔

    جےآئی ٹی کی جانب سے 22 اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات اداروں سے مانگی گئی تھیں ، جس کے بعد ایل ڈی اے، ایف بی آرسمیت دیگر اداروں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تفصیلات فراہم کیں۔

    اشتہاری ملزمان میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، زبیر نیازی، مراد سعید،علی امین گنڈہ پور ،امتیازشیخ سمیت 22 ملزمان کی تفصیلات جےآئی ٹی کو فراہم کی گئیں۔

    جے آئی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو عدالتی احکامات کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔

  • 3 خطرناک اشتہاری ملزمان یواےای سے گرفتار

    3 خطرناک اشتہاری ملزمان یواےای سے گرفتار

    لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے  3 خطرناک اشتہاری ملزمان کو  یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر 3 خطرناک اشتہاری ملزمان شعیب غنی، خالد محمود اور عبدالحامد کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ تینوں ملزمان سنگین جرائم کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، پنجاب پولیس کی ٹیم تینوں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار اشتہاری خالد محمود قتل کے مقدمے میں خانیوال پولیس کو مطلوب تھا، شعیب غنی اقدام قتل کے مقدمے میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا جبکہ عبدالحامد قتل کے مقدمے میں مردان پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کو انٹر پول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروا کرپاکستان لایا گیا، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاریوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب  عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز  اشتہاری مجرمان کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

  • اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ہدایت

    اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں مہم چلانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں مہم چلانے کا حکم دے دیا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، قتل، ڈکیتی، راہزنی و دیگر جرائم کے سدباب کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کا خود جائزہ لے رہا ہوں، عوام کے تحفظ میں غفلت برتنے والے افسروں کو جواب دینا ہوگا، کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے جائیں، پولیس سیاسی دباؤ کے بغیر فرائض سر انجام دے، زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔

  • پشاور: پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    پشاور: پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار راحت بھی زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے، سی سی پی او حسن عباس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان شیر زئی اور شیر کئی کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں ملزمان کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا۔

    سی سی پی او کے مطابق ملزمان تھانہ پشتہ خرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش تھے، موقع سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔