Tag: اشتہاری ملزم گرفتار

  • اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان اشرف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو ساوتھ افریقہ سے لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،  گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ونڈو گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 3 سال سے بیرون ملک فرار تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

  • انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری  اجمل محمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو یو اےای سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ لاہور کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے فرار ہو گیا تھا۔

  • 11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری محمد وحید کو اسپین سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم بشیر احمد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2022 میں مقدمات درج کئے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزم نے 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طور پر نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھا، ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔