Tag: اشتہاری ملزم

  • نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کردیا

    نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کردیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا پاسپورٹ بلاک کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    نیب کی جانب سے جاری ریڈ وارنٹ میں برطانیہ کے ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین 16 اے اور سابق وفاقی وزیرخزانہ کے دبئی میں موجود دوسرے گھر ای 144 ہجویری ویلا ایمریٹس ہل کے گھر کا ایڈریس لکھا ہوا ہے۔

    انٹرپول کی مدد سے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے جاری ہونے والے ریڈ وارنٹ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ کے جسمانی خدوخال کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کی گرفتاری اور وطن واپسی کے لیے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے لیے انٹرپول کو بھی خط ارسال کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری


    خیال رہے عدالت نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے لیے کئی بار مہلت دی مگر وہ اپنی صفائی دینے کے لیے حاضر نہ ہوئے۔

    یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق ہونے والی کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کردیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کیا اسحاق ڈار کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا؟

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈارکا ابھی تک پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا گیا کیونکہ ملزم اس کے بعد واپس نہ آنے کا جواز  پیش کرسکتا ہے، ہمیں انٹرپول کی جانب سے کارروائی کا انتظار ہے۔


    ویڈیو دیکھیں: بیمار اسحاق ڈار کی لندن میں پھرتیاں، ویڈیو سامنے آگئی


    یاد رہے 9 جولائی کو جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کی پیشی یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار ملک کی سب سے بڑی عدالت کو خاطر میں نہیں لارہے، وہ مفرور ہیں، کوئی بھی ان کو پکڑ کرپیش کرسکتا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر اسحاق ڈار نہیں آتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے اور انٹرپول کے ذریعے انہیں واپس لایا جائے۔

  • چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    قصور: پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کے دوران 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکےاسلحہ،32لاکھ روپے اور پانچ تولےطلائی زیورات برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سےبرآمدہونےوالی رقم،زیورات مالکان کےسپردکردیے گئے۔پولیس کے مطابق تینوں اشتہاری ملزمان ملزمان ڈکیتی،نقب زنی کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ڈی پی اوقصورنے پولیس پارٹی کوچونیاں میں کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر نقدانعام اورسرٹیفکیٹ دینےکااعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھاکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا اور ان کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرکے 15سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی حکام کے مطابق ملزم فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے 15سال سے فرار اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےکے مطابق متعدد کیسز میں مطلوب 15سال سے فرار اشتہاری ملزم محمد ندیم دلبر کو ملتان روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزم محمد ندیم کئی افراد کو خلیجی ممالک سمیت یورپ اور کوریاجھانسہ دےکر لےجانے کے لیے فراڈ کے متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چودھری احمد کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کا نام ریڈبک میں درج ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہمراہ گزشتہ 7روزسے ریکی کر کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    واضح رہےکہ سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواتھا۔

  • عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو با ضابطہ اشتہاری ملزم قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو للہ انٹرچینج راولپنڈی ہنگامہ آرائی کیس میں اشتہاری ملزم قرار دےدیا ہے۔

    عدالت نے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود ان کی غیر حاضری کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کو ایسے وقت اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے جب وہ ملک سے باہر علاج کے غرض سے گئے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر طاہر القادری  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جس کے باوجود داکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت کے روبرو پیش ہوا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی  ہے، ڈاکٹرز کے مطابق علامہ طاہر القادری کی دل کی شریانیں عارضی طور پر بند ہیں۔