Tag: اشتہاری ڈاکو

  • بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ساہیوال میں بدنامِ زمانہ ڈاکو بلا سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے جارہی تھی، راستے میں 3 ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد بلال عرف بلا کے نام سے ہوئی۔

    ساہیوال کی پولیس ٹیم کا گرفتار ڈاکو سے متعلق کہنا تھا کہ اشتہاری ڈاکو تقریباً 40 مقدمات میں ملوث ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gujrat-ccd-muqabla/

    دوسری جانب کراچی میں گزشتہ رات چار پولیس مقابلے ہوئے، سرجانی حسن بروہی گوٹھ روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ میں زخمی سمیت دو ڈاکو جان شیر عرف راجا، اویس کو گرفتار کیا گیا۔

    جوہرآباد بلاک پندرہ میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے میں ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ اور دو موبائل فون برآمد ہوا۔

    پاپوش نگرپولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈاکو سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور کار برآمد ہوا۔

  • 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    احمد پور شرقیہ: بہاولپور کی تحصیل میں 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے راؤ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو اور شہری میں فائرنگ ہوئی، جس سے ڈاکو اشرف عرف چاند ہلاک ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو انیس سال قبل پولیس ملازمین کو زخمی کر کے حوالات سے فرار ہو گیا تھا، ڈاکو اے کیٹیگری کے اشتہاری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔