Tag: اشرف جبار

  • ‘برگرلیڈرشپ نے ٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا’

    ‘برگرلیڈرشپ نے ٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا’

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، بانی رکن اور سینئرنائب صدر پی ٹی آئی سندھ اشرف جبارقریشی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف جبارقریشی نے پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیاست کے بجائےریاست کیساتھ ٹکراؤ میں چلی گئی،ہماری لائف لائن پرحملہ ہوا،شہیدوں کی یادگاروں کو نقصان پہنچایاگیا، اس کی ذمہ داری کون قبول کرےگا؟۔

    انہوں نے کہا کہ برگرلیڈرشپ نےٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا، سوشل میڈیاایکٹرز کو صرف لائک چاہیے تھے،کیااس کےذمہ دار وہ تمام لیڈرشپ نہیں ہیں؟جنہوں نے ہدایات دیں،ایک غلط اقدام کے باعث آج تمام کارکنان اوران کے گھروالے پریشان ہیں۔

    اشرف جبارقریشی نے کہا کہ ہمیشہ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلاف کیااوردرست بات بتائی،چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کو نہیں سمجھتےاوراب ان کو سمجھ آرہی ہے کہ کچھ نارمل نہیں، آج بہت ہی افسوس ہےکہ پی ٹی آئی کے فیصلےعجیب وغریب ہیں۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ ان لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں جو خود ساختہ تھانیدارتھے اب روپوش ہیں، کیارو پوش ہونامسئلےکاحل ہے؟ ایسےیہ لڑائی اوربڑھےگی،کارکنان اورآپ کی بات سننے والوں کومشکلات سےنکالیں،لیڈر بنیں،گیدڑنہ بنیں،سب کےسب چپ کرکےبیٹھ گئے،واٹس ایپ پرمتحرک ہیں باقی کوئی بھی ذمہ داری لینےکو تیارنہیں۔

    اپنے طویل پیغام میں اشرف جبارقریشی نے کہا کہ میں سینئرنائب صدرپی ٹی آئی سندھ کےعہدےسےاستعفیٰ دیتاہوں،جب تک اصلی پی ٹی آئی نہیں ہوگی یہ سب ایک ڈرامہ ہے۔