Tag: اشفاق لغاری

  • لاپتہ اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے فون کالز

    لاپتہ اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے فون کالز

    کراچی : سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت اور معروف بزنس گروپ کے روح رواں اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کی ادائیگی کے لیے دھمکی آمیز فون کالز وصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اپریل کو سپر ہائی وے سے لاپتہ ہونے والے اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو نامعلوم فون کالز موصول ہو رہی ہے ملزمان کی جانب سے فون کالز کے ذریعے اشفاق لغاری کی رہائی کے عوض تاوان طلب کیا جا رہا ہے بہ صورتِ دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ تاوان کے لیے فون کالز آنے کے بعد سے اشفاق لغاری کیس کو انسداد تشدد اور جرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کردیا گیا ہے جو اس کیس کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہی ہے۔


    اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری لاپتہ


    اے وی سی سی ذرائع کے مطابق تاوان کے لیے آنے والی کالیں افغانستان سے آ رہی ہیں جنہیں ٹریس کرنے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں تاکہ مجرموں کا پتہ لگایا جا سکے۔

    اے وی سی سی ذرائع نے بتایا کہ اشفاق لغاری کی گاڑی سپر ہائی وے سے ملی تھی جس پر 3 افراد کے انگلیوں کے نشانات ملے تھے جنہیں محفوظ کرنے کے بعد جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ اداروں کو ارسال کردیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔


    کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا


    واضح رہے کہ معروف بزنس گروپ کے سربراہ اشفاق لغاری کو چند روز قبل حیدر آند جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا تھا جن کی گمشدگی کی اطلاع اہل خانہ نے دی تھی۔


    چوہدری نثارکی دھمکی کے نتائج آنا شروع ہوگئے، مولا بخش چانڈیو


    اشفاق لغاری سندھ کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیت کے ساتھ قریبی روابط بھی ہیں اس لیے ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے سندھ کی حکمراں جماعت نے سخت اھتجاج کیا ہے اور وزارت داخلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا

    کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ نے پولیس کو اغوا کی رپورٹ درج کروا دی۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اور معروف بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے اشفاق لغاری بھی گزشتہ روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

    سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری کے اہل خانہ نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے کہ نواب لغاری کو اغوا کیا گیا ہے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس چند افراد ان کی رہائش گاہ پر آئے اور نواب لغاری سے شناختی کارڈ طلب کیا۔ ان افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا۔

    مذکورہ افراد نواب لغاری کی شناخت کے بعد انہیں زبردستی بلیک ویگو گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے جس کے بعد تاحال نواب لغاری کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہے۔

    اشفاق لغاری کی گمشدگی

    دوسری جانب سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کل شام ساڑھے سات بجے اپنی رہائش گاہ سے نکلے اور 9 بجے ان کا اپنی بیٹی سے رابطہ ہوا۔ 40 منٹ بعد ان کا نمبر بند ہوگیا۔

    بعد ازاں اشفاق لغاری کی گاڑی سہراب گوٹھ پر واقع مکہ ہوٹل کے قریب لاوار4ث حالت میں ملی۔ گاڑی کے شیشے کھلے ہوئے تھے جبکہ چابی بھی گاڑی میں لگی ہوئی تھی۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے مطابق تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی جائے گی۔