Tag: اشنا شاہ

  • ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ڈرامہ ’اے عشق جنون‘ میں ایمن اور راحم کے درمیان سرد مہری پگھلنے پر ایک ویڈیو شیئر کردی۔

    اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ڈرامے میں ایمن (اشنا) اب راحم (شہریار منور) پر یقین کرنے لگی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سورج ڈھلنے کا وقت ہے اور بیک گراؤنڈ میں دانے پہ دانہ گانا لگا ہوا ہے جس پر اشنا شاہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ’پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘ اشنا شاہ لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اے عشق جنون کی اداکارہ نے کیپشن نے لکھا کہ اب ایمن بھی راحم کی طرف بڑھنے لگی ہے اور یہ سب نتھیا گلی کے خوبصورت نظاروں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    اشنا شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘ایمن مجھ سے زیادہ ضدی نہیں ہے، آجا مرے ڈالے میں بیٹھ جا، بیڈ سین بیڈ سین سلیپنگ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    خیال رہے کہ اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون کے سوشل میڈیا ویوز بھی ملینز میں جارہے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔

    اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

  • اے عشق جنون، ماضی میں ایمن کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ اسے یاد آئیگا؟

    اے عشق جنون، ماضی میں ایمن کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ اسے یاد آئیگا؟

    ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ کی ہر قسط کا مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، تمام رکاوٹوں کے باوجود راحم اور ایمن شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل اے عشقِ جنون آج کل ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے، اس میں شائقین راحم علی نواز (شہریار منور) کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی 21ویں قسط میں راحم اور ایمن کے ولیمے کی تقریب دکھائی گئی ہے۔

    تاہم ایمن اپنے دماغ پر لگنے والے ماضی کے چوٹ اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے بیچ ولیمے کی تقریب سے چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے راحم سب کے سامنے شرمندہ ہوجاتا ہے۔

    اس دوران راحم کی ماں عافیہ ایمن کے کان بھرنے اس کے کمرے میں جاتی ہے اور اسے کہتی ہے کہ وہ راحم کی طرف سے کسی دھوکے میں نہ آئے۔

    پھر راحم اور ایمن کو ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے، راحم اسے بہت کہتا ہے کہ وہ ولیمے کی تقریب میں دوبارہ شریک ہو پر ایمن انکار کردیتی ہے۔

    اے آر وائی کی اس ڈرامہ سیریل کے سوشل میڈیا ویوز بھی ملین میں جارہے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔

    اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

  • بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا

    بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا۔

    اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کریئر سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری کے ساتھ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ فیملی کی طرح کا تعلق ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جو بہن بھائی کے خوشی رشتے ہوتے ہیں لیکن دوست آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔

     اس سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا تھا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 365 News (@365news.pk)

    دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی’۔

    اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ ‘میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو’۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو’۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا،  تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں’۔

  • اشنا شاہ نے خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا

    اشنا شاہ نے خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ شادی کے متعلق کیا کہیں گی کب کرنی چاہیئے؟

    اشنا شاہ نے خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دوسرے انسان کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرنا بیوقوفی ہے۔

    اشنا شاہ نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کرے گا، وہاں کوئی مجبوری نہیں آئے گی کیونکہ وہ سب سے لڑ جائے گا اور اگر نہیں کرنا چاہتا  تو پھر آپ کچھ بھی کرلیں سب فضول ہے‘۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ عورتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ‘ہماری ایک بائیولاجیکل کلاک ہوتی ہے مردوں کی وہ کلاک نہیں ہوتی اس لیے انہیں شادی دیر سے کرنے میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔

    اشنا شاہ نے کہا کہ اگر اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کریئر کی وجہ سے روکیں، اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں، کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہیں کریں کیونکہ وہ صرف آپ کا وقت ضائع کررہا ہے شادی نہیں کرے گا۔

  • اشنا شاہ کے اپنے خاوند سے متعلق حیران کن انکشافات

    اشنا شاہ کے اپنے خاوند سے متعلق حیران کن انکشافات

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے حیرت انگیز انکشافات کرکے اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    اداکارہ کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ ان کی شادی کے بعد ان کے خاوند کو شہرت ملی تو عورتیں پیچھے ہٹنے کے بجائے بے غیرتوں کی طرح ان کے پیچھے پڑ گئیں۔

    فروری 2023 میں اشنا شاہ معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، جس کے بعد وہ کچھ ماہ کے لیے اسکرین سے غائب ہوگئیں تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

    پوڈ کاسٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ لڑکیوں کے دل توڑتے ہیں۔

    اشنا شاہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی بہت سارے لڑکوں کو بیوقوف بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانا چاہیے تھا کہ وہ ان سے پہلے ایسے کام کرتی رہی ہیں۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے شوہر کے موبائل فون کا کوئی پاس ورڈ نہیں تھا، انہوں نے شوہر کو پاس ورڈ لگانے کا کہا۔

    اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے مقبول ہونے کے باعث خواتین کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا لیکن حیران کن طور پر عورتیں مزید ’بے غیرت‘ ہوگئیں اور ان کے شوہر کے پیچھے ہی پڑ گئیں۔

  • اشنا شاہ اور حمزہ امین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اشنا شاہ اور حمزہ امین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی۔

    تصاویر میں اشنا شاہ کو اسکارف اور حمزہ امین کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اشنا شاہ نے خانہ کعبہ میں نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی اور لکھا کہ ’اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنا، اپنے گھروں سے جلا وطن ہوئے اور 75 سال سے زائد عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں جو ان کی نسل کا قتل عام کررہی ہے، امید ہے وہ آخرکار آزاد ہوجائیں، آمین۔

    اداکارہ نے بتایا کہ یہ شوہر حمزہ امین کا پہلا عمرہ تھا جس کے لیے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    اشنا شاہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اشنا شاہ اسرائیلی بربریت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں اور انہوں نے فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں بھی شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    اشنا شاہ اور حمزہ امین رواں سال 27 فروری  کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

  • غزہ بچوں اور خواتین کا قتل عام، اشنا شاہ پھٹ پڑیں

    غزہ بچوں اور خواتین کا قتل عام، اشنا شاہ پھٹ پڑیں

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی شدید مذمت کی جارہی ہے، ایسے میں اشنا کی جانب سے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

    اشنا شاہ کی جانب سے اپنے پیغام میں“آزاد فلسطین”اور“آزاد غزہ” کا ہیش ٹیگز بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کی حمایت کرنے والے اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ کرنے والے لوگ، جن کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حماس بیدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔

    یہ وہ یہودی اور امریکی لوگ ہیں جنہیں میں میں جانتی ہوں، اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کی پوسٹ سے آپ کی جہالت ظاہر ہو رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کی لا علمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اگر آپ کا میڈیا اور کمیونٹی آپ کو تعصب کا شکار کر رہی ہے، تو یہ آپ پر ہے کہ آپ خود کو تعلیم دیں اور سچ کو پرکھیں۔

    اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی طرف سے جو پوسٹس دیکھ رہی ہوں انہیں دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے، کیونکہ وہ ناقابل یقین حد تک غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ میں سے بہت سے فنکار ہیں، آپ کو ہمدرد ہونا چاہیے او اس صہیونی ذہنیت سے نکلنا چاہیے اور انسانیت کی بات کرنی چاہئے۔

  • اشنا شاہ کی شوہر سے ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    اشنا شاہ کی شوہر سے ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بتادیا کہ ان کی شوہر حمزہ امین سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ اور ’بلا‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شوہر حمزہ امین سمیت شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر کھل کر گفتگو کی۔

    اشنا شاہ نے بتایا کہ شوہر حمزہ امین سے ملاقات کسی تیسرے شخص نے ایک تقریب میں کروائی تھی پھر دونوں میں پیار اور شادی ہوگئی۔

    اُشنا شاہ کا بتانا تھا کہ اُن کے شوہر اپنی یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے تک پاکستان، اسلام آباد میں تھے، اُس کے بعد وہ آسٹریا چلے گئے تھے۔

    اداکارہ نے شو کے دوران اپنے شادی کے لال لہنگے اور اس پر ہونے والی تنقید پر بھی کھُل کر بات کی۔

    اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ میرا شادی کا لہنگا دیکھ کر مداحوں کو لگا کہ جیسے یہ بھارت سے مجھے مودی نے بھجوایا ہے، میں کوئی اینٹی اسٹیٹ بھارتی دُلہن بن گئی ہوں، اُن کی والدہ سمیت پاکستان کی سب ہی خواتین شادی پر لال رنگ پہنتی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں اتنی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

  • حمزہ امین سے پہلی بار کہاں ملیں؟ اشنا شاہ نے بتادیا

    حمزہ امین سے پہلی بار کہاں ملیں؟ اشنا شاہ نے بتادیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر حمزہ امین سے پہلی مرتبہ ملاقات ایک غیر ملکی دائریکٹر نے کرائی۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے اے آر وائی نیوز کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ مجھے میری ایک دوست نے مجھے حمزہ کے بارے میں بتایا تھا، 4 دن کی بعد ہماری ملاقات ہوئی، وہ پہلے میرے دوستوں سے پارٹی اور ڈنر میں ملاقات کرچکے تھے میری دوست حمزہ کو جانتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ امین نے مجھے کہا تھا کہ مجھ سے شادی کرنی ہے، مجھ سے ملنے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو کہا کہ مجھے اشنا سے شادی کرنی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ اشنا شاہ اس کے کچھ ماہ کے بعد فیملی کی ملاقات ہوےی اس کے بعد ہم  نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، اور ہماری شادی ہوگئی۔

    اشنا شاہ اور حمزہ امین گزشتہ ماہ 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور ان کی شادی کی تصاویر 28 فروری کو وائرل ہوئی تھیں،

  • اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    حال ہی میں معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ گالف کھیلنا سیکھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ امین اہلیہ اشنا شاہ کو گالف کھیلنا سکھا رہے ہیں اس کے بعد اشنا شاہ نے گالف کی گیند کو ہٹ لگائی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل حمزہ امین کی اہلیہ کی ولیمے کے لباس میں تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’میری خوبصورت بیوی ولیمے کے لیے تیار ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فوٹو گرافرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن بعدازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معذرت کی تھی اور عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    ushna shah