Tag: اشنا شاہ

  • اشنا شاہ کے شوہر کا ولیمے سے قبل پیغام وائرل

    اشنا شاہ کے شوہر کا ولیمے سے قبل پیغام وائرل

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ کے شوہر حمزہ امین کا ولیمے سے قبل پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ گزشتہ دنوں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ نے تصاویر وائرل ہونے پر فوٹو گرافرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    بعدازاں اشنا شاہ نے شادی کی تقریب کی تصاویر وائرل کرنے والے فوٹو گرافرز کو معاف کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’میں اپنی شادی شدہ زندگی کا سفر اس احساس کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی کہ میری وجہ سے کسی کی بدنامی ہو، مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں اس طرح کسی کو آن لائن بے عزت کروں پھر چاہے انہوں نے مجھے کتنا ہی دکھ دیا ہو اس لیے میں فوٹو گرافر سے معافی مانگتی ہوں۔

    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی معافی مانگی اور کہا تھا کہ مجھے میرے شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لئے معاف کر دیں اور اس چیز کے لئے بھی کہ میں نے اپنی چیز کو اپنے تک رکھنا چاہا۔

    ushna shah

    اداکارہ نے اپنے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو دو دھاری تلوار قرار دیا اور کہا تھا کہ ذہنی سکون کی خاطر اس سے کچھ عرصے کے لئے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، اب کچھ وقت شوہر حمزہ امین اور اپنے سسرالیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تاہم اداکارہ نے شوہر حمزہ امین نے سوشل میڈیا پر ولیمے سے قبل اشنا شاہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میری خوبصورت اہلیہ ولیمے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور، جینیس ٹیسا، عمران اسلم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • اشاہ شاہ کی شادی میں شریک اداکاروں کی تصاویر وائرل

    اشاہ شاہ کی شادی میں شریک اداکاروں کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی شادی میں شریک شوبز شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اشنا شاہ گزشتہ روز معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    اشنا نے شادی میں سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر کریم کلر کی شیروانی میں ملبوس تھے۔

    اداکارہ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئیں جبکہ کئی شوبز اسٹارز نے اداکارہ کی شادی میں شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    اشنا شاہ کی شادی میں شوبز جوڑی علی انصاری، صبور علی، زارا نور، اسد صدیقی، حسان احمد، سنیتا مارشل، یاسر نواز، ندا یاسر ودیگر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں اشنا شاہ نے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے، آپ کو تقریب میں مدعو نہیں کیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے تھے، میری جیولری، جوڑا سب پاکستانی ہے، تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔

    اشنا شاہ نے مزید لکھا تھا کہ اداکارہ نے لکھا کہ بے گانی شادی میں جو مدعو نہ ہونے والے فوٹو گرافرز گھس گئے انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں عائشہ کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، فیروز خان، اسرا غزل، دانیہ انور، جینیس ٹیسا، صبا فیصل، ودیگر بھی شامل تھے۔

  • اشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گولف کھلاڑی حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تقریب میں اداکارہ نے رقص بھی کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ اُشنا شاہ نے شادی کی تقریب کے لیے لال رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

    دوسری جانب شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی، لباس پر تنقید کرنے پر اشنا نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا۔

    اشنا شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    اداکارہ  نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے، آپ کو تقریب میں مدعوع نہیں کیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے تھے، میری جیولری، میرا جوڑا سب پاکستانی ہے، تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے ان فوٹو گرافرز کو بھی تنقید کہ نشانہ بنایا جنہیں تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، اداکارہ نے لکھا کہ بے گانی شادی میں جو مدعو نہ ہونے والے فوٹو گرافرز گھس گئے انہیں سلام۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں اُشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

  • ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید دونوں ہی کردیں۔

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی آپ ایک اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں۔‘

    اشنا کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ ’قومی ٹیم کی شکست کے بعد وہ افسردہ ہیں۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ویرات کوہلی نے 35 رنز بنائے تھے اور انہیں محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    کپتان روہت شرما 12 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے تھے جبکہ ہاردک پانڈیا کو تین وکٹیں حاصل کرنے اور 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • "باسط تنہا اور ٹوٹا ہوا ہے وہ محبتوں اور خوشیوں کا مستحق ہے”

    "باسط تنہا اور ٹوٹا ہوا ہے وہ محبتوں اور خوشیوں کا مستحق ہے”

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "حبس” کی 15ویں قسط میں فیروز خان "باسط” کی اداکاری مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ’حبس‘ کی کہانی ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں‌ ملے صدمے کو بھول نہیں پاتے اور یہی غم جوانی تک ان کا پیچھا کرتے ہیں، والدہ انہیں بچپن میں‌ ہی چھوڑ‌کر چلی جاتی ہیں‌ اور اسی غم کے ساتھ وہ بڑے ہوتے ہیں لیکن والد کے انتقال کے بعد اچانک وہ واپس آتی ہیں‌ اس وقت وہ انہیں‌ دل سے قبول نہیں‌ کرپاتے اور بچپن میں‌ گزرے دردناک لمحات ان کے ذہن میں سوار ہوچکے ہوتے ہیں‌ اور شادی کے بعد بھی اس میں‌ تبدیلی نہیں آتی۔

    سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر گزشتہ قسط میں فیروز خان کی اداکاری کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جس میں وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی والدہ کو دیکھ کر ان کی خوشی پھیکی پڑ جاتی ہے۔

    مداحوں کی جانب سے فیروز خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کے ڈائیلاگ اور اپنے تاثرات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
    ایک مداح نے لکھا کہ "وہ اندر سے تنہا اور ٹوٹا ہوا ہے اور وہ محبتوں خوشیوں کا مستحق ہے۔”


    ایک صارف نے باسط کے بچپن اور جوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میں ٹھیک نہیں ہوں۔”


    عنایا نامی صارف نے ڈرامے کا ڈائیلاگ لکھا کہ "آپ کو کیا لگتا ہے میں بار بار آپ کو بلانے آوں گا میں یہ بتانے آیا ہوں آکر اپنا سامان لے لیں۔”


    سوشل میڈیا صارفین نے مزید ڈرامے سے متعلق پوسٹ شیئر کیں چند پوسٹس دیکھیں۔

  • لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے: اشنا شاہ

    لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے: اشنا شاہ

    معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کالی رنگت سے نجانے کیا مسئلہ ہے، کرکٹر شعیب ملک نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیئے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پراعتماد رہیں۔

    کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ اشنا شاہ ندا یاسر کے رمضان پروگرام شانِ سحور میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دیگر مسائل پر بھی بات کی۔

    شو کے دوران شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز کی جلد آنے والی فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

    دورانِ پروگرام اشنا شاہ نے اپنی رنگت سے متعلق لوگوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جم خود گاڑی چلا کر جاتی ہوں کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے لیکن لوگوں کو میرے ہاتھوں کی رنگت سے مسئلہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے ہاتھوں اور چہرے کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ میں مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھ بھی دھو لیا کریں جب کہ ان کو نہیں پتہ ہاتھوں کے رنگ کا ہاتھوں کو دھونے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے ہاتھوں کا رنگ سورج کی دھوپ کی وجہ سے جل گیا لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کیوں ہر معاملے میں بولنے کا شوق ہوتا ہے۔

    اشنا شاہ کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیئے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پراعتماد رہیں۔

    انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ ان کی ساaس ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوران حمل زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سیب کھانے سے ہونے والا بچہ گورا ہوتا ہے۔

    اشنا شاہ نے رنگت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کالے رنگ سے کیا مسئلہ ہے۔

  • اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    معروف اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جھڑپ ہوئی تاہم جلد ہی اس کا اختتام ہوگیا۔

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہمارے پاس آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی اچھی خواتین گلوکارائیں ہیں، ان دونوں کے علاوہ باقی گلوکارائیں اوسط درجے کی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک ڈرامے کے ٹائٹل سانگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جسے حدیقہ کیانی نے گایا ہے۔

    اشنا کے اس ٹویٹ پر معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیوں نہ اشنا کی معلومات میں کچھ اضافہ کیا جائے۔

    انہوں نے لکھا کہ خواتین کو خواتین کی مدد کرنی چاہیئے چنانچہ میں اشنا کو پاکستان کی بہترین گلوکاراؤں کے گانے سنواؤں گی۔

    حدیقہ نے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاراؤں کی فہرست بنا رہی ہیں اور مداح اس فہرست میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد حدیقہ نے جو فہرست تیار کی اس میں عابدہ پروین کا نام سرفہرست تھا، اس فہرست میں فریدہ خانم، نازیہ حسن، روشن آرا بیگم، میڈم نور جہاں، حمیرا ارشد اور فریحہ پرویز سمیت متعدد گلوکاراؤں کے نام درج تھے۔

    حدیقہ کے اس جواب کے بعد اشنا نے ان سے معذرت کی اور کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق دعا کی کہ میں پھر کبھی رات کے آخری پہر ٹویٹر استعمال نہ کروں۔

    اشنا شاہ کی معذرت کے باوجود مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ کتنا اچھا ہو اگر آپ دوسروں کے بارے میں باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

  • پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ رقص کرکے لوگوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں جبکہ اس کا ایک اور مقصد مریضوں کی صحت یابی پر خوش ہونا بھی ہے۔

    اُشنا شاہ نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ان ویڈیوز کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت کہاں سے آگیا کہ وہ وقفہ لیں اور ڈانس کریں‘۔

    اداکارہ کو ٹویٹ مہنگی پڑ گئی اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُشنا شاہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی اور اب انہوں نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی۔

    پاکستانی اداکارہ نے اپنی اوپر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری پوسٹ کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تذبذب کا شکار تھی کہ اگر طبی عملے کے پاس ڈانس کرنے کا وقت ہے تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیند پوری کریں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    Mia Culpa!

    A post shared by Ushna Shah (@ushnashah) on

    انہوں نے لکھا کہ ’میرا بھی ماننا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آرام کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہی اس کڑے وقت میں مسیحا کا کردار ادا کررہے ہیں، میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اُن کی خدمات کو سراہتی ہوں‘۔