Tag: اشک آباد

  • ایران میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

    ایران میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

    کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانی اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ترکمان کے شہر اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 107 پاکستانی وطن پہنچے ہیں۔

    ایرانی فضائی حدود کی بندش پر پاکستانی شہری زمینی راستے سے اشک آباد منتقل کیے گئے تھے، اس سلسلے میں ایرانی و ترکمان حکام سے رابطے میں رہ کر پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی، مسافروں نے بر وقت اقدام پر حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔


    امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا


    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ نے خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کر کے خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے کہا اسرائیل کے ایران پر بلاجواز حملوں سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے اس مسئلے پر بات چیت کی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر اتفاق کیا۔

    خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے، ایران نے رات گئے تل ابیب پر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا، اسرائیل کا آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہو گیا، تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے لگے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایت جاری کی، ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے کےلیے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی واپس آئیں گے۔

    ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، اشک آباد سے 150 پاکستانیوں کو لیکر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ وطن روانہ ہوگا۔

    وطن واپس آنے والوں میں تہران میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہونگے جنھیں اشک آباد سے لایا جائے گا۔

    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    پی آئی اے کا ایئربس 320 طیارہ پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گا، ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث شہریوں کو اشک آباد منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ دنوں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں پھنسے طلبا پاکستان واپس آئے تھے، تہران کی مختلف جامعات کے کئی طلبا بارڈر سے روانہ ہوئے، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 3 بسیں روانہ ہوئی تھیں۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ زنجان سے بھی طلبا کی 3 بسیں پاکستان کےلیے روانہ ہوئیں، حمزگان یونیورسٹی کے 9 طلبا اپنی مدد آپ کے تحت وطن واپس روانہ ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/students-stranded-various-universities-iran-leave-for-pakistan/