Tag: اشیاء بازار سے مہنگی

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء بازار سے بھی مہنگی دستیاب

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء بازار سے بھی مہنگی دستیاب

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر بازار سے سستے داموں ملنے والی اشیاء کو بھی مہنگا کردیا گیا، جس کے باعث درجنوں اشیاء شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے سبسڈائز کی گئی کئی اشیاء عام بازار سے بھی مہنگے داموں میں دستیاب ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے12.46 روپے مہنگی دی جارہی ہے جبکہ عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اوسط فی کلو چینی کی قیمت142.54روپے ہے۔

    اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر20 کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے133.68روپے مہنگا مل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے20 کلو آٹا2840 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کی اوسط قیمت2706.32 روپے ہے۔

    دال چنا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو48.22 روپے مہنگی دی جارہی ہے، جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو275روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنا کی فی کلو قیمت226روپے78 پیسے ہے۔

    دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 21.65روپے مہنگے ہیں
    جو فی کلو415 روپے میں دستیاب ہیں، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت393.35روپے ہے۔

    اس کے علاوہ سیلا چاول یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو51.47 روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، سیلا چاول کی فی کلو قیمت370 روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول کی فی کلو اوسط قیمت 318.53 روپے ہے۔