Tag: اشیائے خوردونوش

  • ’ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ‘

    ’ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ‘

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے، اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہیں، کاروباری پہیہ رک چکا ہے جس سے تاجر برادری بھی پریشان ہے، اس افراتفری کی وجہ سے ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سامان کی ترسیل والے کنٹینرز سڑکوں پر پڑے ہیں کئی میڈیکل اسٹورز پر ادویات پہنچنا ناممکن ہوچکا ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے مزید کہا کہ مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی ناممکن ہو چکی ہے اور ایمبولینس میں لوگ مر رہے ان کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پیاز، ٹماٹر اور آلو کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھ گئیں، آلو سرکاری نرخ نامے کے ریٹ سے دگنی قیمت پر فروخت ہورہی ہے، مارکٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیاز  145 روپے فی کلو  کے بجائے 160 روپمیں فروخت ہورہی جبکہ ٹماٹر مارکیٹ میں 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش 25 فیصد سستی

    ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش 25 فیصد سستی

    لاہور کے وحدت روڈ ماڈل بازار میں حکومت پنجاب کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو مناسب دام میں مختلف اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بازار کے منیجر محمد عثمان نے بتایا کہ یہاں پر کسی بھی چیز کی قیمت بازار سے 15 سے 25 فیصد تک سستی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دس کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے کم میں دستیاب ہے جبکہ گوشت کی قیمت 25 روپے کم رکھی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ماڈل بازار میں غیر معیاری کوئی چیز موجود نہیں ہے اس کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شہری پیکج کے تحت 3ہزار روپے کی خریداری کرے گا تو اسے 500 روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

  • نئے سال میں بھی عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ریلیف نہ ملنے کا امکان

    نئے سال میں بھی عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ریلیف نہ ملنے کا امکان

    کراچی : نئے سال میں بھی عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ریلیف نہ ملنے کا امکان ہے، دالوں کی قیمتوں میں مزیدتیس سےچالیس روپے اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں دالوں ،چاول ،چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

    کراچی ہول سیل گروسرز کے چئیرمین عبدروف ابراھیم نے کہا ہے کہ ملک میں دالوں کی وافر مقدار موجود ہے لیکن ڈالرکی قدر کم ہونے سے سے بھی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔

    عبدروف ابراھیم کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ قیمت دال ماش کی 160 روپے بڑھی ، جنوری دو ہزار 23 میں دال ماش کی قیمت 340 روپے تھی اور دسمبر میں500 روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ دال مسور 40 روپے کلو اضافہ سے 300 روپے ، دال چنا میں پانچ روپے کمی سے 225 روپے رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جنوری 2023 کے آغاز میں آٹے کی فی کلو قیمت 96 روپے کلوتھی جو اب 131سے 170روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب رواں سال بھارتی چاول پر پابندی کی وجہ پاکستان کی چاول کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے تاہم ملک میں ریکارڈ فصل ہونے کے باوجودچاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں چاول کرنل باسمتی400سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ کچھ ماہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ قیمتوں میں استحکام رہے گا تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے سے ان کی قیمتوں سال کے آغاز میں ہی اضافے کا خدشہ ہے۔

    حکومت کے اقدامات سے درآمدات میں حائل رکاوٹیں دورتوہوئیں لیکن مہنگائی کی صورتحال نے کاروباری سرگرمیوں کومتاثر اورشہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء مارکیٹ سے بھی مہنگی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء مارکیٹ سے بھی مہنگی

    لاہور : شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بنائے گئے سستے یوٹیلٹی اسٹورز عوام کے لیے مہنگے اسٹور بن گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی ملنے لگیں۔

    سستی اشیا یوٹیلٹی اسٹوروں سے غائب ہیں، صارفین پریشان ہوگئے غریب عوام کو ریلیف کے دعوے زبانی جمع خرچ تک محدود ہوگئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور پربھِی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹوں کے برابر ہیں جبکہ گھی، آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر سستی اشیاء اسٹوروں سے غائب ہوگئی ہیں، لوگ سستے آٹے، گھی اور چینی کیلئے باربار چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سُپر باسمتی چاول اور سیلاچاول بھی عام مارکیٹ سے مہنگے ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 55 روپے 45 پیسے مہنگے فروخت ہورہے ہیں، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 314روپے 55 پیسے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 370 روپے کلو مل رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ آٹے کا دس کلو والا تھیلا عام مارکیٹ میں 1400،یوٹیلٹی اسٹور پر1420روپے کے ریٹ میں مل رہا ہے سرخ مرچ عام مارکیٹ سے 180 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

    کوکنگ آئل دس روپے ،دال مسور 25 اور دال چنا 28 روپے فی کلو مہنگی ہے، 140روپے فی کلو والی چینی یوٹیلیٹی سٹور پر160روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور نام کے سستے ہیں جو اشیاءسستی ہیں وہ دستیاب ہی نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لئے ختم کیا گیا ریلیف پیکج دوبارہ بحال کیا جائے اور اشیاء کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔

     

  • آنیوالے دنوں میں اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان

    آنیوالے دنوں میں اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان

    اسلام آباد : آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کردیا ہے۔

    آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے، نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی۔

    ستمبر میں پٹرول331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت329روپے18پیسےتھی اور 16 دسمبر کو پٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے کی واضح کمی دیکھی گئی۔

    گذشتہ روز نگراں وزیراعظم کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کا رات بارہ بجے سے اطلاق ہوگیا۔

    پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے تیرہ روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے انتیس پیسے کمی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے چودہ پیسے کمی کی گئی۔

  • کچھ چیزیں‌ جو ٹوٹ گئیں، تصاویر دیکھیے!

    کچھ چیزیں‌ جو ٹوٹ گئیں، تصاویر دیکھیے!

    جون ایلیا نے کہا تھا:

    کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے
    روز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے

    ہمارے استعمال اور کھانے پینے کی مختلف اشیا اکثر ہماری غلطی، بے احتیاطی یا حادثے کے سبب برباد اور ضایع ہو جاتی ہیں۔

    اشیا کی ٹوٹ پھوٹ کوئی انوکھی اور تعجب خیز بات نہیں۔ خود انسان کی زندگی میں‌ شکست و ریخت کا عمل ہمیشہ سے جاری ہے اور یہ سب اسے اپنا حوصلہ، عزم و ہمت اور ارادے کی مضبوطی کو آزمانے کا موقع دیتا ہے۔

    آپ نے بھی کبھی نہ کبھی بے احتیاطی، غلطی کی ہو گی یا کوئی ایسا حادثہ ضرور ہوا ہو گا جس کے نتیجے میں‌ کوئی بیش قیمت یا معمولی اور کارآمد شے ٹوٹ گئی ہو۔

    مختلف ٹوٹی ہوئی اشیا کی یہ تصویریں دیکھیے۔ یاد کیجیے کہ وہ کیا چیز تھی جو آپ سے ٹوٹی تھی۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک تلف کردیئے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک تلف کردیئے

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیئے، سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء سے بھرے چھ ٹرک سامان کو تلف کردیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں17ہزار300 کلو فیل شدہ برانڈز کے مصالحہ جات، 11ہزار400کلو ساسز اور کیچپ تلف کی گئی۔

    ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی کے تحت تمام سامان ڈمپنگ سائٹ لے جا کر تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

    عوام تک خالص اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھواکر ضبط کیا گیا تھا۔

    مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کے نمونے لے کر لیبارٹری میں چیک کروائے جاتے ہیں۔ فیل ہونے والے برانڈز کا اسٹاک مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط اور تلف کر دیا جاتا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی ودالوں کی قیمتوں میں کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی ودالوں کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد : یکم جنوری سے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سےتیل اور گھی کی قیمتوں میں دس روپے تک کمی کا امکان ہےجبکہ مختلف اقسام کی دالیں پانچ سے آٹھ روپےفی کلو تک سستی ہونےکا امکان ہے۔

    دوماہ کےدوران سرکاری اسٹورز پرگھی کی قیمت پہلے ہی دس روپےکی کمی سے 130 روپےکلو اورکھانا پکانےکےتیل کی قیمت بیس روپےکی کمی سے 135 روپےفی کلو پر آچکی ہے۔

  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش مہنگی

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش مہنگی

    کراچی: تین ماہ میں پیٹرول بیس روپے سے زائد اور ڈیزل پندرہ روپے فی لیٹر سستا ہونےکےباوجود روٹی سےلیکر دودھ سمیت روزمرہ استعمال کی کسی شے کی قیمت میں کمی نہ آسکی۔

    وفاقی ادارہ شماریات چاہےاعدادوشمار کی کتنی ہی جادو گری کرے اور عوام کومہنگائی کم ہونےکی نویدسناتا رہےلیکن زمینی حقیقت یہ ہےکہ عام بازاروں اوردکانوں پر عوام کیلئےکسی شےکی قیمت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

    اگست سےاب تک پیٹرول کی قیمت اکیس روپےفی لیٹرکےقریب کم ہوکر 85 روپےفی لیٹرتک نیچےآچکی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 15روپےکےقریب کم ہوکر 94روپے پر آگئی ہے۔

    اس کے باجود پہلےکی طرح آٹا آج بھی 44 روپےفی کلو سے50روپےفی کلو فروخت کیاجارہا ہے۔چینی کی قیمت بدستور 55روپےفی کلو پرموجود ہے۔

    دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی شے 80 روپےفی لیٹرکی ہوشربا قیمت پرعوام کو فروخت کیاجارہا ہے۔کھانا پکانےکا بی کوالٹی کا تیل توضرور سستا ہوا ہے تاہم برانڈڈکمپنیوں کو تیل اورگھی کی قیمتیں کم کرنےکی ابھی تک توفیق نہیں ہوئی ہے۔

    اسی طرح صابن ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور ٹوتھ پیسٹ کی بھی سابقہ قیمتیں برقرار ہیں۔غرض ماضی میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکو بنیاد بناکر قیمتوں بڑھانےوالے اس بار تیل مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کےثمرات عوام تک منتقل کرنےکےبجائے سارا منافع اپنی جیبوں میں بھر رہے ہیں جبکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مہنگائی میں کمی کےزبانی دعوؤں تک محدود ہیں۔