Tag: اشیائے خورونوش

  • ’’ملک میں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کاخدشہ ہے‘‘

    ’’ملک میں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کاخدشہ ہے‘‘

    اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں سامان کی ترسیل کرنے والے کنٹینرز سڑکوں پر پڑے ہیں، میڈیکل اسٹورز پر دواؤں کا پہنچنانا، مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی ناممکن ہوچکی ہے۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ خدارا ملک میں سیاسی افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے، اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے عوام پریشان ہیں، راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایمبولینس میں لوگ مررہے ہیں انھیں بھی راستہ نہیں دیا جارہا، ملک بھر کی سبزی منڈیاں بند پڑی ہیں، دودھ کی سپلائی بند ہوچکی ہے۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ پھل اور سبزیاں راستوں میں گل سڑرہی ہیں، شہری اپنے شہروں میں محصور ہوگئے ہیں، اپیل کرتا ہوں اگر ملک چلانا ہے تو کوئی حل نکالا جائے۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ دہاڑی دار طبقے کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے، کاروباری پہیہ بالکل رک چکا ہے جس سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے۔

  • اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مقرر، قیمتوں میں کتنی کمی آئی؟

    اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مقرر، قیمتوں میں کتنی کمی آئی؟

    کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دوکانداروں کے لیے اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مقررکردیے گئے ہیں۔

    تندور کی سنگل روٹی 20 جبکہ 330 گرام کی روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کردی گئی ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا فلور مل پر 1770 روپے میں ملے گا جبہ پرچون کی دکان پر 1800 روپے میں فروخت ہوگا۔

    بناسپتی گھی کی قیمت فی کلو 460 روپے جبکہ کھلے گھی کی قیمت 360 روپے فی کلو ہوگی، کوکنگ آئل کی قیمت 390 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    باسمتی چاول فی کلو 250 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ سیلہ چاول کی فی کلوقیمت 290 روپے مقرر کی گئی ہے، دال چنا فی کلو 320 روپے قیمت رکھی گئی ہے، دال مونگ کی فی کلو قیمت 285 جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت 450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    بکرے کا گوشت 1900 روپے کلو کے حساب سے بیچا جائے گا، گائے کا گوشت ہڈی والا فی کلو 925 روپے جبکہ بغیر ہڈی والا فی کلو گوشت کی قیمت 1050 روپے ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اشیائے خورونوش کے نئے نرخ نامے جاری کرنے کے بعد ہدایت کی ہے کہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح چسپاں کریں۔

  • لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور انھوں نے اشیائے خورونوش پر ٹیکس بڑھادیا، عتیق میر

    لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور انھوں نے اشیائے خورونوش پر ٹیکس بڑھادیا، عتیق میر

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ لوگ بھوک کے ہاتھوں مررہے ہیں اور انھوں نے اشیائے خورونوش پر ٹیکس بڑھا دیا۔

    تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں جبکہ حکمرانوں کو لاشیں پسند ہیں، چیئرمین ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر بات کرنے کیلئے بلایا ہے، بدقسمتی ہے ایف بی آر میں پالیسی بنائی جاتی ہے اور آخر میں ترمیم کردی جاتی ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ تاجروں کو ریفنڈز دینگے لیکن ان لوگوں پر کون بھروسہ کریگا، ہڑتال کیوں کامیاب ہوئی کیونکہ ہر شخص بجلی بلوں سے پریشان ہے، بجلی کے بلز نے اس حد تک پریشان کردیا کہ لوگ ادائیگیوں سے معذور ہیں۔

    عتیق میر نے کہا کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں خدارا بجلی بلز میں ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کریں، بنگلہ دیش میں صرف کوٹہ سسٹم پر احتجاج ہوا تھا اور پھردیکھ لیں کیا ہوا۔

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ مفروضہ ہے کہ تاجر کہتے ہیں ٹیکس نہیں دیں گے، تاجر کہتے ہیں کہ پہلے فائلر بننے دیں، تاجروں کو کہیں ٹریپ تو نہیں کیا جارہا ہے تاجروں کے تحفظات ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور ایف بی آر کے رویے کو درست کرنے کی ضرورت ہے، معاشی طور پر تاجر بھی نقصان کا شکار ہے اور ٹیکسز کی بھرمار ہے۔

    دریں اثنا ماہرمعیشت اشفاق تولہ نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم میری نظر میں انتہائی بےوقوفانہ تھی، وہ مثال ہے موت کے فرشتے کو کوئی گھرکا دروازہ نہیں دکھاتا ورنہ باربار آتا ہے۔

    اشفاق تولہ نے کہا کہ ایف بی آر پر جب بھی دباؤ آتا ہے اس قسم کی اسکیم لے آتی ہے، چیلنج کرتا ہوں تاجروں کا مسئلہ 3 دن میں حل کراسکتا ہوں۔

  • پیکٹ والی دالوں، چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

    پیکٹ والی دالوں، چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

    اسلام آباد : بجٹ میں پیکٹ والی دالوں،چاول سمیت تمام بنیادی اشیاءپراٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ بڑے جنرل اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی تمام اشیاء پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

    امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ عام دکانوں پر فروخت ہونےوالی کھلی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    قائمہ کمیٹی نے بچوں کے بند فارمولہ دودھ پر عائد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کی، جس پر چئیرمین ایف بی آر نے کہا بچوں کا ڈبہ پیک دودھ فروخت کرنے والی کمپنی کے ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز غیر رجسٹرڈ ہیں۔

    فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ غیررجسٹرڈ کمپنی کو ٹیکس چوری پربلیک لسٹ کردیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے بھی کہا کہ خواتین کی اکثریت بچوں کیلئے فارمولہ دودھ استعمال کرتی ہیں ، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا ڈبہ پیک دودھ تیار کرنے والی کمپنیز نے ڈبے کی قیمت آٹھ سو تک کردی ہے اور یہ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اگر ڈبہ دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم ٹیکس میں کمی پرغور کریں گے، 600 روپے قیمت پر اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے قیمت میں کمی کی جائے گی۔

  • اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    راولپنڈی: ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 27.57 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 22 سو سے بڑھ کر23 سو روپے کا ہوگیا، چینی فی کلو 155 روپے سے بڑھ کر 160 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

    مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈبل روٹی 115 سے 230 روپے کی ہوگئی، انڈے فی درج 280 سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئے، دال مسور 360، دال ماش 580، دال چنا 260 روپے کلو ہوگئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل فی کلو 590 روپے میں فروخت ہورہا ہے، مختلف برانڈز کا گھی 550 روپےفی کلو فروخت ہورہا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چکن فی کلو 420 روپے میں فروخت ہورہی ہے، آلو فی کلو 100 روپے، پیاز 80 روپے، ٹماٹر 130 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

  • اشیائے خورونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت

    اشیائے خورونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ، جس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو1ماہ سے ایک سال تک سزا ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اشیائے خورونوش پر ناجائزمنافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔

    جس کے تحت وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی میں 12 رکنی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی ، پرائس کنٹرول کونسل میں4صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری ودیگرشامل ہوں گے۔

    وزیربرائے انڈسٹری،وزیربرائے لائیواسٹاک ، وزیرخوراک اورایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے ، کونسل اسپیشل مجسٹریٹ ودیگرحکومتی افسران کی کارکردگی کومانٹیرکرے گی۔

    ترمیمی آرڈیننس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو1ماہ سے ایک سال تک سزاہوسکے گی جبکہ منافع خوروں کوایک ہزار سےایک لاکھ روپےتک جر مانہ ہوگا۔

  • مہنگائی میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں،وزیراعظم

    مہنگائی میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوری کی نسبت فروری میں افراط زر کی شرح میں 2 فیصد سے بھی زیادہ کمی آئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کوکم کرنے اور شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے کابینہ کے فیصلوں اور یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے اشیائے خورونوش پر سبسڈی کے نمایاں ہوتے ثمرات باعث مسرت ہیں۔

    آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے واضح امکانات ہیں، رضا باقر

    اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے جن اہم چیلنجز پر فوکس کیا وہ اب بہتر ہورہے ہیں، 7 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، برآمدات بڑھنے سے بہت فائدہ ہوگا، برآمد کنندگان کو سہولت دی ہے جس سے برآمدات میں بھی بہتری ہوگی۔

  • وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں صوبائی چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی، ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی گئی ہے.

    وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق قوانین پرعمل درآمد کر کے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، عوام کو ریلیف دینا فیلڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.

    مراسلے کے مطابق متعلقہ اہل کاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان ہے، عمل درآمد نہ ہونے سے متعلقہ قوانین کوغیرمؤثر بنا دیا گیا، قیمتیں سے متعلق قوانین پرعمل درآمد کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے.

    وزیراعظم نے ہدایت کہ کہ پرائس اورمارکیٹ کمیٹیوں کومزیدمؤثر بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹس کا دورہ کریں۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد : مئی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ

    ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنایا جائے، صوبائی سیکریٹریز اچانک دورے کرکے قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں، اسپیشل برانچ کوعمل دار آمد رپورٹ متعلقہ وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری کو دی جائے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے پرکارروائی کی حکمت عملی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول کمیٹیز باقاعدگی سے قیمتوں کی فہرستیں جاری کریں، ساتھ ہی صوبائی حکام کو7دن میں احکامات پرعمل درآمد، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔