Tag: اشیش نہرا

  • اشیش نہرا نے بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

    اشیش نہرا نے بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

    بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے ایک بھارتی فیلڈر کو جنوبی افریقن لیجنڈ جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیا ہے۔

    بھارت کے اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش نہرا سے پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں کسے بہترین فیلڈر کے طور پر چنیں گے، سابق بھارتی کرکٹ رنے اس پر فوراً رویندر جڈیجا کا نام لیا۔

    اس موقع پر میزبان نے حیران ہوکر ان سے پوچھا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ جواب میں اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے بہت سے بڑے فیلڈرز دیکھے ہیں، کچھ آؤٹ فیلڈ میں اچھے ہیں، کچھ دائرے کے اندر، جیسے کہ جونٹی رہوڈز، وہ دائرے کے اندر سب سے بہتر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آپ آل راؤنڈ فیلڈنگ کی بات کریں تو اے بی ڈی ویلیئرز کا نام آتا ہے لیکن ان میں اینڈریو سائمنڈز اور جڈیجا کا بھی نام آئے گا لیکن میں ان سے جڈیجا کو آگے رکھوں گا۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ یہ اس کی عمر کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ جب وہ 2008-09 میں آئے تھے اس وقت بھی اور ابھی بھی ویسے ہیں ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ فٹنس کےلیے کیا کھاتا ہے، اگر وہ کچھ مختلف کھا رہا ہے، تو اسے ہمیں بتانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ رویندر جڈیجا ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے والے پانچویں بھارتی اور پانچویں تیز ترین کھلاڑی بھی ہیں، وہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔

    بھارتی آل رائونڈر اس اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جس نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹائٹل جیتا اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی، وہ فی الحال آئی پی ایل 2025 میں سی ایس کے کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • ’’بمراہ کو آئی پی ایل میں خریدنے کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے‘‘

    ’’بمراہ کو آئی پی ایل میں خریدنے کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے‘‘

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے کہا ہے کہ آکشن میں بمراہ کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش کا ازراہِ مذاق کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ کی جدہ میں ہونے والی میگا نیلامی میں اس بار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بھی بولی لگتی تو فرنچائزز کے لیے 520 کروڑ روپے کا پرس بھی کافی نہیں ہوتا۔

    اسپوٹس چینل سے گفتگو میں اشیش نہرا نے پرتھ ٹیسٹ میں بمراہ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسر نے بارہا اس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے، وہ روہت کی عدم موجودگی میں کپتانی کررہے تھے اور انھوں نے کوئی دباؤ نہیں لیا۔

    انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ نے تمام چیزیں کافی آسانی سے ہینڈل کرلیں اور اس کے لیے ان کی تعریف بنتی ہے، یہ دیکھنا کافی بہترین تھا کہ کپتان فرنٹ سے لیڈ کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بمرہ نے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے، انھوں نے شاندار کپتانی کے ساتھ ساتھ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم کے 150 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود بمراہ نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرکے جیت کی بنیاد رکھی تھی اور 5 وکٹیں لیتے ہوئے کیینگروز کو 104 رنز تک محدود رکھا تھا، یہی پرفارمنس بھارت کی جیت کی وجہ بنی تھی۔

  • اشیش نہرا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر بڑا الزام عائد کردیا

    اشیش نہرا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر بڑا الزام عائد کردیا

    سابق بھارتی کرکٹر اشیش نہرا کا کہنا ہے کہ اگر محدود اوورز سے کوہلی، روہت ریٹائر نہ ہوتے تو یشسوی کا اسٹروک پلے صرف نیٹس میں دیکھنے کو ملتا۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کا نمبر بطور اوپنر آچکا ہے اور وہ اپنی پرفارمنس سے سابق کرکٹرز کی تعریفیں بھی سمیٹ رہے ہیں، اشیش نہرا بھی ان کے شاٹس کے متعرف نظر آتے ہیں۔

    اشیش نہرا نے سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ اجے جدیجا نے پوچھا تھا کہ جب ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما اوپنر تھے تو کیا فرق تھا، میرے مطابق صرف ایک فرق تھا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ویرات اور روہت اب بھی اس فارمیٹ میں کھیل رہے ہوتے تو ہم نے میچز میں یشسوی جیسوال کے جو بھی اسٹروک دیکھے وہ ہم نیٹ میں دیکھ رہے ہوتے، ہم نے یہ میچ میں اس لیے دیکھے کہ اب ویرات اور کوہلی اس پوزیشن پر وہاں نہیں ہیں۔

    جیسوال نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 93 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انھوں نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ جیسوال کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے، وہ شبمن گل کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کے لیے اوپننگ کررہے ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے لیے یہی جوڑی اننگز کا آغاز کرے گی۔

  • بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

    بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

    سابق بھارتی لفیٹ ہینڈ فاسٹ بولر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہ لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

    گجرات ٹائنٹنز کے کوچ نے بھارتی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ایک اچھی سی وی ہونے کے باوجود عہدے کے لیے درخواست نہیں دی تھی، جی ٹی کے ہیڈ کوچ اشیش نہرا نے اب اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں راہول ڈریڈ کی پوزیشن لینے کے خواہشمند کیوں نہیں تھے۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا کیوں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں، گوتم کے بچے بھی چھوٹے ہیں لیکن ہر ایک کے خیالات مختلف ہوتے ہیں۔ میں جہاں ہوں وہاں بہت خوش ہوں، میں نو ماہ تک سفر کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے طور طریقے تبدیل نہیں کریں گے بلکہ کھیل کے بارے میں اور بھی پرجوش ہوں گے۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ گمبھیر کے جذبے، تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، وہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے والا ہے اور وہ اچھا کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک بات تو یقینی ہے جو اس کی شخصیت ہے وہ اسے کبھی نہیں بدلے گا، میں نے اسے اتنے سالوں میں دیکھا ہے، وہ ہمیشہ ایک جیسا اور بہت پرجوش رہتا ہے۔