Tag: اصفہان

  • اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے، غیر ملکی میڈیا

    اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے، غیر ملکی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیلی حملے کے باعث کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہورہا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے مبینہ طور پر ایران میں اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے ایران کے جوہری پاور پلانٹ پر حملوں کے خلاف خبردار بھی کیا تھا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کے جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔

    اُن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں بالکل اور مکمل طور پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی صورت میں تابکاری کا اخراج ہوگا اور اس کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے سبب شہری خوفزدہ ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں اہداف پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں متعدد ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا، مغربی ایران سے گزرنے والے مسافر طیاروں کارخ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں،جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سخت ترین کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا تھا۔

    نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

    اس سے قبل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    ایران میں فوجی پریڈ، جدید ترین ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

    انہوں نے مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کے خطرے پر تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے ”ایک چھوٹے سے حملے کا”بڑے پیمانے پر اور سخت ردعمل دی جائے گا۔صدر ابراہیم رئیسی کا انتباہ بدھ کو اس وقت آیا جب وہ ایران کی سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔

  • ایران، مسافرطیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

    ایران، مسافرطیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

    تہران: ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان ایئر لائنز کا بدقسمت اے ٹی آر 72 مسافر طیارہ اصفہان کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے تاہم خراب موسم کے باعث تاحال امدادی کاموں کا آغاز نہیں کیا جا سکا ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسمان ایئرلائنز کے طیارے اے ٹی آر 72 نے صبح 5 بجے کے قریب تہران ایئرپورٹ سے یوسج کے لیے پرواز بھری تھی لیکن محض 20 منٹ بعد ہی جہاز کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، بعد ازاں طیارے کی اصفہان کے شہر سمیرم میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    آسمان ایئرلائن کے مطابق طیارہ اے ٹی آر 72 کی پرواز نمبر ای پی 3704 نے تہران سے یوسج کے لیے 4 بجکر 33 منٹ پر اُڑان بھری تھی اور کنٹرول ٹاور سے اس کا آخری رابطہ 5 بجکر 55 منٹ پر ہوا تھا، اُس وقت جہاز 16 ہزار 975 فٹ کی بلندی پر تھا اور نیچے کی طرف آرہا تھا۔

    موسم کی خرابی کے باعث امدادی ہیلی کاپٹر جائے حادثے پر لینڈنگ نہ کرسکا چنانچہ صوبائی حکومت ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر بذریعہ روڈ جائے حادثہ جانے کی راہ نکالنے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔