Tag: اصل وجہ

  • بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف

    بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف

     احمد آباد میں گزشتہ دنوں بھارتی مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا جس میں 270 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

    بھارتی مسافر طیارہ اچانک کیسے گرا؟ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں ایسا انکشاف ہوا ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حادثے سے پہلے جہاز میں آخری بار کیا ہوا تھا اور حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔

    15جون کو دوپہر 1بج کر 39 منٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 171 نے جیسے ہی ٹیک آف کیا جس کے فوری  بعد ہی اس کا کنٹرول ختم ہوگیا اور طیارہ قریبی میڈیکل ہاسٹل سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

    منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے ایک قابل اور تجربہ کار پائلٹ کیپٹن اسٹیو نے تحقیقاتی اداروں کی توجہ ایک اہم نقطے جانب مبذول کروائی ہے۔

     Air India plane

    "چھوٹا سا سرمئی نقطہ”

    ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں ایک "چھوٹا سا سرمئی نقطہ” دکھائی دے رہا ہے جو دراصل ایک خاص ہنگامی نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔

    کیپٹن اسٹیو کا کہنا ہے کہ یہ سرمئی نقطہ دراصل "رام ایئر ٹربائن” (آر اے ٹی ) ہے جو ایک ہنگامی سسٹم ہے۔ یہ اس وقت خود بخود فعال ہو جاتا ہے جب جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو جائے یا مکمل ہائیڈرولک ناکامی کا شکار ہو جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آر اے ٹی ایک چھوٹے پنکھے کی مانند ہوتا ہے جو ہوائی جہاز کے نیچے نکل آتا ہے اور بہت تیز گردش کرتا ہے تاکہ بجلی اور ہائیڈرولک نظام کو عارضی طور پر بحال کیا جاسکے۔

    کیپٹن اسٹیو نے کہا کہ آر اے ٹی کو صرف اس وقت فعال ہونا چاہیے جب جہاز اونچائی پر ہو اور اس کے دونوں انجن مکمل طور پر فیل ہو جائیں لیکن اگر یہ ٹیک آف کے فوراً بعد فعال ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اب معاملہ بہت زیادہ سنگین ہوچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو میں ایک مخصوص آواز بھی آرہی ہے جو آر اے ٹی کی ہو سکتی ہے، یہ آواز کسی ایک انجن والے چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح لگتی ہے۔

    بھارتی طیارے کے کپتان سومیت سبھروال اور ان کے معاون کلائیو کنڈار نے پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی مے ڈے کال دی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فوراً ہی کسی شدید خرابی کا علم ہو گیا تھا۔

    کیپٹن اسٹیو کے تجزیے کے مطابق جہاز کے دونوں انجنوں کا فیل ہو جانا حادثے کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ حتمی طور پر کچھ اس لیے نہیں کہہ سکتے کیونکہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

  • محمد عامر نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    محمد عامر نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کے سابق لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے وقت سے پہلے ہی کیوں ریٹائرمنٹ لے لی، سابق کرکٹر نے اس حوالے خود بڑا انکشاف کردیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک محمد عامر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ماضی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ کس طرح ناانصافیاں ہوئیں، انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ جانا تھا، کوویڈ کا وقت تھا، 40 لڑکے گئے تھے میرا نام نہیں آیا تھا۔

    محمد عامر نے بتایا کہ پی ایس ایل ابھی اسٹارٹ ہونی تھی ٹیم کا انھوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ کہیں عامر اور ملک وغیرہ پرفارم نہ کردیں اور انھیں لے کر نہ جانا پڑے۔

    سابق کرکٹر محمد عامر نے نام لیے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو من مانیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ 90 کی دہائی کے سابق کرکٹر نے انکا کیرئیر تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

    محمد عامر نے ٹی 20 کے لیے نئے کپتان کا نام دے دیا

    لیفٹ آرم پیسر نے کہا کہ اس سال میں نے کراچی کنگز کےلیے سپر اوور کیا اور کراچی کی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ گئی۔

    محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف میں سے ایک کا تعلق بھی 90 کی دہائی سے تھا، ہر کوئی اِن صاحب سے پوچھ رہا تھا کہ آپ عامر کو نیوزی لینڈ نہیں لے جارہے، وہ 40 رکنی اسکواڈ میں نہیں ہے، وہ پرفارم کر رہا ہے۔

    سابق کوچ نے ٹالنے کے لیے کہا کہ وہ ہمارے پلان میں ہے لیکن اسے ابھی تھوڑا ٹائٹ رکھنا ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/mohammad-amir-pakistan-fast-bowlers/

  • دبئی میں بچوں سے بدسلوکی اور گھریلو تشدد کی اصل وجہ والدین ہیں، رپورٹ

    دبئی میں بچوں سے بدسلوکی اور گھریلو تشدد کی اصل وجہ والدین ہیں، رپورٹ

    دبئی : خواتین و بچوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ 98 فیصد بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے ذمہ دار خود والدین ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بچوں و خواتین کےلیے حقوق کےلیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم دبئی فاؤنڈیشن (ڈی ایف ڈبلیو اے سی) نے بچوں اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی میں اکثر ان کے والدین ملوث ہوتے ہیں۔

    دبئی فاؤنڈیشن نے سنہ 2018 میں موصول ہونے والے بدسلوکی کے کیسز کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایف ڈبلیو اے سی کو گزشتہ برس 52 بچوں سمیت 1027 افراد کے ساتھبدسلوکی کے کیسز موصول ہوئے تھے۔

    ڈی ایف ڈبلیو اے سی کی ڈائریکٹر گنیما حسن البحری کا کہنا تھا کہ ’ہم 33 بچوں کو شیلٹر فراہم کررہے ہیں جس میں 54 فیصد کا تعلق امارات سے ہے اور بدسلوکی کا شکار بننے والے بچوں میں 83 فیصد متاثرین کے ساتھ ان کے والد اور 15 فیصد بچوں کے ساتھ والدہ نے بدسلوکی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی سب سے معمولی اقسام والدین کے ہاتھوں، جسمانی، زبانی اور احساساتی زیادتیاں بشمول مالیاتی اور جنسی بدسلوکی بھی شامل ہیں۔

    گنیما حسن البحری کا کہنا تھا کہ ہمیں والدین کی جانب سے بچوں کو بے عزتی، جسمانی تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    گنیما حسن البحری نے رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس فاؤنڈیشن کو آٹھ کیسز انسانی اسمگلنگ کے وصول ہوئے تھے جس میں پانچ لڑکیاں تھیں جن کی عمریں 13، 14، 15 برس تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق فاؤندیشن نے بتایا کہ 2017 میں 1200 بدسلوکی کے کیشز وصول ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس 133 کیسز کی کمی آئی تھی۔